
14/08/2025
سکھر پریس کلب میں جشنِ یومِ آزادی اور معرکۂ حق کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد
سکھر پریس کلب کی جانب سے 14 اگست جشنِ یومِ آزادی اور معرکہ حق کی خوشی میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن TMC-III ٹاؤن نثار احمد صدیقی کے چیئرمین طارق حسین چوہان تھے۔ سکھر پریس کلب کے احاطے میں قومی پرچم لہرایا گیا اور ملک کی سلامتی، خوشحالی اور تعمیر و ترقی کیلئے دعاء کی گئی۔ تقریب میں یوم آزادی اور معرکۂ حق کی کامیابی کی مسرت میں کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر سکھر روہڑی کی صحافتی تنظیموں سماجی اور بلدیاتی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی