14/07/2025
مینی کی ترقی کا ایک اور موقع لیکن آپ ساتھ دیں۔
ماضی میں محترم معاز اللہ خان حاجی صاحب اور دیگر قابلِ احترام مشران کی خصوصی دلچسپی اور مسلسل کوششوں کے باعث گاؤں مینی کو متاثرین تربیلا ڈیم میں شامل کیا گیا۔ اس اقدام کی بدولت غازی بروتھا (GBTI) پراجیکٹ کے ذریعے مینی میں مختلف ترقیاتی کام شروع ہوئے جن سے علاقے کے لوگوں کو فائدہ پہنچا اور بہت سے بڑے راستے پختہ ہوئے لیکن افسوس، کچھ عناصر کو یہ بات گوارا نہ ہوئی کہ مینی کو ترقیاتی فنڈز کیوں دیے جا رہے ہیں۔ ان کی سازشوں اور مخالفتوں کے نتیجے میں مینی کو متاثرین کی فہرست سے نکال دیا گیا، اور یوں جاری ترقیاتی منصوبے و فنڈ روک دیے گئے۔
اب ایک بار پھر ہمت نہ ہارنے والے معاز اللہ خان حاجی صاحب میدان میں ہیں، اور انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ ان سازشی عناصر کو چیلنج کریں گے۔ اس بار تربیلا T5 پراجیکٹ کے ذریعے مینی کو دوبارہ متاثرین میں شامل کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس سے گاؤں کو ایک بار پھر ترقی، سہولیات اور فنڈز میسر آ سکتے ہیں۔
یہ ایک سنہری موقع ہے ہمیں صرف متحد ہو کر کوشش کرنی ہے۔
جو بھی فرد، محبِ وطن نوجوان یا گاؤں کا خیر خواہ معاز اللہ خان حاجی صاحب کا ساتھ دینا چاہتا ہے، وہ فوری طور پر رابطہ کرے۔ آئیں، دوبارہ مینی کے حق کے لیے آواز بلند کریں، فنڈز حاصل کریں، اور اپنے گاؤں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کریں۔
یہ وقت اتحاد، حوصلے اور عملی قدم اٹھانے کا ہے
آئیے، مینی کی ترقی کے لیے ایک ہو جائیں!