Live with Ashfaq

Live with Ashfaq Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Live with Ashfaq, Media/News Company, sukkur, Sukkur.

25/08/2026
13/08/2026

سکھر: 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر گرینیڈ پیٹریاٹک سیلیبرش کے مہمان خصوصی سید ناصر حسین شاہ کا خطاب

سکھر: پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ۔ سید ناصر حسین شاہ

تمام اہل وطن کو دل کی گہرائیوں سے 79 جشن آزادی بہت بہت مبارک ۔ سید ناصر حسین شاہ

سکھر: اپنے قومی دن کو بہرپور طریقے سے منانے والی قومیں زندہ رہتی ہیں۔ صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ

آج کثیر تعداد میں فیملیز موجود ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ سب اپنے ملک پاکستان کی محبت میں سرشار ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ

سکھر: میئر سکھر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس نے سکھر کو اتنا خوبصورت بنایا اور آج اتنا خوبصورت پروگرام منعقد کیا۔ سید ناصر حسین شاہ

10/08/2026

ائی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی سربراہی ڈی ائی جی افس سکھر میں اپریشن نجات مہران پر کارکردگی رپورٹ سمیت کرائم و دیگر معاملات پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی ائی جی سکھر و لاڑکانہ رینج، سکھر اور لاڑکانہ کے ضلعی ایس ایس پیز، ایس پی سپیشل برانچ ، ایس پی سی ٹی ڈی ،ایس پی ار ار ایف، ایس پی کرائم مینجمنٹ یونٹ، ایس پی انویسٹیگیشن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

04/08/2026

*حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے سلسلے میں سکھر سے روہڑی کی جانب عزاداروں کے پیدل قافلے عقیدت و احترام کے ساتھ رواں دواں ہیں راستے بھر نوحہ خوانی، ماتم اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہےجبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے سبیلوں اور طبی امداد کی فراہمی بھی جاری ہے*

03/08/2026

سکھر میں لیو بسکٹ فیکٹری سے ایک ہزار میٹر کاپر کیبل چوری
اصل ذمہ دار کون؟ پانچ مزدور گرفتار، جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق فیکٹری کے ایک انجینئر کے کردار پر بھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سائٹ ایریا تھانے میں مقدمہ درج، پولیس نے پانچوں نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ کیا اصل کردار بھی قانون کی گرفت میں آئے گا؟ اس سوال کا جواب تحقیقات مکمل ہونے پر سامنے آئے گا۔

02/08/2026

تھانہ نیو پنڈ پولیس نے دوران گشت 3 ملزمان بنام 1/حسن علی منگی ولد حبدار علی منگی 2/محسن علی ولد حبدار علی منگی 3/حسن علی ولد سمندر علی پٹھان سکنہ تینوں امان اللّه چوک نیو پنڈ سکھر کو گرفتار کر کے قبضے سے 1350 گرام بھنگ برآمد کر کے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج

01/08/2026

N NEWS HD

31/07/2026

*پریس ریلیز*
*31 جولائی 2026*

*سکھر پولیس*

*سینئر سیاستدان، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکنِ قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی ایس ایس پی آفس سکھر آمد، سیف سٹی پروجیکٹ کنٹرول روم کا دورہ*

سینئر سیاستدان، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے آج ایس ایس پی آفس سکھر کا دورہ کیا، جہاں ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر اے ایس پی سٹی کیپٹن (ر) محمد صہیب امین سمیت سکھر پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران سید خورشید احمد شاہ نے ایس ایس پی آفس سکھر میں قائم سیف سٹی پروجیکٹ کنٹرول روم کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے انہیں کنٹرول روم میں نصب جدید مانیٹرنگ سسٹم، سی سی ٹی وی کیمروں کے وسیع نیٹ ورک، مواصلاتی نظام، لائیو سرویلنس، جرائم کی مؤثر نگرانی اور ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کے طریقۂ کار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے بتایا کہ سیف سٹی پروجیکٹ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم کی روک تھام، امن و امان کے قیام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔

