Swabi Social Media Club

Swabi Social Media Club the Swabi Social Media Club official page

15/08/2026
🇵🇰 14 اگست — یومِ آزادی پاکستان 🇵🇰آئیے! آزادی کا جشن ملی جوش و جذبے سے منائیںٹوپی: ہر سال کی طرح اس سال بھی 79ویں یومِ آ...
13/08/2026

🇵🇰 14 اگست — یومِ آزادی پاکستان 🇵🇰

آئیے! آزادی کا جشن ملی جوش و جذبے سے منائیں

ٹوپی: ہر سال کی طرح اس سال بھی 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار مشترکہ آزادی ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

📍 روانگی: حجرہ سنہ خیل، ٹوپی
🕘 وقت: صبح 9:00 بجے
📅 14 اگست 2026

ریلی میں بچوں، نوجوانوں، تاجروں، صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ ریلی حجرہ سنہ خیل سے روانہ ہو کر ٹوپی بازار سے ہوتی ہوئی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ٹوپی کے ہال پہنچے گی، جہاں یومِ آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔

🇵🇰 شریک تنظیمیں:
🔹 الخیر انجمن تاجران ٹوپی
🔹 اتمان لویہ جرگہ ٹوپی رجسٹرڈ
🔹 تنظیم نوجوانان ٹوپی رجسٹرڈ
🔹 اتفاق ہیئر ڈریسر
🔹 ٹرانسپورٹ یونین
🔹 صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن ٹوپی
🔹 تحصیل ٹوپی پریس کلب

تمام اہلِ وطن، تاجر برادری، نوجوانوں، بچوں اور شہریوں سے پُرخلوص اپیل ہے کہ 14 اگست کی اس قومی تقریب میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے سبز ہلالی پرچم کے ساتھ وطنِ عزیز سے محبت کا اظہار کریں۔

💚 پاکستان ہماری پہچان، ہماری شان اور ہمارا فخر ہے۔
🇵🇰 آئیں عہد کریں کہ ہم اپنے وطن کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

پاک فوج پائندہ باد! 🇵🇰

14 اگست مبارک! 💚

10/08/2026

صوابی پریس کلب میں تمباکو کے کم نرخ کے خلاف احتجاج

صوابی پریس کلب رجسٹرڈ کے دفتر میں تمباکو کے کم نرخوں کے خلاف منعقدہ احتجاجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر صوابی پریس کلب رجسٹرڈ سید عارف شاہ نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا۔

اس موقع پر تمباکو کے کاشتکاروں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے 500 کلوگرام تمباکو نذرِ آتش کیا گیا۔ مقررین نے تمباکو کے موجودہ نرخوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ کاشتکاروں کو ان کی محنت اور پیداواری اخراجات کے مطابق مناسب اور منصفانہ نرخ فراہم کیے جائیں۔

07/08/2026

ٹوپی بازار میں آگ گودام کو لگی موقع پر ریسکیو 1122 سول ڈیفنس اور پولیس موجود تھے آگ پر قابو پالیا گیا گای موقع پر موجود مقامی لوگوں نے ہمت دکھا کر سامان کو دوسری چھت پر منتقل کر دیں

31/07/2026

ٹوپی اور کوٹھا کو ملانے والا واحد کازوے پل کا اپروچ روڈ ایک بار پھر پانی کے تیز بہاؤ کی نذر

ٹوپی اور کوٹھا کو ملانے والے واحد کازوے پل کا اپروچ روڈ شدید بارشوں کے بعد پانی کے تیز بہاؤ میں ایک مرتبہ پھر بہہ گیا، جس کے باعث دونوں علاقوں کے درمیان آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو گئی اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ گزشتہ تقریباً دس ماہ کے دوران اس مقام پر مستقل متبادل پل تعمیر کرنے کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا، حالانکہ گزشتہ کلاؤڈ برسٹ کے بعد اس منصوبے کے لیے کروڑوں روپے مختص کیے جانے کے دعوے کیے گئے تھے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ فنڈز شفاف انداز میں منصوبے پر خرچ کیے جاتے تو آج یہ صورتحال دوبارہ پیدا نہ ہوتی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب ایک بار پھر کروڑوں روپے کی منظوریوں کے اعلانات ہوں گے، عوامی داد و تحسین سمیٹی جائے گی، جبکہ عملی طور پر صرف معمولی مرمت کر کے باقی فنڈز کے استعمال پر سوالات جنم لیں گے۔

متاثرہ عوام نے حکومت، محکمہ آبپاشی اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ عارضی مرمت کی بجائے فوری طور پر مستقل اور معیاری پل تعمیر کیا جائے تاکہ ہر بار بارشوں کے بعد عوام کو اس اذیت اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

🚨 ضلع صوابی کب تک بجلی کے نام پر ذلت برداشت کرے گا؟نشاط گرڈ اسٹیشن میں محض ایک جمپر ٹوٹنے کے باعث ضلع صوابی، بالخصوص تحص...
19/07/2026

