06/06/2026
Sukkur Electric Power Company (Ltd.)
Public Relation Office
Updates #652060626
Thursday, 06th June, 2026
Time: 01:00.pm
Follow us:
https://www.Facebook.com/PRO.SEPCO
ہفتہ، 6 جون 2026
وقت، 1 بجہ دوپہر
سکھر الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ (سیپکو)
دفتر تعلقات عامہ
*پریس رلیز*
سیپکو کی بحالیِ بجلی مہم میں مزید اہم پیش رفت، 34 گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی بحال
سکھر: چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز سیپکو غلام مصطفیٰ لغاری کی خصوصی ہدایات اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو انجینئر اعجاز احمد چنہ کی مسلسل نگرانی میں شدید آندھی اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
الحمدللہ، بحالی آپریشن میں ایک اور اہم پیش رفت حاصل ہوئی ہے اور اب تک 46 میں سے 36 گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے، جبکہ باقی 10 گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی بحالی کے لیے دن رات کام جاری ہے۔
بحالی کے عمل کے دوران متاثرہ ٹرانسمیشن نیٹ ورک کے اہم ٹاور ZMD-M1 کی تنصیب اور مرمتی کام کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پنو عاقل اور گھوٹکی اضلاع میں بجلی کی فراہمی کی بحالی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
اس سلسلے میں دو اسپین اور ایک ریڈ فیز کی وائرنگ کا کام مکمل کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے متعلقہ اداروں، بالخصوص موٹروے پولیس اور ہائی وے حکام سے رابطہ جاری ہے تاکہ ضروری حفاظتی انتظامات کے تحت قومی شاہراہ پر عارضی ٹریفک مینجمنٹ کے بعد کام کو جلد از جلد مکمل کر کے بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کی جا سکے۔
چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز غلام مصطفیٰ لغاری اور چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر اعجاز احمد چنہ بحالی آپریشن کی چوبیس گھنٹے نگرانی کر رہے ہیں جبکہ سیپکو کی انجینئرنگ، آپریشن اور فیلڈ ٹیمیں متاثرہ ٹرانسمیشن لائنوں، ٹاورز، پولز اور دیگر تنصیبات کی بحالی میں مسلسل مصروف عمل ہیں۔
سیپکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین کے صبر، تعاون اور اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور یقین دلاتی ہے کہ باقی ماندہ 12 گرڈ اسٹیشنز سے بھی بجلی کی فراہمی جلد از جلد بحال کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
سیپکو اپنے معزز صارفین کو پیش آنے والی عارضی تکلیف پر معذرت خواہ ہے اور انہیں یقین دلاتی ہے کہ بجلی کی مکمل بحالی تک آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔
*ترجمان سیپکو*
سکھر الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ (سیپکو)