06/12/2025
سکھر کرائم اپ ڈیٹ:
سکھر کرمنلز کیلئے لوٹ مار قتل و غارتگری چوری اسٹریٹ کرائم کی منڈی بن گیا
عوام کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے
علی حسن قریشی اور پولیس اہلکار جہانزیب جتوئی کے قاتل آج تک بے نقاب نہ ہوسکے۔
طالب علم صدام لاشاری دردناک قتل بھی قانون کو حرکت میں نہ لاسکا ۔
روہڑی کے دبر علاقے میں ارسلان دايو سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی گئی۔
تعلقہ اسپتال روہڑی سے رسول بخش جکھراني کی موٹر سائیکل چوری۔
جامع مسجد پنوعاقل سے عبداللہ میراني کی موٹر سائیکل چوری۔
دادلوء پنوعاقل میں ہادی بخش دھاریجو اور جمیل دھاریجو کی موٹر سائیکلز گھر میں گھس کر چوری کرلی گئیں۔
مختيارڪار آفيس پنوعاقل کے قریب محمد نواز کلوڑ کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے غائب۔
پنوعاقل کینٹ تھانے کے حد ساجن گوٹھ پولیس پکٹ کے سامنے سلطانپور کے صحافی ایاز سمائر کے بھتیجے سے 30 ھزار اور قیمتی موبائل فون چہین کر فرار ہوگئے
حرا اسپتال سکھر میں علاج کے لیے آئے احمد پتافی کی GLI گاڑی (AJX-466) چوری۔
سکھر کے نوجوان صحافی علی شاہ سے مدرسہ انوار مصطفیٰ کے سامنے موٹر سائیکل اور آئی فون چھین لیا گیا۔
پنوعاقل بائجی تھانے کی حدود میں گائوں محراب جسکانی سے صادق جسکانی کے گھر سے دو موٹر سائینکل اور ڈی ای پی کھاد کی بوری چوری ۔
سکھر کے تھانہ سی سیکشن کے حدود ذھیب لیبارٹری نزد بلڈ بینک اسپتال کے باہر سے نیو پنڈ کا رہائشی الاھی بخش ولد شبیر احمد مھر کی یونین اسٹار موٹر سائیکل نمبر KJJ-8447 ماڈل 2016 چوری ۔
سکھر تھانہ سی سیکشن کے حدود پاکستان گلی نزد شکار پور روڈ سے مال گودام بندر بندر روڈ سکھر کا رہائشی محمد متین ولد محمد علی میمن سے دو نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر اسکی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔
سکھر کے تھانہ سی سیکشن کے حدود ریلوے کوارٹر نزد ایوب گیٹ روڈ سے پاک سوچ سکھر کے نیوز رپوٹر رزاق احمد ولد ممتاز راجپوت کی یونیک موٹر سائیکل نمبر SNA-5994 ماڈل 2021 اسکے گھر کے قریب سے چوری ہوگئی ہے ۔
اتنے سنگین واقعات کے باوجود ایس ایس پی سکھر کی خاموشی اور بے عملی سمجھ سے بالاتر ہے۔سوال یہ ہے کہ آخر کب تک شہری قاتلن، چوروں اور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑے جائیں گے؟
سکھر کے شہری مزید ظلم، ناانصافی اور پولیس کی ناکامی برداشت کرنے کو تیار نہیں