اس موقع پر سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ایک اہم اقدام ہے، جو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے سکھر پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور امن و امان کے قیام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی کاوشیں شہریوں کے اعتماد میں اضافے اور محفوظ معاشرے کے قیام میں معاون ثابت ہوں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی تحفظ اور جدید پولیسنگ کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

*ترجمان سکھر پولیس*

22/07/2026

*پریس ریلیز*
*22 جولائی 2026*

*سکھر پولیس*

*سکھر پولیس کی بہترین کارروائی، کراچی سے لاپتہ ہونے والا 13 سالہ بچہ بحفاظت برآمد، ورثاء کے حوالے*

ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایات پر سکھر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے لاپتہ ہونے والے 13 سالہ احمد رضا کو بحفاظت برآمد کر کے قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔

بچے کی ورثاء کی جانب سے پولیس کو اطلاعات دی کہ انکا بھتیجا جوکہ کراچی کے سرجانی ٹاؤن کا رہاشی ہے وہ گھر سے ناراض ہوکر سکھر کی طرف آیا تھا جوکہ ہم نے بہت تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔

اسی اطلاع موصول ہونے پر سکھر پولیس نے فوری طور پر مختلف مقامات پر تلاش کا عمل شروع کیا،

بہت تلاش کے بعد پولیس نے روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب حکمت عملی سے تلاش کرکہ بحفاظت تحویل میں لے لیا گیا۔ شناخت اور ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچے کو اس کی پھپھی کے حوالے کر دیا گیا۔

بچے کے ورثاء نے سکھر پولیس کی فوری کارروائی، پیشہ ورانہ صلاحیت اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے ایس ایس پی سکھر اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور لاپتہ افراد کی بحفاظت بازیابی سکھر پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ *ایس ایس پی سکھر اظہر خان*

*ترجمان سکھر پولیس*

15/07/2026

*پریس ریلیز*
*15 جولائی 2026*

*سکھر پولیس*

*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی صالح پٹ شہر آمد، ڈکیتی کی بڑی واردات ٹریس ہونے پر تاجر و شہریوں کا والہانہ استقبال*

*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی تھانہ صالح پٹ میں اہم پریس کانفرنس*

*سکھر پولیس نے اہم و بڑی کارروائی، تھانہ صالح پٹ کی حدود میں دو ماہ قبل سونار کی دکان پر ہونے والی ڈکیتی کی واردات ٹریس، مرکزی ملزم گرفتار، 22 لاکھ کیش اور زیورات برآمد*

دو ماہ قبل تھانہ صالح پٹ کی حدود میں ونیش کمار کے سونار کی دکان پر مسلح ملزمان داخل ہوئے تھے اور طلائی زیورات، لاکھوں نقدی کیش لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ سامان کی برآمدگی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس میں ڈی ایس پی روہڑی خالد میمن، ایس ایچ او صالح پٹ ذوالفقار چاچڑ، آئی ٹی انچارج اور دیگر افسران شامل تھے۔

خصوصی ٹیم نے جدید تفتیشی طریقوں، تکنیکی شواہد اور مؤثر حکمتِ عملی کے ذریعے ڈکیتی کی واردات کو ٹریس کرتے ہوئے مرکزی ملزم ظہور نندوانی کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے مسروقہ 22 لاکھ کیش، 5 تولہ سون زیورات اور 2 کلو چاندی برآمد۔

واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

بعد ازاں ایس ایس پی سکھر اظہر خان ہندو تاجر برادری کی دعوت پر مقامی مندر پہنچے، جہاں ہندو برادری اور تاجر رہنماؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی سکھر کو روایتی سندھی ٹوپی، اجرک اور پھولوں کے ہار پیش کیے گئے۔ ہندو برادری نے ڈکیتی کی واردات ٹریس کرنے، مسروقہ مال برآمد کرنے اور تاجروں کو انصاف فراہم کرنے پر سکھر پولیس، بالخصوص ایس ایس پی سکھر اظہر خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔

*ترجمان سکھر پولیس*

Address

Sukkur
Sukkur
65200

Telephone

+923042539950

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Live with Ashfaq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Live with Ashfaq:

Shortcuts

Share