Sukkur Flash News

Sukkur Flash News News update & Paid Promotion

17/09/2026

سکھر گلوبل چوک پر خوفناک حادثہ، تھرمل کے رہائشی جعفری اور ساوند برادری کے تین دوستوں کی موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی،شدید زخمی ایک کی حالت تشویشناک حرا اسپتال میں منتقل

17/09/2026

لب مہران گلوبل چوک پر سڑک حادثہ چار نوجوان شدید زخمی، اسپتال منتقل ،دو کی حالت انتہائی نازک ہے

15/09/2026

موٹر سائیکل تباه، مگر سوار محفوظ
جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

موٹر سائیکل سوار کی ذرا سی جلد بازی، بائیک ٹرین کی زد میں آگئی

سکھر میں شکار پور پھاٹک کے قریب جعفر ایکسپریس نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا، بائیک مکمل تباہ ہوگئی

""" نوجوان بال بال بچ گیا"""

12/09/2026

سکھر میں پیٹرول کی بھرتی قیمتوں سے عوام سخت پریشان عوام لوگوں نے موٹر سائیکل کی نماز جنازہ ادا کی اور حکومت پر شدید نعرے بازی

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 02 پیسے فی لیٹر کا اضافہ، نئی قیمت 375 روپے 82 فی لیٹر مقرر نوٹیفکیشن جاری
11/09/2026

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 02 پیسے فی لیٹر کا اضافہ، نئی قیمت 375 روپے 82 فی لیٹر مقرر
نوٹیفکیشن جاری

10/09/2026

سکھر پولیس کی اہم و کامیاب کارروائی، منشیات کی بڑی کھیپ کی سپلائی ناکام، لاکھوں روپے مالیت کا گٹکہ چھالیہ برآمد، 02 ملزمان گرفتار*

*ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری کی ہدایت پہ سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف زبردست کریک ڈاون*

ایس ایچ او تھانہ آباد کی مخفی اطلاع پر ریور ہسپتال کے قریب بڑی کامیاب کاروائی، منشیات گٹکہ چھالیہ سے بھری دو کاریں برآمد، 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان کی کار کرولہ اور الٹو سے دوران تلاشی (35) عدد سلام گٹکہ چھالیہ کی بوریاں(1924 ) عدد گٹکہ چھالیہ کے پیکٹ کو برآمد کیا گیا۔

ملزمان میں جمیل بگٹی اور نادر علی بروہی شامل۔

گرفتار ملزمان منشیات ضلع جیکب آباد سے خیرپور کی جانب سپلائی کرنے جارہے تھے جنہیں سکھر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔ *ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری*

ملزمان کے خلاف گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

*ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری کی جانب سے پولیس پارٹی کی بہترہن کاروائی پہ شاباش کا پیغام اور سی سی تھرڈ دینے کا اعلان*

*ترجمان سکھر پولیس*

10/09/2026

ایس ایچ او عوام کے ہتھے چڑھ گیا
عدالت میں عوام نے اپنی عدالت لگا دی۔ نوجوان کو تذلیل کا نشانہ بنانے والے ایس ایچ او قابل بھیو کو عوام نے عدالت میں اپنی عدالت لگا کر خوب موچڑے لگائے کپڑے پھاڑ دیئے

