26/07/2026
سکھر میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد عوام کے لیے سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔
سکھر میونسپل انتظامیہ سے پرزور اپیل ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ آوارہ کتوں کی وجہ سے بچوں، بزرگوں اور عام شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے باقاعدہ مہم شروع کی جائے تاکہ شہری محفوظ ماحول میں زندگی گزار سکیں۔