News Updates Sukkur

News Updates Sukkur News Updates Sukkur

21/02/2025

*سکھر پولیس کی جانب سے اہم پیغام*

تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر آپ کا موبائل فون یا موٹر سائیکل اسنیچنگ/چوری یا کوئی بھی واردات کا شکار ہو جائے، تو براہ کرم اس کی این سی نہ کرائیں۔ قانون کے مطابق اسنیچنگ/چوری کی ایف آئی آر درج کی جاتی ہے

این سی کا مطلب صرف معلوماتی شکایت ہوتی ہے، جبکہ ایف آئی آر آپ کے کیس کی صحیح تفتیش اور کارروائی کی بنیاد ہوتی ہے۔ اس لیے فوراً اپنے قریب ترین پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں اور ایف آئی آر درج کرائیں تاکہ آپ کا مقدمہ باقاعدہ طریقے سے حل کیا جا سکے۔

یاد رکھیں:
اپنی شکایت کی درست اور مکمل تفصیلات فراہم کریں۔

ایف آئی آر درج کرنے کے بعد کیس کی پیشرفت کے لیے پولیس سے مسلسل رابطہ رکھیں۔

*سکھر پولیس آپ کے تعاون کی منتظر ہے*

حڪومت سنڌ عوام جي سهولت لا۽ ھلايل ڳاڙھي بس سروس جو لوڪل ڪرايو بہ ڊبل ڪري ڇڏيو عوام جو سخت احتجاج
05/02/2025

حڪومت سنڌ عوام جي سهولت لا۽ ھلايل ڳاڙھي بس سروس جو لوڪل ڪرايو بہ ڊبل ڪري ڇڏيو عوام جو سخت احتجاج

*پریس ریلیز**سکھر**سکھر پولیس نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا**دو ہفتہ قتل تھانہ سی سیکشن ک...
05/02/2025

*پریس ریلیز*

*سکھر*

*سکھر پولیس نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا*

*دو ہفتہ قتل تھانہ سی سیکشن کی حدود واردات کے دوران مزاحمت پہ قتل ہونے والے مقتول پیر بخش چوہان کے کیس میں اہم پیشرفت ، قتل کیس میں ملوث دو مرکزی ملزمان گرفتار*

تفصیلات کے مطابق مورخہ 2025-1-25 کو تھانہ سی سیکشن کی حدود برمہ شیل ڈیپو کے قریب اسلحہ بردار ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مقتول پیر بخش چوہان کو قتل کر کے فرار ہوگئے تھے

جس پر ایس ایس پی سکھر نے واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے احکامات جاری کیے تھے

جس پر آج ایس ایچ او تھانہ سی سیکشن نے مخفی اطلاع پہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے واقع میں ملوث دو ملزمان بشیر احمد عرف بشو میرانی اور محمد اسماعیل جاگیرانی کو گرفتار کرلیا گیا

ملزمان کا اعتراف جرم، مزید تفتیش جاری

*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کا پولیس ٹیم کی بہترین کاروائی پہ شاباش کا پیغام*

*ترجمان سکھر پولیس*

Address

Sukkur Sindh
Sukkur
65200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Updates Sukkur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share