02/10/2025
فخرِ صوابی ، محمد علی بابا خیل قائم مقام آئی جی خیبر پختونخوا پولیس: خدمت، خلوص اور قیادت کی روشن مثال
پشاور خیبر پختونخوا پولیس کے قائم مقام انسپکٹر جنرل (آئی جی) اور ایڈیشنل آئی جی، محمد علی بابا خیل کو نہ صرف صوابی بلکہ پورے پاکستان کا فخر قرار دیا جا رہا ہے۔ اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کے باوجود ان کی عاجزی، انکساری، اور عوام دوست رویہ قابلِ تقلید ہے
محمد علی بابا خیل کی قیادت میں نہ صرف محکمہ پولیس کو نئی سمت ملی ہے بلکہ عوام کے دلوں میں بھی پولیس کی نئی اور مثبت تصویر ابھر کر سامنے آ رہی ہے۔ اُن کی شخصیت میں وقار کے ساتھ ساتھ خلوص، دردِ دل، اور خدمتِ خلق کا بے مثال جذبہ جھلکتا ہے، جو اُنہیں دوسروں سے ممتاز کرتا ہے
پولیس کے اعلیٰ افسر ہونے کے باوجود محمد علی بابا خیل ہر سطح کے افسران اور عوام کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آتے ہیں۔ ان کی درویشانہ طبیعت اور نرم گفتاری ہر ملنے والے کو اپنا گرویدہ بنا لیتی ہے
علاقے کے بزرگوں سے لے کر نوجوانوں تک، ہر طبقہ فکر اُن کے رویے، اصول پسندی، اور اصلاحات کی پالیسیوں کو سراہ رہا ہے اُن کی قیادت میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری، پولیس اصلاحات، اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ ایک خوش آئند تبدیلی کی صورت میں سامنے آ رہا ہے
محمد علی بابا خیل کو فخرِ صوابی، فخرِ پختونخوا، اور فخرِ پاکستان کہنا کسی مبالغے سے کم نہیں۔ اُن کی موجودگی نہ صرف محکمہ پولیس بلکہ پورے صوبے کے لیے باعثِ افتخار ہے