The Sukkur Time

The Sukkur Time The Sukkur Time 🌐
Independent | Authentic | Local. Sindh ke dil "Sukkur" se har ehem khabar aur tajziya.
📍 Sukkur, Sindh.

14/08/2026
14/08/2026
پاکستان ہمیشہ زندہ باد 🇵🇰❤️
14/08/2026

پاکستان ہمیشہ زندہ باد 🇵🇰❤️

14/08/2026

*🇵🇰سیپکو ہیڈکوارٹر سکھر میں 79واں جشنِ آزادی🇵🇰 سیپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن سنان اسلام شیخ،چیف ایگزیکٹو انجینئر اعجاز چنا،اسد مغل،سپریٹنڈنٹ انجینئر کاشف گلزار شیخ،سپریٹنڈنٹ انجینئر عبدالخالق سیال،ایکسین خلیل احمد چانڈیو،ایکسین نظام الدین پیرزادہ،ایس ڈی اوز سید وقار احمد شاہ، رمضان ملک،مشتاق قریشی،عبدالوحید کورائی اور خلیق الزمان ڈومکی سمیت افسران و ملازمین کی شرکت تقریب میں پرچم کشائی،قومی ترانہ اور ملی نغمے پیش کیے گئے جبکہ پاکستان کی سلامتی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعائیں کی گئیں🇵🇰*
Barrister Arsalan Islam Shaikh Sanan Sheikh

14/08/2026

سکھر:ضلع انتظامیہ کی جانب سے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر آئی بی اے یونیورسٹی میں پروقار تقریب کا انعقاد

سکھر:تقریب میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ،میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، کمشنر عابد سلیم قریشی و دیگر شخصیات کی شرکت

سکھر:صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا جشنِ آزادی تقریب سے خطاب

سکھر:پاکستان ہم سب کی پہچان ہے، دنیا میں پاکستان کو ملنے والی پذیرائی ہماری مسلح افواج کی مہارت کا ثبوت ہے، سید ناصر حسین شاہ

سکھر:سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی پروگرام دیا محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا
آج پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا ہے، ہمیں اتحاد اور قومی جذبے کے ساتھ ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا

سکھر:میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی جانب سے جشنِ آزادی پر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد

سکھر:جشنِ آزادی کی تقریبات کا آغاز 13 اگست سے ہوچکا ہے پاکستان کی قدر و منزلت میں اضافہ ہوا ہے، ارسلان اسلام شیخ

سکھر:میئر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ پاکستان کو حقیقی ترقی تعلیم کے ذریعے ہی حاصل ہوگی سیاستدان عوامی خدمت کو اولین ترجیح دیں اور افسران خود کو عوام کا خادم سمجھیں، نظام بہتر بنانے سے ملک ترقی کرے گا

سکھر:ڈپٹی کمشنر نادر شہزاد خان کی جانب سے نئی روایت قائم کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو خراجِ تحسین یومِ آزادی تقریب میں تعلیم، ادب، صحافت، آرٹ، کھیل، پولیو اور یوتھ اوئرنیس کے شعبوں سے وابستہ افراد میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے

سکھر:تعلیم کے شعبے میں پروفیسر غلام حسین مگنہار، ادب میں ادل سومرو اور صحافت میں وسیم شمسی کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیے گئے آرٹ ورک پر عبد الستار سیال، ینگ آرٹسٹ فراز سرور اور باڈی بلڈنگ میں یوسف اعوان کو بھی اعزاز سے نوازا گیا

سکھر:بہترین پولیو ورکر کی خدمات پر شاہد راجپوت جبکہ یوتھ اوئرنیس کے شعبے میں نزاکت علی کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا

سکھر:تقریب میں ڈپٹی کمشنر نادر شہزاد خان،
پروفیسر اصف احمد شیخ اور ایس ایس پی اظہر خان مغل شریک تھے
Barrister Arsalan Islam Shaikh Deputy Commissioner Sukkur-District Administration Sukkur Assistant Commissioner Bushra Mansoor District Sukkur Police

13/08/2026

حق اور سچائی کی فتح! ✌️🏛️
12 تاریخ کا دن سندھ بھر کے چھوٹے تاجروں کے لیے ایک تاریخی دن ثابت ہوا، جب عدالت نے پولیس پروجیکٹ کی دکانوں کو بحال کرنے کے حق میں فیصلہ سنایا۔
یہ کامیابی راتوں رات حاصل نہیں ہوئی، بلکہ اس کے پیچھے ہمارے ان رہنماؤں کی انتھک محنت، دن رات کی جدوجہد اور بے مثال رہنمائی ہے:
🔹 جنید شیخ (جنرل سیکریٹری، سمال ٹریڈرز)
🔹 مولا بخش اچار والے
🔹 عارف آرائیں
🔹 عقیل قریشی صاحب
🔹 حاجی اسرار صاحب (نثار الیکٹرک والے)
اور ان تمام دوستوں اور رہنماؤں کا تہہِ دل سے شکریہ جنہوں نے اس پوری تحریک میں ہر قدم پر رہنمائی کی اور ساتھ نبھایا۔ آپ سب کی کاوشوں سے آج ہزاروں تاجروں کا روزگار بحال ہوا ہے۔
Sindh Police

13/08/2026

🇵🇰آج شام جمے گا جشنِ آزادی کا رنگ🇵🇰
آئیے! تمام شہری اس پُروقار تقریب و کنسرٹ میں شریک ہوں اور رات 12 بجے شاندار آتش بازی کے ساتھ جشنِ آزادی کا استقبال کریں۔ 🎆
Barrister Arsalan Islam Shaikh

13/08/2026

*ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی جشنِ آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری سائٹ ایریا میں انجینئر عبد الکریم ملانو کی میزبانی میں پروقار کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر بشریٰ منصور، ٹاؤن چیئرمین طارق چوہان،کنٹینٹل بسکٹ لمیٹڈ کے کرنل (ر) شاہد بشیر، پیپسی کمپنی کے کرنل شوکت خان، ریما گھی ملز کے ایم ڈی اجے کمار، عرفان سمن، حفیظ اللہ وسیر، عبدالعزیز بگٹی اور محمود علی شاہ سمیت معززین نے شرکت کی جشنِ آزادی کی خوشی میں اسسٹنٹ کمشنر بشریٰ منصور اور کرنل (ر) شاہد بشیر نے مشترکہ طور پر پودا بھی لگایاتقریب میں سکھر نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ کےجنرل سیکریٹری آغا یاور اور انفارمیشن سیکریٹری دانش راجپوت نے بھی شرکت کی*
Assistant Commissioner Bushra Mansoor

Address

Sukkur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Sukkur Time posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share