Syeda kissa zehra

  • Home
  • Syeda kissa zehra

Syeda kissa zehra Freelancer journalist

سکھر پریس کلب کے سائن بورڈ پر آویزاں حضرت امام حسین (ع) کا وہ عظیم پیغام، جو آج بھی ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کی ترغیب دیتا ہے...
24/06/2026

سکھر پریس کلب کے سائن بورڈ پر آویزاں حضرت امام حسین (ع) کا وہ عظیم پیغام، جو آج بھی ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کی ترغیب دیتا ہے۔ "مجھ جیسا کبھی بھی یزید جیسے کی بیعت نہیں کر سکتا۔"

06/06/2026

سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر جاوید جتوئی کو محکمہ صحت کیجانب سے عوامی مفاد عامہ کے موضوع پر حقائق پر مبنی رپورٹ نشر کرنے کی پاداش میں دھمکی آمیز لیگل نوٹس ارسال -

سکھر یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ کیجانب سے سخت مذمت، آزادی صحافت پر قدغن قرار۔
زباں بندی کسی صورت قبول نہیں، گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، کلمہ حق بلند کرتے رہیں گے۔ کامران شیخ جنرل سیکرٹری - ایس یو جے✍️✌️🇵🇰

سکھر یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکیریٹری کامران شیخ، خازن شہزاد تابانی، سکھر پریس کلب کے صدر خالد بھانبن، جنرل سیکریٹری احقر رضوی، اور خازن، کاشف پھلپوٹو سمیت دونوں مجلس عاملہ کی جانب سے محکمہ صحت حکومتِ سندھ کے اس آمرانہ اقدام کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔
جس کے تحت ایس یو جے صدر و سینئر صحافی جاوید جتوئی کو ایچ آئی وی (HIV) ایڈز جیسے حساس اور عوامی مفاد کے موضوع پر حقائق پر مبنی رپورٹ نشر کرنے کی پاداش میں دھمکی آمیز لیگل نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔
ایس یو جے کی قیادت اور مجلس عاملہ نے متفقہ طور پر اس اقدام کو اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن اور آزادیِ صحافت پر سیدھا وار قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ "آئینہ دکھایا تو برا مان گئے" کے مصداق محکمہ صحت اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے خبر کو سوشل میڈیا سے ہٹانے اور غیر مشروط معافی مانگنےجیسےاوچھےہتھکنڈوں اور قانونی کارروائی کی دھمکیوں پر اتر آیا ہے ۔
صحافی برادری ایسے اقدام کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کرے گی۔​
ایس یو جے کے رہنماؤں نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے جمہوریت پر یقین رکھنے والی جماعت رہی ہے اور خود سکھر یونین آف جرنلسٹس نے ہمیشہ جمہوری رویوں، جمہوری روایات اور قانون کی بالادستی کے لیے صفِ اول میں رہ کر جدوجہد کی ہے۔ ایس یو جے کے رہنماؤں نے ہمیشہ آمرانہ رویوں کے خلاف تاریخی تحریکیں چلائی ہیں، ہر دور کے آمر کے سامنے کلمۂ حق بلند کیا ہے اور اس پاداش میں جیلوں کی سختیاں تک برداشت کی ہیں، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آج کے اس جمہوری دور میں جمہوریت روایات کی امین پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ایسے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد صحافیوں کی زباں بندی کرنا ہے۔
ایس یو جے کے جنرل سیکریٹری کامران شیخ ،خازن شہزاد تابانی سمیت تمام عہدیداران نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مفاد میں سچ لکھنا اور بولنا ہمارا آئینی حق ہے اور ہم اس حق کا دفاع ہر فورم پر کریں گے۔
سکھر یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت، وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر صحت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس غیر جمہوری رویے کا فوری نوٹس لیں اور آزادیِ صحافت کے منافی اس لیگل نوٹس کو فی الفور واپس کروایا جائے، بصورتِ دیگر صحافی برادری اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگی۔

جاری کردہ:
کامران شیخ
جنرل سیکرٹری
سکھر یونین آف جرنلسٹس

17/05/2026
پی ایف یو جے کے مطالبہ پر پاکستان ریلوے نے صحافیوں کے اہلخانہ کیلئے رعایتی ٹکٹ کی بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
09/04/2026

پی ایف یو جے کے مطالبہ پر پاکستان ریلوے نے صحافیوں کے اہلخانہ کیلئے رعایتی ٹکٹ کی بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

03/04/2026

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدیت 6.3 ریکارڈ، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا،زلزلہ پیما مرکز

کامیاب اور تاریخی کنوینشن کے انعقاد پر لالہ اسد پٹھان اور سکھر پریس کلب و یونین آف جرنلسٹس کے تمام دوستوں ساتھیوں کو ڈھی...
10/01/2026

کامیاب اور تاریخی کنوینشن کے انعقاد پر لالہ اسد پٹھان اور سکھر پریس کلب و یونین آف جرنلسٹس کے تمام دوستوں
ساتھیوں کو ڈھیروں مبارک
Saeed Jahan Alias Lala Asad

Address

Press Club Bulevard, Minara Road,

65200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syeda kissa zehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share