
25/03/2023
پنج پیرلار کے قریب فائرنگ تین افراد قتل ۔۔۔!!!
پنچ پیر لویہ لار کے قریب فائرنگ سے چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پرریسکیو 1122 صوابی ایمرجنسی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کردیا گیا۔جہاں پرڈاکٹروں نے تین افراد کی فوت ہونے کی تصدیق کر دی جبکہ ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔فوت ہونے والے افراد کی پہچان نام کلیم خان ولد فتح اللہ عمر 45 سال سکنہ صوابی، نام بہار علی ولد احمد علی عمر 42 سال سکنہ درہ اور نام ذوالقرنین ولد فضل محمد عمر 46 سال سکنہ درہ سے ہوئی۔جبکہ زخمی شخص کی شناخت نام رخسار ولد شارس خان عمر 38 سال سکنہ صوابی سے ہواہے۔
واقعہ کی وجہ خاندانی دشمنی بتائی جا رہی ہے۔