16/12/2024
سکھر( )سکھر پولیس سے اظہار یکجہتی اور ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی حمایت میں بچہ یونین میں میدان میں آگئی ، سکھر کے علاقے نیو گوٹھ میں بچوں کی قائم کردہ تنظیم سکھر بچہ یونین کے زیر اہتمام سکھر پولیس سے اظہار یکجہتی اور ایس ایس پی سکھرامجد احمد شیخ کے حمایت میںمظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت بچہ یونین کے مرکزی چیئرمین مسعود بندھانی کررہے تھے جبکہ دیگر میں مصدق بندھانی ، مزمل ، نافع و دیگر شامل تھے اس موقع پر بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ تصویر اٹھاکر امجد شیخ اور پولیس سندھ سے اپنی محبت کا ثبوت دیا اور حق سچ پر رہنے کا ارادہ کرتے ہوئے امجد شیخ اور پولیس کے کامیاب کاوشوں کو سراہامذکورہ رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ جب سے ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ سکھر میں تعینات ہوئے ہیں انہوں نے اپنی تقرری کے فوری بعد امن و امان کیلئے جو اقدامات کیئے وہ قابل تعریف ہیں جو افسران اچھے کام کریں ان کی حوصلہ افزائی کرنا چاہئے ہم ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ اور سکھر پولیس کے افسران اور سکھر پولیس کی پیشہ ورانہ خدمات، قیام امن کیلئے محنت اور کوشش کرکے امن و امان برقرار رکھنے پر انہیں خراج تحسین کرتے ہیں اور یہ امید رکھتے ہیں کہ پائیدار اور مستقل امن کیلئے ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی سربراہی میں سکھر پولیس اپنی بہترین خدمات انجام دیتی رہے گی۔