aur geo Pakistan

aur geo Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from aur geo Pakistan, News & Media Website, had offiec . b, Sukkur.

17/09/2025

سکھر: پنوعاقل کا پریمی جوڑا تحفظ کے لیے سکھر پریس کلب پہنچ گیا

17/09/2025

گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول بیراج کالونی میں آج جشنِ میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی محترمہ اسسٹنٹ کمشنر سو بیا راؤ فلک تھیں،

17/09/2025

سکھر؛ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے ایس ایس پی سکھر اظہر مغل کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، ایس ایس پی پیش ہوئے اور جواب داخل کرادیا، عدالت نے استفسار کیا کہ بدامنی، امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے، ایس ایس پی سکھر نے بتادیا، ایک ماہ میں 200 موٹر سائیکلیں مالکان کو واپس کردی گئیں، اظہر مغل، عدالت کو وکلاء کے مسائل سن کر ایک ہفتے میں حل کرنے کی ہدایت، جسٹس ذوالفقار علی سانگی

16/09/2025

سکھر: پولیس اہلکار شوہر پر تشدد، اغوا اور زبردستی نکاح کے الزامات متاثرہ خاتون نے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کر دی

15/09/2025

جے یو آئی سندھ امن مارچ خیرپور میں داخل، جلسے کے بعد اگلی منزل طرف روانہ،
مولانا راشد محمود سومرو دیگر رہنما امن مارچ کی قیادت کر رہے ہیں،
#

Rashid Mahmood Soomro

15/09/2025

سکھر کے قریب روہڑی کے علاقے میں 25 سالہ نوجوان حبدار ولد مولا بخش جسکانی نے دریائے سندھ کے بیچوں بیچ 132 کے وی وولٹ کے پول پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش کی۔ تاہم ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو زندہ سلامت نیچے اتار لیا۔

15/09/2025

عدالت نے ڈپٹی کمشنر سکھر، میئر سکھر، ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سکھر، ٹاؤن چیئرمین مکی شاہ، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سیل سکھر اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری
سکھر کے علاقے شمس آباد کے رہائشی نادر شبیر دايو کی جانب سے رہائشی آبادیوں میں گندگی، کچرے اور تجاوزات کے مسائل کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر کنزیومر کورٹ سکھر میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر سکھر، میئر سکھر، ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سکھر، ٹاؤن چیئرمین مکی شاہ، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سیل سکھر اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 ستمبر تک جواب داخل کرنے کے لیے طلب کرلیا ہے۔

خبر کے مطابق شمس آباد کے رہائشی وکیل نادر شبیر دايو نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ یوسی شمس آباد کے رہائشی علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ناقص ہے۔ گلیوں میں گھروں، اسکولوں، صحت مراکز اور دکانوں کے باہر کچرے کے ڈھیر لگے رہتے ہیں جنہیں روزانہ کی بنیاد پر اٹھا کر ٹھکانے لگانے کی ذمہ داری پوری نہیں کی جاتی۔ اس کے علاوہ علاقے میں قبضہ مافیا کی جانب سے تجاوزات کی وجہ سے سڑکیں تنگ ہوگئی ہیں جس کے باعث پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ علاقہ مکینوں نے متعلقہ ذمہ دار اداروں کو تجاوزات اور گندگی کے خاتمے کے لیے تحریری شکایات بھی کی ہیں لیکن اس کے باوجود کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ اداروں کی کوتاہی اور غفلت کا نوٹس لیا جائے اور شمس آباد کے رہائشیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

کنزیومر/جوڈیشل مجسٹریٹ کورٹ سکھر نے ابتدائی سماعت کے بعد ڈی سی سکھر، میئر سکھر، ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سکھر، ٹاؤن چیئرمین مکی شاہ، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سیل سکھر اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 ستمبر تک جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

15/09/2025

سکھر جناع چوک پر واپڈا کی نااہلی کے سبب کام کرنے والے ملازم یوسف کو سفائی کے دوران بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگا جس کو عوام نے بروقت ریسکو کیا۔

14/09/2025

سندھ کے سی ایم مراد علی شاہ کی سکھر میں پریس کانفرنس اور سکھر بیراج کا وزٹ از لائف قزافی شاہ

14/09/2025

جمعہ والے دن بیراجوں کے سیلابی صورتحال اور اج کی سیلابی صورتحال

14/09/2025

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سکھر ایئرپورٹ پہنچے، پانی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے گڈو بیراج کا دورہ کیا۔

Address

Had Offiec . B
Sukkur
65200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when aur geo Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share