
22/01/2024
کیا آپ ایک پیسا خرچ کیے بغیر ترکی کے جدید ترین اسکولوں، کالجوں اور معیاری یونیورسٹیوں سے میٹرک اور انٹر یا اسلامی تعلیم میں بیچلر یا ماسٹرز یا پی ایچ ڈی کرنا چاہتے ہیں؟
اگر ہاں تو آپ کے لیے خوشخبری ہے کہ ترک حکومت کے "دیانت" ادارے کی جانب سے اسلامیات یا دینیات میں نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک بیچلر، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے داخلے شروع ہو چکے ہیں۔ اس پروگرام میں مکمل اسکالرشپ دی جائے گی۔
تفصیلات ذیل ہيں۔
1. داخلہ کے لیے اہلیت:
کلاس IX میں داخلے کے لیے اہلیت:
- امیدواروں کی پیدائش یکم جنوری 2008 سے پہلے نہ ہو۔
- آٹھویں جماعت 70% نمبروں کے ساتھ پاس ہونی چاہیے۔
بیچلر میں داخلے کی اہلیت:
- سال 2003 سے پہلے کی پیدائش نہ ہو۔
- بارہویں ڈگری کی تعلیم کم از کم 70% نمبروں سے پاس کی ہو۔
پی ایچ ڈی کے لیے اہلیت:
- عمر زیادہ سے زیادہ 35 سال۔
- ماسٹرز کے بعد دو سال سے زیادہ وقفہ نہیں لیا ہے۔
- تھیسس کے ساتھ ماسٹر ڈگری۔
داخلہ کا طریقہ کار:
نیچے دیے گئے لنک پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں اور درخواست فارم بھریں۔
آن لائن فارم جمع کرانے کے بعد، منتخب طلباء کو پاک ترک معارف اسکول، کراچی میں روبرو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔
اس انٹرویو میں، طالب علم سے درج ذیل کے بارے میں پوچھا جائے گا:
1. قرآن پاک کی تلاوت اور تجوید کے بارے میں معلومات
2. مذہب کے بارے میں بنیادی معلومات (عقیدہ، عبادت اور اخلاقیات)
3. عمومی ثقافت, خیالات کا اظہار، خصوصی قابلیت اور زبان میں مہارت
اس اسکالرشپ میں کیا کیا شامل ہے؟
1. مفت داخلہ اور ٹیوشن فیس۔
2. تمام تعلیم مفت ہے۔
3. بہترین ہاسٹلز میں مفت رہائش و کہانا۔
4. ہیلتھ انشورنس۔
5. ایک بار ترکی میں آنے اور تعلیم کے اختتام پر واپسی کا مفت ٹکٹ۔
6. ماہانہ وظیفہ۔ (بیچلر کے لیے 1000 لیرا، ماسٹرز کے لیے 2500 اور پی ایچ ڈی کے لیے 3500 لیرا)
اپلائی کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:
https://dbys.tdv.org/SignIn
درخواست دینے کی آخری تاریخ: 29 فروری 2024
TDV