khyber Awaz Tv

khyber Awaz Tv Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from khyber Awaz Tv, Media/News Company, Swabi.
(2)

نَصْرٌ مِّنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ  قَرِيبٌ⚔️
07/05/2025

نَصْرٌ مِّنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ⚔️



(صوابی) اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزادی صحافت کا عالمی دن آج 3 مئی کومنایا جایا رہا ہے ۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد ص...
03/05/2025

(صوابی) اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزادی صحافت کا عالمی دن آج 3 مئی کومنایا جایا رہا ہے ۔

اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنا، پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران صحافیوں اور صحافتی اداروں کو درپیش مشکلات، مسائل، دھمکی آمیز رویوں اور زندگیوں کو لاحق خطرات سے متعلق آگاہ کرنا ہے۔

02/05/2025

ANP Central Committee Member Salim Khan Advocate Speech on Mines and Minerals Bill at ANP office district Swabi.





02/05/2025

ANP provincial joint secretary Ayaz Shoaib Khan Speech on Mines and Minerals Bill at district Swabi office.




راولپنڈی: آج راولپنڈی میں کور کمانڈرز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی دفاع کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ۔ آرمی چیف ...
02/05/2025

راولپنڈی: آج راولپنڈی میں کور کمانڈرز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی دفاع کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام دفاع وطن کے لیے متحد ہیں۔ آرمی چیف کا کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب۔





مجوزہ "خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل 2025" کے خلاف آگاہی مہم، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان تاریخی اسل...
24/04/2025

مجوزہ "خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل 2025" کے خلاف آگاہی مہم، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان تاریخی اسلامیہ کالج پشاور میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زيراہتمام تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔






مجوزہ "خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل 2025" کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کی آگاہی مہم، تاریخی اسلامیہ کالج پشاور میں پرو...
24/04/2025

مجوزہ "خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل 2025" کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کی آگاہی مہم، تاریخی اسلامیہ کالج پشاور میں پروقار تقریب، تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان، صوبائی صدر میاں افتخار حسین، جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، ترجمان ارسلان خان ناظم، ایم پی اے نثار باز اور مرکزی و صوبائی کابینہ کے دیگر اراکین، پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ذمہ داران و کارکنان اور کثیر تعداد میں طلباء شریک ہیں۔ شرکاء ملی ترانے کے احترام میں کھڑے ہیں۔






د شاه منصور د مخې دپه مېدان کښې د پښتو ادب د هغه ستر اتل محترم نورالامين يوسفزي صېب سره يو خوندور پروګرام نه پس ګروپ انځ...
23/04/2025

د شاه منصور د مخې دپه مېدان کښې د پښتو ادب د هغه ستر اتل محترم نورالامين يوسفزي صېب سره يو خوندور پروګرام نه پس ګروپ انځور.

23/04/2025

يوسفزئی مخه صوابۍ
شاه منصور بمقابله پنج پير
د محترم عندلیب صیب خبري واوري

23/4/2025

23/04/2025

باچا خان مرکز پشاور میں مائینز اینڈ منرلز بل 2025 پر آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے

آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کر رہے ہیں
کانفرنس کا مقصد صوبے کے معدنی وسائل سے متعلق مجوزہ ایکٹ پر تمام فریقین کی مشاورت حاصل کرنا ہے
کانفرنس میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین اور نمائندگان شریک ہیں
مولانا عطاء الرحمان کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام کا وفد کانفرنس میں شریک ہے
محمد علی شاہ باچا کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا وفد بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہے
بشری گوہر کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کا وفد بھی شریک ہے
ارباب شیر علی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا وفد آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہے
جماعت اسلامی کا وفد پروفیسر ابراہیم کی قیادت میں آل پارٹیز کانفرنس میں موجود ہے
مسلم لیگ ن کا وفد مرتضی جاوید عباسی کی قیادت میں کانفرنس میں شریک ہے
طارق احمد خان کی قیادت میں قومی وطن پارٹی کا وفد بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہے
محمد علی کی قیادت میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کا وفد بھی کانفرنس کا حصہ ہے
عادل محمود کی قیادت میں مزدور کسان پارٹی کا وفد کانفرنس میں شریک ہے
خورشید کاکاجی کی قیادت میں پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی کا وفد بھی موجود ہے
بیرسٹر عنایت اللہ کی قیادت میں عوامی ورکرز پارٹی کا وفد بھی آل پارٹیز کانفرنس میں موجود ہے
چیمبر آف کامرس، وکلاء، ماہرینِ معدنیات اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک ہیں
آل پارٹیز کانفرنس میں تاجر تنظیموں اور مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے نمائندگان بھی موجود ہیں
اے این پی کے دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین بھی کانفرنس میں شریک ہیں
کانفرنس کے اختتام پر تمام جماعتوں کی مشاورت سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا
آل پارٹیز کانفرنس کے بعد سہ پہر 3 بجے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کانفرنس کے شرکاء کے ہمراہ پریس ٹالک کرینگے.


23/04/2025

صوبوں کا مرکز کو اتنا خیال ہے تو این ایف سی ایوارڈ کیوں نہیں ہورہا۔ صوبوں کا جو آئینی حق اور حصہ ہے کیا وہ دیا جارہا ہے؟ مشترکہ مفادات کونسل جیسے قانونی اور آئینی پلیٹ فارمز کا استعمال کیوں نہیں ہورہا؟ اس طرح کے پلیٹ فارمز کو نظرانداز کرکے دوسرا راستہ اختیار کرنا قانون اور آئین کے مخالف ہے۔

میاں افتخار حسین
صدر عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا





23/04/2025

صوبوں کو بل کا جو ڈرافٹ بھیجا گیا ہے اس کو ایس آئی ایف سی اور فیڈرل منرلز ونگ نے امریکی کنسلٹنٹس سے بنوایا ہے۔ ایس آئی ایف سی کے اراکین میں آرمی چیف، وزيراعظم، وزراء اعلی اور دوسرے ہم خیال لوگ شامل ہیں۔ ایف ڈبلیو او اور این ایل سی کے نام پر انکی جو کمپنیاں یہاں کام کررہی ہیں کوئی ان سے ٹھیکہ لے سکتا ہے؟ دہشتگردی میں پہلے ہی ہمارے معدنیات لوٹے جارہے ہیں، اب غیر ملکی کمپنیوں اور حکومتوں کی خوشنودی کیلئے یہ ایکٹ لایا جارہا ہے۔ ایسی ہی پالیسیوں کی بدولت پاکستان پہلے ہی دولخت ہوچکا ہے۔ اس قانون سازی سے ایک دفعہ پھر ون یونٹ کے قیام کی کوششیں ہورہی ہیں، یہ ہم کبھی نہیں ہونے دیں گے۔ فوج، عدلیہ اور پارلیمان سمیت تمام ادارے اپنے آئینی اختیارات تک محدود رہے۔

میاں افتخار حسین
صدر عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا





Address

Swabi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when khyber Awaz Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to khyber Awaz Tv:

Share