The Mir Report

  • Home
  • The Mir Report

The Mir Report Hamid Mir Exclusive

10/03/2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ ان کی انتظامیہ اب بھی کیوبا میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہی ہے جب کہ ایران کے خلاف امریکہ اسرائیل جنگ دوسرے ہفتے میں داخل ہو رہی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، ٹرمپ نے پیر کے روز کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی توجہ ابھی بھی کیوبا پر ہے، جہاں وائٹ ہاؤس کے منصوبوں میں جزیرے کا "دوستانہ قبضہ” شامل ہو سکتا ہے یا نہیں۔

09/03/2026

دنیا کا سب سے بڑا ڈر مسلمانوں کا اسلحہ نہیں، بلکہ مسلمانوں کا "اتحاد" ہے۔ یہ ویڈیو اسی گہرے مقصد کی وضاحت کرتی ہے کہ کس طرح بیرونی قوتیں ہمیں تقسیم کرنا چاہتی ہیں، جبکہ وقت کی پکار یہ ہے کہ ہم اپنے اختلافات کو بھلا کر ایک تسبیح کے دانوں کی طرح جڑ جائیں۔

08/03/2026

کیا مسجدِ اقصیٰ کے خلاف کوئی بڑا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے؟ اسرائیلی ایجنٹس کی گرفتاری اور بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے پیچھے اصل حقائق کیا ہیں؟​

08/03/2026

ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اگر وقت رہتے ان حالات کو قابو نہ کیا گیا تو یہ چھوٹی سی چنگاری ایک ایسی ہولناک جنگ (World War 3) کی شکل اختیار کر سکتی ہے جس کا نقصان پوری انسانیت کو اٹھانا پڑے گا۔ 🚫💣​

ایران نے گذشتہ سال اسرائیل کے خلاف 12 روزہ جنگ کے مقابلے اس حالیہ جنگ کے دوران خلیجی خطے کی جانب زیادہ میزائل داغے ہیں۔س...
08/03/2026

ایران نے گذشتہ سال اسرائیل کے خلاف 12 روزہ جنگ کے مقابلے اس حالیہ جنگ کے دوران خلیجی خطے کی جانب زیادہ میزائل داغے ہیں۔

سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 28 فروری سے 4 مارچ تک خلیجی ملکوں پر داغے گئے میزائلوں کی تعداد 550 سے زیادہ ہے۔

عمان نے اپنی سرزمین پر میزائل اور ڈرون حملوں کی تعداد نہیں بتائی۔

دوسری جانب واشنگٹن اور اسرائیل نے ایران پر ہزاروں بم گرائے ہیں۔

اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے حملوں کے بعد ایران نے مشرق وسطیٰ پر خود کش ڈرونز کے ذریعے 2000 سے زائد جوابی حملے کیے ہیں۔...
08/03/2026

اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے حملوں کے بعد ایران نے مشرق وسطیٰ پر خود کش ڈرونز کے ذریعے 2000 سے زائد جوابی حملے کیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ان نسبتاً سستے ایرانی ڈرونز کو تباہ کرنے کے لیے اب تک 800 سے زیادہ دفاعی میزائل داغے جا چکے ہیں، جن میں سے ہر میزائل کی لاگت 40 لاکھ ڈالرز تک ہے۔

فنانشل ٹائمز کے سکیورٹی اور دفاعی امور کے نامہ نگار چارلس کلوور نے بی بی سی کو بتایا کہ ہر پیٹریاٹ میزائل کی مالیت تقریباً 40 لاکھ ڈالرز ہے۔

حکام کے مطابق ائیرلائنز کے طیاروں کے لیے استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اض...
08/03/2026

حکام کے مطابق ائیرلائنز کے طیاروں کے لیے استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد جیٹ فیول کی قیمت 188.93 روپے سے بڑھ کر 342.37 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی منظر نامے پر کچھ ایسا ہو گیا ہے جس پر روسی صدر ولادیمیر پوتن بات نہیں کرنا چاہتے تھے۔28فروری کو ایران کے رہبر اعلی...
07/03/2026

عالمی منظر نامے پر کچھ ایسا ہو گیا ہے جس پر روسی صدر ولادیمیر پوتن بات نہیں کرنا چاہتے تھے۔

28فروری کو ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای اسرائیلی اور امریکی حملوں میں مارے گئے۔ اگلے دن پوتن نے رہبر اعلیٰ کی ہلاکت کو ’قتل‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ ایسا قتل، جو پوتن کے مطابق، ’انسانی اخلاقیات اور بین الاقوامی قوانین کے تمام تر اصولوں کی صریح خلاف ورزی‘ تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ عالمی صورتحال کے تناظر میں ملکی معاشی حالات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد...
07/03/2026

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ عالمی صورتحال کے تناظر میں ملکی معاشی حالات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عالمی سطح پر جاری کشیدگی اور اس کے خطے کی معیشت پر ممکنہ اثرات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو فعال کمیٹی کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے عالمی کشیدگی کے ممکنہ معاشی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جو مختلف اقدامات پر کام کر رہی ہے۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ انہی اقدامات کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کسی قسم کی کمی پیدا نہیں ہوئی۔

وزیر اعظم نے معاشی دباؤ کے پیش نظر سادگی اور بچت پر مبنی لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ کمیٹی کو کہا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر قابلِ عمل تجاویز پیش کی جائیں تاکہ عوام پر بوجھ کم سے کم رکھا جا سکے اور عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی جائے۔

کشیدگی کے اثرات، وزیر اعظم کی سادگی اور بچت

ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک کے خلاف کسی قسم کا حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے۔ایک بیان...
07/03/2026

ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک کے خلاف کسی قسم کا حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے۔

ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہونے والے حملوں کے معاملے پر وہ پڑوسی ممالک سے معذرت خواہ ہیں اور ایران کا دوسرے ممالک پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مسعود پزشکیان کے مطابق عبوری لیڈر شپ کونسل نے بھی اس بات کی منظوری دے دی ہے کہ پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک کسی ملک کی سرزمین سے ایران پر حملہ نہیں کیا جاتا ایران بھی اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گا اور دشمن کو ایرانی عوام کے ہتھیار ڈالنے کی خواہش کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنا پڑے گا۔

07/03/2026

مسلمانوں کے لیے دروازے بند کرنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے؟ 'رجیم چینج' کے پیچھے اصل مقاصد کیا ہیں اور کیا تیل کے ذخائر پر قبضے کی نئی جنگ شروع ہو چکی ہے؟

06/03/2026

کیا ڈونلڈ ٹرمپ واقعی مسلمانوں سے نفرت کرتے ہیں؟ یا پھر عالمی سیاست کا نقشہ بدلنے والا ہے؟ حامد میر کے اس خصوصی تجزیے میں جانیے کہ نیتن یاہو، امریکہ اور یورپ کے درمیان کیا کھچڑی پک رہی ہے اور آنے والے وقت میں مسلم دنیا پر اس کے کیا اثرات ہوں گے۔​

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Mir Report posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share