Sukkur Public Issues

Sukkur Public Issues Highlighting People's Problems Bring the voice of the oppressed people of Sukkur to the upper echelon

14/08/2026

*پریس ریلیز*
*14 اگست 2026*

*سکھر پولیس*

*فرائض کی ادائیگی کے دؤران شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل خلیل احمد پھنور کی نماز جنازہ پولیس لائین ہیڈکوارٹر سکھر میں ادا کی گئی، شھید کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے اجتماعی دعائیں مانگی گئیں*

*ایس ایس پی سکھر اظہر خان سمیت دیگر سینئر پولیس افسران و اہلکار، صحافی حضرات، سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شھید ہونے والے *پولیس اہلکار* کی نمازِ جنازہ میں شرکت۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات تھانہ دبر کی حدود میں دوران ڈیوٹی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے *پولیس کانسٹیبل خلیل احمد پھنور* شہید ہوئے۔

شھید کے جسد خاکی کو سکھر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

شھید کے جسد خاکی کو پاکستان و سندھ پولیس کے پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔

شہید پولیس کانسٹیبل خلیل احمد پھنور کی قربانی پوری پولیس فورس کے لیے باعثِ فخر ہے۔ شہید نے فرض کی ادائیگی اور ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ *ایس ایس پی سکھر اظہر خان*

شہید پولیس اہلکار کی شہادت میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ملزمان کو ہر صورت گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دی جائے گی اور سکھر پولیس اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ *ایس ایس پی سکھر اظہر خان*

شہید کے اہلخانہ کے غم میں سکھر پولیس برابر کی شریک ہے، اور ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شھید کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں میں تدفین کیا جائے گا۔

*ترجمان سکھر پولیس*

*پریس ریلیز**14 اگست 2026**سکھر پولیس**جشنِ آزادی کے موقع پر سکھر پولیس کا بہترین اقدام، مختلف تفریحی مقامات سے 04 گمشدہ...
14/08/2026

*پریس ریلیز*
*14 اگست 2026*

*سکھر پولیس*

*جشنِ آزادی کے موقع پر سکھر پولیس کا بہترین اقدام، مختلف تفریحی مقامات سے 04 گمشدہ بچوں کو برآمد کرکے بحفاظت ورثاء کے حوالے کر دیا گیا*

جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر سکھر پولیس کی جانب سے شہریوں کے تحفظ، رہنمائی اور سہولت کے لیے ضلع بھر میں سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے گئے۔ مختلف تفریحی مقامات، پارکس اور اہم چوراہوں پر پولیس افسران و جوان تعینات رہے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔

اس دوران سکھر پولیس نے مختلف تفریحی مقامات بینظیر پارک اور نیوی پارک سے گمشدہ ہونے والے 04 بچوں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے تلاش کیا اور بحفاظت ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔

بچوں کی بحفاظت بازیابی اور ورثاء تک واپسی پر والدین و اہلِ خانہ نے سکھر پولیس کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے سکھر پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

جشنِ آزادی کے موقع پر سکھر پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، رہنمائی اور سہولت کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ شہریوں کا تحفظ اور خدمت سکھر پولیس کی اولین ترجیح ہے، اس حوالے سے پولیس افسران و جوان اپنی ذمہ داریاں پوری پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ *ایس ایس پی سکھر اظہر خان*

*ترجمان سکھر پولیس*

*پریس ریلیز**14 اگست 2026* *سکھر پولیس مقابلہ* *ؓتھانہ سی سیکشن کی حدود پیر توڈل شاہ کے قریب پولیس کا دوران گشت جرم کے ا...
14/08/2026

*پریس ریلیز*
*14 اگست 2026*

*سکھر پولیس مقابلہ*

*ؓتھانہ سی سیکشن کی حدود پیر توڈل شاہ کے قریب پولیس کا دوران گشت جرم کے ارادے سے کہڑے ڈاکوؤں سے مقابلہ*

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب

گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت *رحیم بخش ملک* کے نام سے ہوئی

زخمی ڈاکو اسنیچنگ، چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں پولیس کو مطلوب تھا۔

زخمی ڈاکو کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول بمہ گولیاں کو برآمد کیا گیا۔

گرفتار زخمی ڈاکو کو متعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

زخمی ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ کی معلومات مختلف تھانوں اور دیگر اظلاع سے بھی حاصل کیا جارہا ہے۔

