26/07/2025
جو بات ہے!
ایک صاحب جن کی عمر کوئی پچاس سال زیادہ ہی ھو گی کم نہیں ،
پوسٹ میں کہتے کہ تمام لوگ موجودہ ناجائز حکومت پر لعنت بھیجیں۔ تو میں نے کہا ہم ہر اس حکومت کو ناجائز سمجھتے ھیں جو فوج کی مدد سے اور عوام کا مینڈیٹ روند کر بنی ھو۔ وہ چاہے 2018 خان کی ھو یا موجودہ 2024 ن لیگ کی ھو۔
اس پر وہ سمجھدار صاحب کہتے کہ
2018 میں خان صاحب دھاندلی سے نہیں جیتے بلکہ درست طریقے سے جیتے تھے۔ اور آر ٹی ایس سسٹم نا بیٹھتا تو دو تہائی اکثریت خان صاحب کو مل جانی تھی ۔
ان کو میرا جواب 👇👇
میرے سادہ لوح دیہاتی پائن۔
2018 کی دھاندلی عمران کے 2014 کے دھرنے سے بھی پہلے شروع ھوئی تھی
جب خان صاحب کو 24 گھنٹے ،سات دن ، سال ہا سال میڈیا کوریج ملتی ھوتی تھی
کئی سال میں ماحول ایسا بنا دیا گیا تھا کہ ٹی وی دیکھنے والا کوئی بھی غیر سیاسی مرد و خواتین خان صاحب سے متاثر ھوئے بغیر نا رہ سکے،
خان صاحب کی گفتگو ، سٹائل ، جوتے ، کپڑے ، کرکٹ کے کارنامے اور ہسپتال جیسی اچیومنٹ ، سارا سارا دن لوگوں کو یہی دکھایا جاتا تھا
حتیٰ کہ لوگوں کو خان کے دونوں کتوں اور جوتوں سے بھی محبت ھو گئی تھی
پھرالیکٹ ایبلز کو ڈرا کر پی ٹی آئی میں شامل کروانا
پھر مخالف مضبوط امیدواران کو الیکشن سے باہر کرنا
پی ٹی آئی مخالف امیدواران کا اغواء
صحافیوں کو چوبیس گھنٹے نواز شریف فیملی کو اور زرداری فیملی کو اور تمام مخالفین کو چور چور کہتے رہنے کا ٹارگٹ ،
جماعت اسلامی کے خلاف کوئی بات نا بنی تو اسکو منافق کہنا شروع کرنا
الیکشن ڈے پر آر ٹی ایس سسٹم کا بیٹھنا۔
پھر نمبرز گیم
آزادا جتوائے ہوؤں کو جہازوں میں بھر کر بنی گالہ لانا اور اسکو مخالفین کی وکٹس گرنا کہنا
ان سب کے بعد بھی پنجاب میں گورنمنٹ نہیں بن رہی تھی پھر چند ووٹ ادھر ادھر کروا کر حکومت پی ٹی آئی کو دلوانا۔
الیکشن ڈے پر اے این پی، ن لیگ ، پی پی پی ، جماعت اسلامی ، ایم کیو ایم ، جے یو آئی ، ان سب کے بڑی تعداد میں جیتے ھووں کا مینڈیٹ خان کے لوگوں کو دلوانا۔
باجوڑ سے دِیر سے اور کراچی سے جماعت اسلامی کی سیٹس پی ٹی آئی کو دینا ،
سراج الحق صاحب کو ایک بریگیڈیئر صاحب نے پارلیمنٹ کی راہ داری میں یہ تک کہہ دیا تھا کہ اگر آپ باجوہ صاحب کو ایکسٹینشن کا ووٹ نہیں دیں گے تو دِیر سے آپ جیت نہیں سکیں گے اور پھر دیر سارا پی ٹی آئی کے حوالے کردیا گیا
اب کیا کیا گنواؤں ؟؟؟
آپ برداشت نہیں کر پائیں گے
😊😊
رانا عزیر
کینیا سے