
17/07/2025
پشاور : ممتاز صحافی اور اے آر وائی نیوز اٹلی کے بیورو چیف فرمان اللہ نیازی نے آج پشاور میں سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سے خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اوورسیز پاکستانی صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
فرمان اللہ نیازی نے ملاقات کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانی صحافیوں کی خدمات، مسائل، اور چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز صحافی وطن کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، مگر ان کو کئی عملی و انتظامی مشکلات کا سامنا ہے جن کے حل کے لیے حکومتی تعاون نہایت ضروری ہے۔
سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا:
“ہمیں اوورسیز پاکستانیوں خصوصاً صحافیوں کی خدمات پر فخر ہے۔ حکومت خیبرپختونخوا اوورسیز صحافیوں کے مسائل کو سنجیدگی سے لے رہی ہے، اور ان کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔ ان شاء اللہ جلد مثبت پیشرفت دیکھنے کو ملے گی۔”
یہ ملاقات نہ صرف صحافتی برادری کی آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچانے کا ذریعہ بنی بلکہ حکومت کی سنجیدگی اور تعاون کا عملی اظہار بھی ثابت ہوگا
Babar Saleem Swati Niazi Farmanullah