24/07/2025
*آگ بجھانے کے دوران تین ریسکیو 1122 اہلکار شدید متاثر*صوابی: آعظم آباد میں واقع تمباکو کے گودام میں لگی شدید آگ کو بجھانے کے دوران ریسکیو 1122 کے تین اہلکاروں کی حالت خراب ہو گئی۔ آگ کی شدت، دھوئیں اور شدید گرمی کے باعث اہلکار بے ہوشی اور تھکن کا شکار ہوئے۔ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر متاثرہ اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ موقع پر موجود دیگر ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف رہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر کے مطابق متاثرہ اہلکاروں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ایمرجنسی صورتحال میں ریسکیو ٹیم کے ساتھ تعاون کریں۔---