
15/07/2025
*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے بھتہ خوری کے خلاف اہم و بہترین اقدام*
شہریوں کو بھتہ خوری جیسے سنگین جرائم سے محفوظ رکھنے کے لیے سکھر پولیس نے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا
ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی زیر نگرانی ایس ایس پی آفیس میں ایک خصوصی سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
اس خصوصی سیل میں ڈی ایس پی علی محمد مہر کو فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔
یہ خصوصی سیل بھتہ طلبی کی کسی بھی کال/ حراساں پر فوری ردعمل دے گا اور ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی
اگر کسی بھی شہری کو جرائم پیشہ افراد کی جانب سے بہتے یا حراساں کرنے کی کال آئے تو وہ نیچے درج ذیل نمبرز پر اپنی شکایات درج کروا سکتا ہے۔
03009310239 📞
03117222333 📞
شکایت کنندہ کی شناخت صیغہ راز میں رکھی جائے گی اور ہر سطح پر تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
سکھر پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا دھمکی آمیز پیغام کی فوری اطلاع دیں تاکہ مل کر معاشرے کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ایس ایس پی سکھر اظہر خان