Awan News Swabi

Awan News Swabi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Awan News Swabi, Media/News Company, Jalsai, Swabi.

26/08/2026

🚨 افسوسناک خبر — اسلام آباد
اسلام آباد کے سرکاری اسپتال پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMS) کی نرسری میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 14 نومولود بچے جاں بحق ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق آگ بدھ کی صبح پمز کے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ وارڈ کی تیسری منزل پر لگی۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا، جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
💔 معصوم بچوں کی المناک موت نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا۔
اللہ تعالیٰ تمام شہید ہونے والے نومولود بچوں کے والدین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲
آعوان نیوز صوابی

26/08/2026
26/08/2026
🌹 صوابی کو ایک باصلاحیت افسر کی صورت میں خوبصورت اضافہ — انمول انور کو نئی ذمہ داری مبارکباد 🌹صوابی: انمول انور کو ایڈیش...
26/08/2026

🌹 صوابی کو ایک باصلاحیت افسر کی صورت میں خوبصورت اضافہ — انمول انور کو نئی ذمہ داری مبارکباد 🌹
صوابی: انمول انور کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر صوابی تعینات کر دیا گیا ہے۔ انمول انور اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر چھوٹا لاہور کے طور پر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہی تھیں۔
تحصیل چھوٹا لاہور میں انمول انور نے بالخصوص خواتین کے مسائل، ان کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں۔ ان کا عوام کے ساتھ خوش اخلاق رویہ، مسائل سننے کا انداز اور خواتین کے لیے عملی اقدامات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
تحصیل چھوٹا لاہور کے عوام اور بالخصوص خواتین انمول انور کی خدمات کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ یقیناً ایک اچھا، باصلاحیت اور عوام دوست افسر جہاں بھی ذمہ داری سنبھالتا ہے، وہاں مثبت تبدیلی کی امید پیدا ہوتی ہے۔
آعوان نیوز صوابی کی پوری ٹیم کی جانب سے محترمہ انمول انور کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر صوابی تعیناتی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں نئی ذمہ داریوں میں کامیابی، عزت اور عوام کی مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲🌹
منجانب: شیراز اعوان
آعوان نیوز صوابی 📰
#صوابی

Address

Jalsai
Swabi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awan News Swabi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share