
02/10/2025
ڈسٹرکٹ پولیس صوابی
پریس ریلیز
صوابی۔ ٹوپی میں مکان کے تنازعہ پر بھتیجوں نے ماموں کے ہمراہ اپنے چچا اور چچا زاد بھائی پر مسجد کے احاطے میں فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک چچا اور چچا زاد بھائی جاں بحق جبکہ دو چچا زخمی ہوئے۔
*وجہ عناد: تنازعہ مکان/اراضی*
تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹوپی کی حدود میں مسجد اڑ ابراہیم کے احاطے میں ملزمان قیاش، طلال پسران انور بہادر نے ماموں عدنان ولد مرزا محمد کے ہمراہ اپنے چچا سلطان زیب، عمر حیات اور ضیاد اور چچا زاد عابد پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں عابد اور سلطان زیب موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ عمر حیات اور ضیاء شدید زخمی ہوئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او صوابی ضیاء الدین احمد ، ڈی ایس پی ٹوپی شکیل خان اور ایس ایچ او ٹوپی محمد نعیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ گئے اور جائے واردات کا جائزہ لیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
*ڈی پی او صوابی* نے واضح کیا کہ زمین و جائیداد کے تنازعات میں قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
* #ترجمان ضلعی پولیس صوابی*