07/09/2026

اللہ اکبر رات یہ آسمان پر کیا چیز تھی ؟
اج رات سکھر، روہڑی، پنوعاقل، رحیم یار خان کے آسمان پر آخر ہوا کیا؟
رات تقریباً 12:45 بجے کی خاموش رات اچانک ایک غیر معمولی منظر سے چونک اٹھی۔
گئی لوگوں نے آسمان کی طرف دیکھا تو ایک انتہائی تیز سرخی مائل روشنی آسمان پر تیزی سے گزرتی ہوئی دکھائی دی۔ منظر اتنا اچانک تھا کہ چند لمحوں کے لیے ہر دیکھنے والا حیران رہ گیا۔ یوں محسوس ہوا جیسے کوئی روشن شے آسمان کو چیرتی ہوئی گزر رہی ہو۔
دیکھتے ہی دیکھتے وہ روشنی ایک لمبی لکیر کی صورت میں آگے بڑھی اور پھر اچانک نظروں سے اوجھل ہوگئی۔
لوگ ابھی اس منظر کو سمجھنے کی کوشش ہی کر رہے تھے کہ کچھ دیر بعد ایک زور دار آواز سنائی دی، جبکہ بعض لوگوں نے ہلکی سی لرزش محسوس ہونے کی بھی بات کی۔
اس کے بعد سکھر، روہڑی، پنوعاقل میں مختلف لوگوں کے درمیان ایک ہی سوال گردش کرنے لگا:
آخر یہ تھا کیا؟
کسی نے اسے شہابِ ثاقب کہا، کسی نے فائر بال، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے مختلف باتیں سامنے آنے لگیں۔ تاہم اس وقت تک اس پراسرار واقعے کی حتمی حقیقت سامنے نہیں آسکی۔
ایک بات ضرور ہے کہ آج رات سکھر روہڑی پنوعاقل کے آسمان پر نظر آنے والا یہ منظر عام راتوں سے بالکل مختلف تھا، جس نے دیکھنے والوں کو حیران بھی کیا اور سوچنے پر بھی مجبور کر دیا۔
اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ ماہرین اس پراسرار روشنی کے بارے میں کیا حقیقت سامنے لاتے ہیں

05/09/2026

سکھر پولیس کا اہم اقدام، سٹی سب ڈویژن کے 4 تھانوں کو 21 پولیس بیٹس میں تقسیم، 100 اہلکاروں پر مشتمل ایگل فورس تعینات، دن رات گشت اور فوری پولیس رسپانس یقینی بنانے کا فیصلہ

سکھر: ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری PSP، QPM کی ہدایات پر سب ڈویژن سٹی کے چاروں تھانوں کی حدود میں پولیسنگ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بیٹ سسٹم کو منظم کر دیا گیا ہے۔

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کی روک تھام اور ہنگامی صورتحال میں فوری پولیس رسپانس بہتر بنانے کے لیے 100 پولیس اہلکاروں پر مشتمل ایگل فورس بھی خصوصی طور پر تعینات کی گئی ہے۔

سٹی سب ڈویژن کے چاروں تھانوں کی حدود کو مجموعی طور پر 21 پولیس بیٹس میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں اے سیکشن کی حدود میں 8، بی سیکشن میں 4، سی سیکشن میں 5 جبکہ نیوپنڈ تھانے کی حدود میں 4 بیٹس قائم کی گئی ہیں۔

ہر بیٹ میں 21 ایگلز کی دو شفٹوں کے تحت مجموعی طور پر 42 ایگلز دن رات گشت کریں گے، تاکہ شہری علاقوں میں پولیس کی موجودگی، مؤثر نگرانی اور فوری رسپانس کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایگل فورس کے اہلکار سکھر سٹی کے مختلف علاقوں، اہم شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات پر مسلسل گشت کریں گے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری 15 مددگار کے ذریعے فوری پولیس معاونت حاصل کر سکیں گے۔

ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری کے مطابق نئے بیٹ سسٹم کا مقصد پولیس کی عوام تک رسائی بہتر بنانا، فیلڈ میں پولیس کی موجودگی بڑھانا، جرائم کی بروقت روک تھام اور رسپانس ٹائم کم کرنا ہے۔

ایس ایس پی سکھر نے پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے مقررہ بیٹس میں باقاعدگی سے گشت کریں اور شہریوں کو بروقت پولیس مدد فراہم کریں۔

04/09/2026

اناج بازار میں جوس شاپ کے قریب مسلح ڈاکو ولید میمن سے گن پوائنٹ پر موبائل لوٹ کر فرار

Address

Sukkur
0315304

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sukkur Flash News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share