
12/09/2024
نیدرلینڈز کی عدالت نے گستاخانہ خاکوں
کے مقابلے کا اعلان کرنے والے اسلام مخالف ڈچ سیاست دان گیرٹ وائلڈرز کے قتل کا فتویٰ جاری کرنے پر حافظ سعد رضوی کو 4 سال اور مولانا اشرف جلالی کو 14 سال کی سزا سنا دی۔
عدالت پاکستان کے سابق کرکٹر خالد لطیف کو بھی 12 سال کی سزا سنا چکی ہے۔2018 میں
خالد لطیف نے اپنی ایک ویڈیو میں گیرٹ وائلڈرز کو قتل کرنے والے کے لیے 23 ہزار ڈالر انعامی رقم کا اعلان کیا تھا۔
عدالت نے ان تینوں پاکستانیوں پر ان کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا اور سزا سنائی۔
ڈچ حکومت نے تینوں پاکستانیوں کی حوالگی کے لیے پاکستان حکومت سے درخواست بھی کی ہے۔
یاد رہے کہ ڈچ سیاست دان گیرٹ وائلڈرز نے 2018 میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اعلان کیا تھا، جس پر دنیا بھر میں مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا تھا، جس کے بعد گیرٹ نے مقابلہ منسوخ کر دیا تھا۔