10/03/2026
اگر تم قرآن کو خوشی کے عالم میں پڑھو گے تو وہ تمہاری خوشی میں اضافہ کر دے گا، اور اگر تم اسے غم کی حالت میں پڑھو گے تو وہ تمہارا غم دور کر دے گا۔🌻🤎
جب تم اس کے جلال اور جمال، اس کے وعدوں اور وعیدوں میں غور کرو گے تو تمہارا خوفِ خدا بڑھے گا، تمہاری امید خوبصورت ہو جائے گی، اور تمہاری محبت مضبوط ہو جائے گی۔✨🕋
قرآن کے ساتھ تم بغیر محافظ کے بھی محفوظ ہو، بغیر مال کے بھی مالدار ہو۔ تم ہر متکبر پر غالب آ جاتے ہو، اور ہر متواضع کے ساتھ نرم ہو جاتے ہو۔ *قرآن والے اللہ والے ہوتے ہیں،* اور خوش نصیب ہے وہ شخص جو قرآن سے دوستی رکھے۔🫧♥️
لہٰذا اپنے دلوں کو قرآن کی طرف متوجہ کرو، اپنی جانوں کو اس پر جمع کرو؛ تاکہ نفع حاصل ہو، روحوں میں تازگی آئے اور قرآن کی تلاوت، حفظ، فہم اور درس کے ذریعے زندگی سنور جائے۔🥹💗
> "یہ نہانے اور پینے کا ٹھنڈا پانی ہے۔"