د معاشری د اصلاح او د سبق آموز ویډیوز د پارہ زمونږ THE 7K فیسبک اکاؤنټ فالو کړئی ۔ مونږ به کوشش کوو چی خکلي خکلي کنټینټ تاسو ته د ویډیوز په شکل کی راړو. مننه❤️
07/07/2026
ضلع صوابی ڈاگئ صدرے قدیم میں موجودہ بدامنی اور بُرے لوگوں کے خلاف گرینڈ جرگے کا اہتمام جس میں علاقہ بھر سے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔۔۔۔
سابقہ صدر اصلاحی جرگہ ڈاگئ صوابی کشور زمان لالا اظہار خیال کررہے ہیں ✅
04/07/2026
ترجمان صوابی ایکشن کمیٹی سلیم خان لالا ایڈوکیٹ تحصیل خدوخیل کے وفد کے ہمراہ صحافیوں سے بات کررہے ہیں ۔۔۔۔ دیکھئے مکمل رپورٹ
04/07/2026
ایکشن کمیٹی صوابی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
کوآرڈینیٹر صوابی ایکشن کمیٹی صفدر علی ایڈوکیٹ
04/07/2026
صوابی ایکشن کمیٹی کے کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو
ترجمان صوابی ایکشن کمیٹی سلیم خان لالا ایڈوکیٹ
29/06/2026
25/06/2026
ڈاگئ صوابی میں دو فریقین کے درمیان راضی نامہ 🥀
12/06/2026
مناگی امن فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں شرکت کے موقع پر نوجوانوں سے خطاب 🥀
سابقہ صدر اصلاحی جرگہ ڈاگئ صوابی کشور زمان لالا
06/06/2026
معروف قانون دان محمد رشید خان ایڈوکیٹ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
04/06/2026
ڈپٹی کمشنر صوابی صوابی کے نام کھلا خط ،،،
محترم جناب ڈپٹی کمشنر صوابی
آداب احترام
عرض ہے کہ صوابی ضلع میں مرکزی اور صوبائی حکومت کے نمایندے ،اور منتظم اعلی کے حیثیت سے صوابی کے بے بس عوام کی جانب سے چند گذارشات کرنا چاہتا ہوں
1---- جیسا کہ آپ کو علم ہے کہ ضلع صوابی میں ایشیا کا سب سے بڑا پانی سے سستی بجلی کا بڑا ڈیم واقع ہے اور گزشتہ پچاس سال سے سارے پاکستان کو 70 فی صد پانی کی سستی بجلی دو 2 روپیہ فی یونٹ مہیا کرتی ہے لیکن اس ڈیم کے کے آغوش میں رہنے والے صوابی وال کو آج کل وہی پانی کی بجلی ڈھیر سارے ٹیکسز کے ساتھ ستاون 57 روپے فی یونٹ مل رہی ہے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ صوابی کے 85 فی صد عام عوام ہر ماہ باقاعدگی سے غلاموں کی طرح بینکوں میں قطاروں میں کھڑے ہو کر بجلی بل ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود عام ، بے بس عوام پر اٹھارہ اٹھارہ 18 کھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے اور صوابی پیسکو افسران اس ناروا لوڈ شیڈنگ کا جواز یہ پیش کرتے ہیں کہ لوگ بجلی کی چوری کرتے ہیں اور ماہانہ بجلی بل عوام ادا نہیں کرتے کہ سراسر جھوٹ اور غلط ہے کیونکہ عام لوگ باقاعدگی سے بل ادا کرتے ہیں اور عام صارف بجلی کی چوری بھی نہیں کرتا بلکہ بجلی بل سب سے پہلے ڈپٹی کمشنر صوابی ادا نہیں کرتا آپ کا دفتر ضلع صوابی میں سب سے بڑا ڈیفالٹر ہے آپ بحثیت ڈپٹی کمشنر صوابی کروڑوں روپے کا نادھندہ ہے اور صوابی کے ضلعی عدالتیں اور تمام سرکاری دفاتر کروڑوں روپے کے نادھندہ ہیں اور جناب عالی !! جہاں تک بجلی چوری کی بات ہے تو بجلی چوری بھی آپ کے ناک کے نیچے پولیس تھانوں ، تمام سرکاری دفاتر ، پیسکو ملازمین ، آپ کے ساتھ روزانہ اٹھنے بیٹھنے والے صوابی کے بااثر سفید پوش لوگ کرتے ہیں اور اس ظلم پہ ظلم یہ ہے کہ پیسکو صوابی کے لوڈ شیڈنگ شیڈول کے مطابق ڈپٹی کمشنر صوابی اور تمام سرکاری افسران کے دفاتر اور رہائش گاہوں پر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ صرف دو گھنٹے ہے جو کہ شرعی ، اخلاقی ، اور قانونی طور ناجائز ہے کہ جو سرکاری افسران ، سفید پوش باثر لوگ ، بجلی چوری کرے اور بجلی استعمال کر کے بل بل بھی ادا نہ کرے وہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنی ہو اور جو بے بس غریب عوام باقاعدگی سے بل بھی ادا کرے اور چوری بھی نہ کرے وہ اس آگ برستی گرمی میں اٹھارہ کھنٹے لوڈ شیڈنگ کا سامنا کریں یہ کہاں کا انصاف ہے ایسا سلوک تو غلاموں کے ساتھ نہیں ہوتا
ڈپٹی کمشنر صاحب !!
اپ کے ضلعی انتظامیہ اور پیسکو صوابی نے ایکشن کمیٹی صوابی کے ساتھ زبانی اور تحریری معاہدہ اس عید سے پہلے کیا ہے کہ پیسکو صوابی میں چھ 6 کھنٹے سے زیادہ لوڈشینگ نہ کرنے کی پابند ہو گی لیکن اس کے باوجود صوا بی کے عام عوام ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں جو کہ اب ناقابل برداشت ہے
اپ سے التماس ہے کہ ایکشن کمیٹی کے ساتھ تحریری معاہدے پر فی الفور عمل درآمد کیا جاے بجلی چور اور نادھندگان چاہے سرکاری ہو یا غیر سرکاری ان پر ھاتھ ڈالا جاے اور ان پر کریک ڈاؤن کیا جاۓ اور صوابی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ معائدے کے مطابق چھ گھنٹے کیا جا کر عام لوگوں پر رحم کیا جاے اور اگر ایسا جلد از جلد نہ کیا گیا تو ایکشن کمیٹی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے تعاون سے آپ ڈپٹی کمشنر کے دفتر کا گھیراؤ کرے گی اور وہاں پر امن دھرنا اس وقت تک دے گی جب تک صوابی کے عام عوام کو ظالمانہ اور ناروا لوڈ شیڈنگ سے نجات نہیں دلاۓ گی شکریہ
سلیم خان ایڈوکیٹ
سابقہ ایم پی اے
ترجمان ایکشن کمیٹی صوابی
Be the first to know and let us send you an email when The7K posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.