Topi Press News
Your Voice. Your World. One Network." Topi Press News
25/07/2025
محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا!
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی
25/07/2025
اب پریشانی نہیں…!
معزز حضرات،
اسلامی اصولوں کے مطابق
زندگی کی ہر ضروریات کے لیے
آسان اقساط پر قرضہ اسکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
رابطہ کریں اور معلومات حاصل کریں:
📞 0312 5636883
📞 0348 0984384
24/07/2025
یا اللہ! جو بیمار ہیں، انہیں شفا کاملہ عطا فرما،
اور جو ہم سے جدا ہو گئے ہیں، ان کی قبروں کو جنت کا باغ بنا دے۔امین
24/07/2025
غازی منڈی درہ نہر پر موٹر سائیکل موٹر کار سے ٹکرا گیا۔ موٹر سائیکل سوار زبید سکنہ بانڈی حال کوٹیڑہ دروازی ذخمی ۔ ذخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا
یاسر علی ٹوپی پریس نیوز
24/07/2025
آپ کے بچوں کے ہاتھ میں جو چیپس ہیں… وہ صرف نمک، مرچ اور ذائقہ نہیں، بلکہ ان کے گردے برباد کرنے کا زہر ہے!
پاکستان میں روزانہ کئی بچے گردوں کی بیماری کا شکار ہو رہے ہیں، اور وجہ ہے وہ چیزیں جو ہم روزانہ لا کر دیتے ہیں۔
براہِ کرم! اس ویڈیو کو ہر والدین تک پہنچائیں۔
👇
📢 شیئر کریں، کسی بچے کی زندگی بچ سکتی ہے۔
"
24/07/2025
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی اویس بابر صاحب نے خود فائر فائٹنگ گیئر پہن کر میدان میں اُترنا ضروری سمجھا۔ ان کی یہ عملی شرکت نہ صرف ٹیم کا حوصلہ بڑھاتی ہے بلکہ عوام کے لیے ایک مثال بھی ہے۔"
24/07/2025
حضرو ۔ شینکہ دریائے سندھ بیلے کے مقام پر پانچ فیملیز سیلابی ریلے میں پھنس گئیں تھی ، جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ، پانچ گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد بیلے میں پھنسے 40 افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔
24/07/2025
ریسکیو 1122 کے بہادر اہلکار ابھی بھی فائر فائٹنگ کی کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام دستیاب وسائل اور مہارتیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔
شدید گرمی، دھواں اور خطرناک حالات کے باوجود اہلکار اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر عوام کی حفاظت میں سرگرم ہیں۔
24/07/2025
شینکہ کے حدود میں دریائے سندھ میں kpk سے تعلق رکھنے والی عارضی رہائش پذیر ایک فیملی پھنس گئی تھی۔ انہوں نے 1122 ریسکیو کو کال کی پولیس ، پٹواری اور شینکہ ویلفیئر سوسائٹی کی کنفرمیشن کے بعد ریسکیو کی ٹیم کے ساتھ شینکہ ویلفیئر سوسائٹی کی ٹیم بھی دریائے سندھ پر پہنچ گئی۔ ہیلی کاپٹر نے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا لیکن جگہ نرم ہونے کی وجہ سے ان کو کشتی کے ذریعہ نکالا گیا۔
تمام لوگوں سے درخواست ہے کی دریائے سندھ پر بہت زیادہ پانی چھوڑا گیا ہے۔ دریاسندھ پر جانے سے گریز کریں۔ بار بار اپیل کی جاتی ہے لیکن لوگ احتیاط نہیں کرتے۔ برائے مہربانی قیمتی جانوں کا خیال کریں۔ دریاؤں، نہروں وغیرہ سے دور رہیں۔
یاسر خان ٹوپی پریس نیوز
24/07/2025
*صوابی۔ مسجد میں استاد کا 6 سالہ بچے پر تشدد،پولیس کی فوری کاروائی قاری گرفتار*
والدین اور شہریوں کو چاہیے کہ اگر کوئی تشدد کا واقعہ دیکھیں تو فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دیں،ڈی پی او صوابی ضیاء الدین احمد*
مسجد میں کمسن بچے پر تشدد کرنے والا مولوی گرفتار
تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ باپ محمد عاصم نے پولیس کو اطلاع دی کہ جامعہ مسجد ڈھیرانے محلہ میرا ڈھوک میں میرا بیٹا طفل محمد عیسی کو مسجد کے قاری فیضان نے سبق یاد نہ کرنے پر سٹیک(سوٹی) سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے میرے بیٹے کی کمر پر لال نشان واضح موجود ہے ،
اس واقعہ پر *ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ضیاء الدین احمد* نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل لاہور ASP محمد نعمان کے قیادت میں ایس ایچ او لاہور الطاف خان معہ پولیس ٹیم فوری طور موقع پر پہنچ کر قاری ملزم کو گرفتار کیا ۔
مذکورہ ملزم کیخلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ 2010act /44CPA مقدمہ درج رجسٹرڈ کی۔
اس حوالے سے ایس ڈی پی او سرکل لاہور ASP محمد نعمان نے میڈیا سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح واقعات پر مقامی پولیس کو فوری طور اطلاع دیں۔اس معاشرے کے بچے ہم سب کا بچے ہیں۔خدانخوانستہ سوات جیسے سانخہ رونماء نہ ہوجائے۔
24/07/2025
ریسکیو 1122 کے اہلکار مختلف سمتوں سے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی کے تحت اہلکاروں نے فائر وہیکلز کو مختلف زاویوں پر تعینات کر کے آگ کو گھیرے میں لے لیا ہے تاکہ اسے مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
24/07/2025
گھر سے باہر دیر ہو جانے پر والدین کی کال آ جائے، تو سمجھو تم خوش نصیب ہو۔ یہ فکر سب کے نصیب میں نہیں ہوتی
Be the first to know and let us send you an email when Topi Press News ٹوپی پریس نیوز۔ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.