Maini Updates

Maini Updates MAINI ALL UPDATES FOLLOW NOW FOR MORE UPDATES.

مینئی چوک میں فائرنگ 3افراد زخمی ہوگئےصوابی:مینئی چوک میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو...
01/06/2026

مینئی چوک میں فائرنگ 3افراد زخمی ہوگئے
صوابی:مینئی چوک میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے تاہم پوری معلومات تھوڑی دیر بعد اپڈیٹ کی جائیگی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 صوابی کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹوپی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔(ریسکیو 1122 صوابی Maini Union Council Maini Updates Maini Press

عوامی مسئلہ | فوری توجہ درکار 🚨📍 لویہ لار، خبیب خیل جنازگاہ روڈلویہ لار، خبیب خیل جنازگاہ اور ملحقہ علاقوں کو ملانے والا...
31/05/2026

عوامی مسئلہ | فوری توجہ درکار 🚨

📍 لویہ لار، خبیب خیل جنازگاہ روڈ

لویہ لار، خبیب خیل جنازگاہ اور ملحقہ علاقوں کو ملانے والا یہ اہم راستہ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حالی کا شکار ہے۔ جگہ جگہ گڑھے، جھاڑیاں اور گندگی شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔

رات کے اوقات میں یہ راستہ مزید خطرناک ہو جاتا ہے، جبکہ جنازوں، بزرگوں، خواتین، طلبہ اور عام شہریوں کو روزانہ آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اہلِ علاقہ اربابِ اختیار، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس اہم عوامی راستے کی فوری مرمت، صفائی اور مناسب روشنی کا انتظام کیا جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔

عوام کی آواز — متعلقہ حکام تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

📰 مینی اپڈیٹس (Maini Updates)

#

31/05/2026

گلستان ٹو ریڈاؤن روڈ خستہ حالی کا شکار

یہ راستہ کافی عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جس کی وجہ سے مقامی آبادی، طلبہ، مریضوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بارش کے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے اور آمدورفت انتہائی دشوار ہو جاتی ہے۔

ہم متعلقہ حکام اور اربابِ اختیار سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سڑک کی فوری مرمت اور تعمیر کا بندوبست کیا جائے تاکہ لوگوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔

عوامی مسئلہ، فوری توجہ کا متقاضی۔

Address

Maini
Swabi
23450

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maini Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share