Malguzar News Balochistan

Malguzar News Balochistan Voice Of Malguzar Balochistan

18/07/2025

ضلع صحبت پور کے یونین کونسل فیض آباد کا شگاف ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بند کردیا گیا ہے

18/07/2025
17/07/2025

صحبت پور
پٹ فیڈر کینال کو یونین کونسل فیض آباد کے علاقے جنگی موری کے قریب شگاف لگ گیا۔

19/06/2025

میر عبدالناصر جکھرانی کا مطالبہ: فیض آباد کے لیے ترقیاتی فنڈز مختص کیے جائیں

تعلیم و صحت کی سہولیات کا فقدان، بجٹ پر شدید تحفظات

صحبت پور(بیوروچیف شاہدگولہ)

ضلع صحبت پور کی یونین کونسل فیض آ باد کے سیاسی سماجی و قباٸلی رہنما میر عبدالناصر جکھرانی نے کہا ہے کہ ایم پی اے صحبت پور کی جانب سے حالیہ بجٹ 2025-26 میں یونین کونسل فیض آباد کی عوام بجٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کررہی ہے۔ میر عبدالناصر جکھرانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یونین کونسل فیض آباد کے عوام موجودہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں میر سلیم خان کھوسہ کی جانب سے مکمل طور پر نظر انداز کیے جانے پر شدید غم اور مایوسی کا اظہار کررہی ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی تعلیم، صحت، سڑکوں، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کے لیے کسی بھی قسم کا بجٹ مختص نہیں کیا گیا، جو کہ انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرز عمل سے نہ صرف ہمارے بنیادی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں بلکہ ہمیں ترقی کے سفر سے شعوری طور پر دور رکھا جا رہا ہے۔ عوام کو بار بار وعدوں سے بہلایا جاتا ہے، مگر عملی طور پر کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے۔ یونین کونسل فیض آباد کے عوام یہ سوال اٹھانے میں حق بجانب ہیں کہ آخر کب تک ہمیں صرف ووٹ کے وقت یاد رکھا جائے گا؟ کیا ہم اس ملک کے شہری نہیں؟ کیا ہمارے بچوں کو معیاری تعلیم، صحت اور بنیادی انفراسٹرکچر کا حق نہیں۔ ہم میر سلیم احمد خان کھوسہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر بجٹ میں نظر ثانی کرے اور یونین کونسل فیض آباد کے لیے ترقیاتی فنڈز مختص کیے جائیں تاکہ ہماری محرومیاں ختم ہو سکیں۔ گوٹھ حاجی سعیدو خان جکھرانی میں کوئی گرلز اسکول نہیں اور مڈل اسکول حاجی سعیدو خان جکھرانی فعال ہونے اور طلبہ کی کثیر تعداد ہونے کے باوجود بھی ھائی اسکول کے اپگریڈیشن سے محروم ہے اور گوٹھ حاجی داد محمد جکھرانی میں ابھی تک کوئی پرائمری اسکول بھی نہیں ہے اور یونین کونسل فیض آباد ضلع صحبت پور کا واحد یونین کونسل ہے جس میں کوئی گرلز اسکول بھی نہیں اور گوٹھ میرھزار خان جکھرانی پرائمری اسکول کا بلڈنگ ختم ہوچکا ہے ہیلتھ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایک بی ایچ یو ملگزار ہے اس میں بھی ایم بی بی ایس ڈاکٹر سمیت اسٹاف مکمل نہیں ہے اور یونین کونسل فیض آباد کے گوٹھ حاجی سعیدو خان جکھرانی میں ایک بی ایچ یو ہسپتال کی شدید ضرورت ہے مزید صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میرعبدالناصر جکھرانی نے کہاکہ یونین کونسل فیض آباد کو ترقی سے محروم رکھنا ایم پی اے صحبت پور کی سب سے بڑی سیاسی غلطی ہے قیام پاکستان سے لیکر یونین کونسل فیض آباد کی عوام نے ہمیشہ حاجی سعیدو خان جکھرانی ،حاجی گنجو خان جکھرانی اور حاجی داد محمد خان جکھرانی کی سربراہی میں الحاج میر نبی بخش خان کھوسہ اور میر ظہور حسین خان کھوسہ کے فیملی کو ہر الیکشن میں ووٹ سمیت تمام مشکلات کے وقت بھی ساتھ دیا ہے آج ایسے وفادار سیاسی ورکرز کے علاقے کو ترقی سے محروم کرنا ناانصافی ہے جس کا میر سلیم خان کھوسہ کو احساس کرنا چاہیے۔

14/05/2025
الحمداللّٰه پٹ فیڈر کینال کو آج کھول دیا گیا ہے ۔۔۔14 مئی 2025 کو اس سے بلوچستان کے نصیرآباد ڈویژن میں انسانی زندگیوں کو...
14/05/2025

الحمداللّٰه پٹ فیڈر کینال کو آج کھول دیا گیا ہے ۔۔۔
14 مئی 2025 کو اس سے بلوچستان کے نصیرآباد ڈویژن میں انسانی زندگیوں کو پینے کا پانی استعمال کریں گے اور مویشی جانور بھی یہی پانی پیئے گا افسوس اس ترقیاتی دور میں بھی بلوچستان پینے کے پانی سے محروم ہے اور حکومت کو چاہیے فرنٹیئر شاخ کو بھی کھولا جائے تاکہ یونین کونسل فیض آباد سمیت دیگر علاقوں کو پینے کا پانی جلدی دستیاب ہو جائے ۔۔۔

Address

Malguzar UC Faizabad
Sohbatpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malguzar News Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share