*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ سی سیکشن اور انکی ٹیم کو شاباش کا پیغام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان*

*ترجمان سکھر پولیس*

*پریس ریلیز**13 اگست 2026**سکھر پولیس**سکھر پولیس کی کامیاب کارروائی، شراب کی بھاری کھیپ کی فروخت کو ناکام بنادیا، بھاری...
13/08/2026

*پریس ریلیز*
*13 اگست 2026*

*سکھر پولیس*

*سکھر پولیس کی کامیاب کارروائی، شراب کی بھاری کھیپ کی فروخت کو ناکام بنادیا، بھاری تعداد میں شراب کی بوتلیں برآمد، 02 ملزمان گرفتار مقدمہ درج*

*ایس ایس پی سکھر اظہر خان* کی ہدایت پہ سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ایس ایچ او تھانہ آباد کی دوران اسنیپ چیکنگ حدود میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے شراب کی بھاری تعداد میں بوتلیں سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان کی کار روک کر تلاشی کے دوران شراب کے (96) عدد بوتلیں برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان میں شہباز بروہی اور محمد نواز بروہی شامل۔

گرفتار ملزمان کے خلاف 3/4 PEHO ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

FIR NO 182/2026 U/S 3/4 PEHO OF PS ABAD

*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس پارٹی کی بہترین کاروائی پہ شاباش کا پیغام*

*ترجمان سکھر پولیس*

*پریس ریلیز**12 اگست 2026**سکھر میں دو پولیس مقابلے**ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی سربراہی میں سکھر پولیس نے امن دشمنوں کے...
13/08/2026

*پریس ریلیز*
*12 اگست 2026*

*سکھر میں دو پولیس مقابلے*

*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی سربراہی میں سکھر پولیس نے امن دشمنوں کے لیے دھرتی تنگ کر دی*

*سکھر پوليس کا ایک روز میں ضلع کہ مختلف تھانوں کی حدود میں دو الگ الگ پولیس مقابلے، 02 بدنام ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد*

ایس ایچ او تھانہ نیوپنڈ اور ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن کا اپنے حدود کہ الگ الگ مقامات پر پولیس پارٹیوں کا ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا جہاں دوران تعاقب 02 بدنام ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

زخمی ڈاکوؤں شناخت تھانہ نیوپنڈ سے *طاہر لغاری* اور تھانہ بی سیکشن سے *مرید حسین مہر* کے نام سے ہوئی۔

گرفتار زخمی ڈاکوؤں سے دو عدد ٹی ٹی پستول بمہ گولیاں کو برآمد کیا گیا۔

گرفتار ڈاکو اسنیچنگ، چوری، ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھے۔

گرفتار زخمی ڈاکووں کو متعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا

*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے سکھر میں امن و امان قائم کرنے کے لئے کی گئی کامیاب کارروائیوں پر ایس ایچ او تھانہ نیوپنڈ اور اس ایچ او تھانہ بی سیکشن کو شاباش کے ساتھ سی سی تھرڈ دینے کا اعلان کیا*

*ترجمان سکھر پولیس*

*پریس ریلیز**12 اگست 2026**سکھر پولیس**ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پہ سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ...
12/08/2026

*پریس ریلیز*
*12 اگست 2026*

*سکھر پولیس*

*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پہ سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، اسلحہ سمیت ملزم گرفتار، مقدمہ درج*

ایس ایچ او تھانہ آباد کی دوران اسنیپ چیکنگ حدود میں کامیاب کاروائی، *اسلحہ پستول* سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم *محمد حسن لکھن* کے قبضے سے بغیر لائسنس *ٹی ٹی پستول بمہ میگزین گولیاں* کو برآمد کرلیا گیا۔

ملزم کے خلاف سندھ آرمس ایکٹ تحت مقدمہ درج جبکہ ملزم سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

*CR.NO 181/2026 U/S 23(I)A SINDH ARMS ACT OF PS ABAD*

*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس پارٹی کو شاباش کا پیغام اور کاروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری*

*ترجمان سکھر پولیس*

*پریس ریلیز**12 اگست 2026* *سکھر پولیس مقابلہ* *ؓتھانہ نیوپنڈ کی حدود ریلوے کراسنگ کے قریب پولیس کا دوران گشت جرم کے ارا...
12/08/2026

