Umeed TV Swabi

Umeed TV Swabi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Umeed TV Swabi, Digital creator, swabi chota lahor, Swabi.
(1)

اس چینل کا بنیادی مقصد امید کی کرن کو زندہ رکھنا،،،
غریب،،
مظلوم اور متاثرہ افراد کی آواز اور مسائل کو اجاگر کرنا اور انکی مدد اور سپورٹ کرنا ہے،،
� رابطہ کریں: 00923111515902

14/09/2026
14/09/2026

*چارسدہ پولیس کی بڑی کارروائی، اسلحے کی نوک پر اغواء ہونے والی لڑکی ہنگو سے بحفاظت بازیاب، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار*

چارسدہ: سرڈھیری پولیس نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی نوک پر اغواء ہونے والی 15/16 سالہ لڑکی کو ضلع ہنگو سے بحفاظت بازیاب کرلیا، جبکہ کارروائی کے دوران ایک خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلئے گئے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن میں اتوار کے دن اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 10 ستمبر 2026 کو تھانہ سرڈھیری پولیس کو ایک کم عمر لڑکی کے اسلحے کی نوک پر اغواء ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر مقدمہ درج کرکے فوری طور پر تفتیش کا آغاز کیا گیا۔

ڈی پی او چارسدہ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مغویہ کی بحفاظت بازیابی کے لیے پانچ خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں، جن کی نگرانی وہ خود کر رہے تھے۔ ٹیموں میں ایس پی انویسٹی گیشن چارسدہ عالمزیب خان، ڈی ایس پی سرڈھیری بلال حلیم، ایس ایچ او سرڈھیری یاسین خان، سی آئی او سرڈھیری سمیت دیگر پولیس افسران شامل تھے۔

پولیس ٹیموں کو مختلف علاقوں میں روانہ کیا گیا۔ ایک ٹیم نے ضلع مردان، دوسری نے راولپنڈی اور گوجر خان، تیسری نے پشاور، جبکہ چوتھی ٹیم نے ٹل، دوآبہ اور ہنگو کے علاقوں میں کارروائی کی۔ پانچویں ٹیم تکنیکی امور پر مامور تھی، جس نے 100 سے زائد موبائل نمبرز کا ڈیٹا اور سی ڈی آر حاصل کرکے باریک بینی سے تجزیہ کیا۔

ڈی پی او چارسدہ کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ واقعہ دونوں خاندانوں کے درمیان رشتے کے تنازعے کے پس منظر میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے پہلے لڑکی کا رشتہ مانگا تھا، تاہم انکار کے بعد مبینہ طور پر اسی لڑکی کو اسلحے کے زور پر گھر سے زبردستی اغواء کرلیا گیا۔

چارسدہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، مسلسل تعاقب اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے مغویہ کا سراغ لگایا اور بالآخر اسے ضلع ہنگو سے بحفاظت بازیاب کرلیا۔

کارروائی کے دوران ایک خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں ایک خاتون سمیت دو مرد شوکت ولد ایاز اور ریاض ولد خانزادہ شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) نے کہا کہ چارسدہ پولیس عوام بالخصوص خواتین کی جان، عزت اور آبرو کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ کسی بھی جرم میں ملوث عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پریس ریلیزمورخہ: 13 ستمبر 2026*تھانہ صوابی پولیس کی کارروائی، خاتون کو بے عزت کرنے کی دھمکی غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر ج...
14/09/2026

پریس ریلیز
مورخہ: 13 ستمبر 2026

*تھانہ صوابی پولیس کی کارروائی، خاتون کو بے عزت کرنے کی دھمکی غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر جرائم میں مطلوب 06 ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد*

صوابی: *ڈی پی او صوابی وقاص رفیق* کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف صوابی پولیس کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی ایس پی سرکل صوابی انور خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صوابی شہزاد خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مورخہ 02.09.2026، جرم 506/354 میں مطلوب 04 ملزمان سمیت مجموعی طور پر 06 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صوابی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ مذکورہ میں مطلوب ملزمان عمر ولد عزیز الحسن سکنہ پنج پیر، انور علی ولد مراد علی، جعفر علی شاہ ولد امجد علی شاہ اور آکاش ولد مراد علی ساکنان مانیری پایاں کو حسبِ ضابطہ گرفتار کرلیا۔

مذکورہ مقدمے میں خاتون کو بے عزت کرنے کی دھمکی دینے سمیت دیگر قابلِ تعزیر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

دورانِ کارروائی گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد رائفل M4 اور ایک عدد پستول 30 بور برآمد کیے گئے۔

اسی طرح پولیس ٹیم نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث ملزمان عزیر اور جلال پسران ناصر ساکنان کالا گیلہ کو بھی گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد رائفل اور ایک عدد ریپیٹر 12 بور برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرلیا گیا۔

گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے انہیں چالان عدالت کیا جائے گا۔
* *

تمام سروس و سھولیات صرف ایک کال کی دوری پر،،،سب کچھ آپ کی پہنچ میں ،،، کال یا واٹس ایپ کریں،،،
14/09/2026

تمام سروس و سھولیات صرف ایک کال کی دوری پر،،،
سب کچھ آپ کی پہنچ میں ،،، کال یا واٹس ایپ کریں،،،

Address

Swabi Chota Lahor
Swabi
23430

Telephone

+923111515902

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Umeed TV Swabi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share