24/02/2023
ڈسٹرکٹ پولیس صوابی
✍پریس ریلیز: مورخہ 23فروری 2023
*تھانہ صوابی پولیس کی کامیاب کاروائی موٹرسائیکل چور گینگ کا سرغنہ گرفتار،چوری شدہ 08عدد موٹرسائیکلز برآمد*
ابتدائی تفتیش کے دوران مذکورہ ملزم نے متعدد موٹرسائیکل چوری کی اعتراف کرتے ہوئے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے*۔
*صوابی*موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ انس ولد جمال سکنہ اسوٹا حال دوبیان کو گرفتار کرکے قبضہ سے 08 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلیے،
تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات کی پیش نظر *ڈی پی او صوابی کیپٹن(ر) نجم الحسنین* کی خصوصی ٹاسک پر موٹرسائیکل چوروں کو ٹریس کرنے اور گرفتاری کے لیے پولیس نے کاروائیاں تیز کر دی ہے ۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی صوابی فاروق زمان خان کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی عجب درانی بمع پولیس ٹیم نے موٹرسائیکل چور کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سرغنہ انس کو گرفتار کرلیا،مذکورہ ملزم سے دوران تفتیش مختلف ماڈل کے 08عدد سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد کیا گیا۔
ایس ایچ او صوابی عجب درانی نے کہا کہ موٹرسائیکل چور سرغنہ کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔،
* #ترجمان صوابی پولیس*