Ehsas news

Website

Ehsas news Ehsas news

17/08/2026

✨️گنی چھترہ 14 آگست پروگرام!! 🇵🇰پاکستان زندہ باد 🇵🇰
📝گدون ماڈرن ایجوکیشن سسٹم (گنی چھترہ) کے زیرِ اہتمام شدید گرمی کے موسم میں نونہال بچوں کی صحت، آرام اور تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے، سکول انتظامیہ نے بچوں کو باہر دھوپ اور ریلیوں میں لے جانے کے بجائے سکول کے اندر ہی انتہائی پرسکون، ٹھنڈے اور محفوظ ماحول میں پرجوش اور تعمیری طریقے سے جشنِ آزادی منانے کا اہتمام کیا۔سکول کے سایہ دار اور کشادہ انڈور آڈیٹوریم ہال میں بچوں نے نعتِ، ملی نغموں، تقریروں، ٹیبلو اور تاریخی ڈراموں کے شاندار پروگرام پیش کیے۔ نونہالانِ وطن نے انتہائی جوش و خروش سے اس پرمسرت ماحول کو خوب انجوائے کیا اور اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
ادارہ: گدون ماڈرن ایجوکیشن سسٹم، گنی چھترہ۔
منیجمنٹ ڈائریکٹر: ڈاکٹر راج محمد (M.Phil بائیو کیمسٹری)
پرنسپل: محمد فیصل (M.Sc کیمسٹری)
وائس پرنسپل: امیر زادہ خان
📞 رابطہ اور معلومات:
📱 0313-5855037
📱 0346-1811909
📍 پتہ:
مین گدون آمازئی روڈ، گنی چھترہ، گدون۔

15/08/2026
12/08/2026

Irshad jadoon

سابق صوبائی معاون خصوصی و ایم پی اے PK-49 حاجی رنگیز احمد خان اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما و سابق اسپیکر...
09/08/2026

سابق صوبائی معاون خصوصی و ایم پی اے PK-49 حاجی رنگیز احمد خان اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کاوشوں سے PK-49 میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

کازوے اور سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے

سیلاب سے متاثرہ کوٹھا ٹوپی کازوے کی از سر نو تعمیر۔
تخمینہ لاگت : 10کروڑ روپے ۔ڈاگئی تا شنگرئی روڈ ، روڈ کی تعمیر/بحالی تخمینہ لاگت :5کروڑ روپے۔ہیملٹ کیارہ زکو روڈ، کی تعمیر/بحالی ۔تخمینہ لاگت :3کروڑ 17لاکھ روپے۔گلہ پونٹیا بٹاکڑہ روڈ، کی تعمیر و بحالی ۔تخمینہ لاگت :2کروڑ19لاکھ روپے ۔شگہ ٹوپی روڈ، کی تعمیر/بحالی تخمینہ لاگت :2کروڑ روپے ۔ملک آباد تا تکیل روڈ، کی تعمیر/بحالی ۔ 2کروڑ 80لاکھ روپے

تحصیل ٹوپی میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج اور فورس لوڈشیڈنگ کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج، مسائل حل نہ ہوئے تو مزید...
03/08/2026

تحصیل ٹوپی میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج اور فورس لوڈشیڈنگ کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج، مسائل حل نہ ہوئے تو مزید سخت احتجاج کا اعلان

پاکستان تحریکِ انصاف کے ضلعی صدر محمد سہیل یوسفزئی، تحصیل ٹوپی کے صدر ندیم خان زروبی جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان اور یوتھ صدر وقاص زیب کی قیادت میں تحصیل ٹوپی میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ، فورس لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاج میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

احتجاج کے دوران جنرل منیجر پاور موقع پر پہنچ گئے، جبکہ سابق معاونِ خصوصی و رکنِ صوبائی اسمبلی حاجی رنگیز احمد خان، صوبائی وزیر برائے ریلیف عاقب اللہ خان اور ضلعی صدر محمد سہیل یوسفزئی موجود رہے۔

ضلعی صدر محمد سہیل یوسفزئی کی قیادت میں وفد نے جنرل منیجر پاور کے ساتھ مذاکرات کیے اور علاقے کو درپیش بجلی کے تمام مسائل تفصیل سے ان کے سامنے رکھے۔

جنرل منیجر پاور نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ان تمام مطالبات اور مسائل پر مشتمل مراسلہ باضابطہ طور پر چیئرمین واپڈا اور چیئرمین پیسکو کو ارسال کریں گے اور ایک ہفتے کے اندر اندر اس حوالے سے جواب دے کر مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

بعد ازاں ضلعی صدر محمد سہیل یوسفزئی نے احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام کے بجلی سے متعلق مسائل فوری طور پر حل نہ کیے گئے تو پاکستان تحریکِ انصاف پہلے سے بھی زیادہ بڑے پیمانے پر احتجاج کرے گی، اور اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا جب تک متعلقہ حکام عوام کے جائز مطالبات تسلیم کرکے مسائل کا مستقل حل نہیں نکالتے۔

03/08/2026

ارشاد جدون احساس نیوز

پاکستان تحریک انصاف تحصیل ٹوپی یوتھ ونگ صدر وقاص زیب نے گدون کا دورا کیا جس کے ہمراہ پاکستان  انصاف یوتھ ونگ سنیئر نائب ...
15/07/2026

پاکستان تحریک انصاف تحصیل ٹوپی یوتھ ونگ صدر وقاص زیب نے گدون کا دورا کیا جس کے ہمراہ پاکستان انصاف یوتھ ونگ سنیئر نائب تحصیل ٹوپی صدر مزمل خان۔محمد زاکی اور انصاف یوتھ ونگ سنیئر نائب صدر باسط خان
گدون گنی چھترہ میں سابقہ انصاف یوتھ ونگ تحصیل ٹوپی کے روکن ارشاد جدون سے ملاقات کی۔
ملاقات میں گدون کے مختلف گاؤں کے مسائل پر بات ہوئی انشاء اللہ بہت جلد گدون کے ہر گاؤں میں ترقیاتی منصوبوں شورو ہونگے ۔
Waqas Zeb

12/07/2026

Arwaiz Jolly

Address

Swabi
MYPAGE

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ehsas news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category