
08/08/2025
سکردو (سدپارہ): ہوشیاری سے چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
منشیات فروش نے ہوشیاری سے گاڑی کے ٹائر میں چرس چھپا کر سکردو اسمگل کرنے کی کوشش کی، تاہم سدپارہ چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے پٹھان ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضے سے ساڑھے 3 کلو چرس برآمد کی گئی۔ پولیس جوانوں کی بروقت اور قابل تعریف کارروائی پر عوام نے ان کی خوب تعریف کی ہے۔