*پریس ریلیز*
*12 اگست 2026*

*سکھر پولیس مقابلہ*

*ؓتھانہ نیوپنڈ کی حدود ریلوے کراسنگ کے قریب پولیس کا دوران گشت جرم کے ارادے سے کہڑے ڈاکوؤں سے مقابلہ*

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب

گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت *طاہر علی لغاری* کے نام سے ہوئی

زخمی ڈاکو اسنیچنگ، چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں پولیس کو مطلوب تھا۔

زخمی ڈاکو کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول بمہ گولیاں کو برآمد کیا گیا۔

گرفتار زخمی ڈاکو کو متعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

زخمی ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ کی معلومات مختلف تھانوں اور دیگر اظلاع سے بھی حاصل کیا جارہا ہے۔

*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ نیوپنڈ اور انکی ٹیم کو شاباش کا پیغام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان*

*ترجمان سکھر پولیس*

12/08/2026

*پریس ریلیز*
*12 اگست 2026*

*سکھر پولیس*

*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کا روہڑی مندر کا دورہ، ہندو کمیونٹی کے نمائندگان سے ملاقات*

ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے روہڑی میں واقع مندر بابا منگل داس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نےکچھ دن قبل مندر میں پیش آنے والی چوری کی واردات کے حوالے سے ہندو کمیونٹی کے مکھی وکی کمار اور دیگر نمائندگان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ایس ایس پی سکھر نے واقعے سے متعلق تفصیلات معلوم کیں اور پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائی اور تفتیش میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

ایس ایس پی اظہر خان نے ہندو کمیونٹی کے نمائندگان کو یقین دہانی کرائی کہ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ مندر اور ہندو برادری کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے ڈی ایس پی روہڑی اور ایس ایچ او تھانہ روہڑی کو ہدایت کی کہ واقعے کی تحقیقات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔

اس موقع پر ہندو کمیونٹی کے نمائندگان نے پولیس کی جانب سے تعاون اور تحفظ کی یقین دہانی پر ایس ایس پی سکھر کا شکریہ ادا کیا۔

*ترجمان سکھر پولیس*

*پریس ریلیز**12 اگست 2026**سکھر میں دوسرا پولیس مقابلہ**تھانہ اے سیکشن کی حدود ہاکی گراؤنڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے د...
12/08/2026

*پریس ریلیز*
*12 اگست 2026*

*سکھر میں دوسرا پولیس مقابلہ*

*تھانہ اے سیکشن کی حدود ہاکی گراؤنڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ برآمد*

ڈاکو واردات کے ارادے سے لنک روڈ پہ موجود تھے کہ پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی پولیس تعاقب کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت *محمد ابرہیم عرف ببلو راجپوت بندھانی* کے نام سے ہوئی

گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ٹی ٹی پستول میگزین بمہ گولیاں کو برآمد کیا گیا۔

گرفتار زخمی ڈاکو اسنیچنگ، چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلہ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث و مطلوب تھا۔

گرفتار زخمی ڈاکو کو متعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر ساتھی فرار ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

*کرمنل ریکارڈ زخمی ڈاکو محمد ابرہیم عرف ببلو راجپوت بندھانی*

FIR No. 86/2020 U/S 294-A, 294-B, 5A OF PS B SECTION

FIR No. 63/2022 U/S 9-A OF PS SITE AREA

FIR No. 128/2023 U/S 9-B CNS OF PS B SECTION

FIR No. 160/2024 U/S 8 MSSG ACT OF PS B SECTION

FIR No. 25/2025 U/S 8 SMSSG ACT OF PS A SECTION

FIR No. 53/2025 U/S 8 MSSG ACT OF PS B SECTION

FIR No. 323/2025 U/S 3/4 PEHO OF PS A SECTION

FIR No. 250/2026 U/S 353,324,34 PPC OF PS A SECTION

FIR No. 251/2026 U/S 24(I) SINDH ARMS ACT OF PS A SECTION

زخمی ڈاکو کا مزید کرمنل ریکارڈ کی معلومات مختلف تھانوں اور دیگر اضلاع سے حاصل کی جا رہی ہے

*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن اور انکی ٹیم کو شاباش کا پیغام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان*

*ترجمان سکھر پولیس*

Address

Sukkur
65200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sukkur Public Issues posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share