🚨 ضلع صوابی کب تک بجلی کے نام پر ذلت برداشت کرے گا؟

نشاط گرڈ اسٹیشن میں محض ایک جمپر ٹوٹنے کے باعث ضلع صوابی، بالخصوص تحصیل ٹوپی کے لاکھوں شہریوں کو شدید گرمی میں بجلی سے محروم رکھا گیا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ متبادل انتظام کے تحت پانچ گھنٹے انتظار کے بعد صرف ایک گھنٹے کے لیے بجلی دی جا رہی ہے، حالانکہ ایک جمپر کی مرمت میں زیادہ سے زیادہ آدھا گھنٹہ درکار ہوتا ہے۔

سوال یہ ہے کہ آخر گزشتہ رات سے اب تک متعلقہ حکام نے خرابی دور کرنے کے لیے سنجیدہ اقدام کیوں نہیں کیا؟ کیا صوابی کے عوام دوسرے درجے کے شہری ہیں؟

یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ تربیلا ڈیم ہماری سرزمین پر قائم ہے، مگر اس کی پیدا ہونے والی بجلی پہلے نیشنل گرڈ، پھر برہان، واہ کینٹ اور نشاط گرڈ اسٹیشنوں سے ہوتی ہوئی واپس تربیلا اور صوابی پہنچتی ہے۔ ان میں سے کسی ایک مقام پر معمولی خرابی بھی ہو تو پورا ضلع صوابی، خصوصاً تحصیل ٹوپی، اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے۔ یہ نظام فوری اصلاح کا متقاضی ہے۔

اس سے بھی زیادہ افسوسناک رویہ ہمارے منتخب عوامی نمائندوں کا ہے، جو ہر بحران کے وقت خاموش تماشائی بن جاتے ہیں۔ اگر وہ واقعی عوام کے نمائندے ہیں تو آج انہیں میدان میں آکر واپڈا اور متعلقہ اداروں سے جواب طلب کرنا چاہیے۔ خاموشی عوامی مینڈیٹ کے ساتھ انصاف نہیں۔

اور اے صوابی کے باشعور عوام! جب تک ہم اپنے بنیادی حقوق کے لیے متحد ہو کر آواز بلند نہیں کریں گے، تب تک ہماری بے بسی سے فائدہ اٹھانے والے ہمیں اسی طرح نظرانداز کرتے رہیں گے۔ جو قوم اپنے حق کے لیے کھڑی نہیں ہوتی، اس کے مسائل کبھی ترجیح نہیں بنتے۔

خان عبدالولی خان کا یہ جملہ آج بھی حالات کی عکاسی کرتا ہے: "بجلی ہماری، مگر اختیار دوسروں کا!"

اب وقت آگیا ہے کہ ضلع صوابی کے عوام، تمام سیاسی و سماجی قیادت اور منتخب نمائندے ذاتی و جماعتی مفادات سے بالاتر ہو کر اس ناانصافی کے خلاف ایک آواز بنیں۔ کیونکہ خاموشی مسئلے کا حل نہیں، بلکہ ناانصافی کو مزید طاقت دیتی ہے۔

صوابی اپنے حق کی بجلی مانگ رہا ہے، کسی پر احسان نہیں۔

13/07/2026

📘 ٹوپی ٹیچرز سوسائٹی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2025-26 جاری

🌟 تعلیم، خدمت اور فلاح کا ایک کامیاب سال

ٹوپی ٹیچرز سوسائٹی نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2025-26 جاری کرتے ہوئے گزشتہ ایک سال کے دوران اساتذہ کی فلاح، مستحق طلبہ کی تعلیمی معاونت اور سماجی خدمت کے میدان میں نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کیا۔

📚 مستحق طلبہ کے لیے مثالی اقدامات

رپورٹ کے مطابق سینکڑوں مستحق، یتیم اور نادار طلبہ میں مفت اسٹیشنری، یونیفارم، جوتے، عید پیکج اور دیگر تعلیمی سہولیات فراہم کی گئیں تاکہ کوئی بھی بچہ مالی مشکلات کے باعث تعلیم سے محروم نہ رہے۔

👨‍🏫 اساتذہ کی فلاح اولین ترجیح

سوسائٹی نے ضرورت مند اساتذہ کو ہنگامی قرضوں اور مالی معاونت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی عزت افزائی اور فلاح و بہبود کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے۔

🤝 مشکل وقت میں انسانیت کی خدمت

دالوڑی بالا کلاؤڈ برسٹ سے متاثرہ خاندانوں کو نقد امداد اور تعلیمی سہولیات فراہم کر کے ٹوپی ٹیچرز سوسائٹی نے سماجی ذمہ داری کا عملی ثبوت پیش کیا۔

🎯 آئندہ سال کا عزم

سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران کم از کم 750 مستحق، یتیم اور نادار طلبہ کو تعلیمی امداد فراہم کرنے کا ہدف حاصل کیا جائے گا اور فلاحی سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

صدر توفیق عثمان اور جنرل سیکرٹری محمد صدیق نے تمام اراکین، مخیر حضرات اور معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹوپی ٹیچرز سوسائٹی آئندہ بھی دیانت، شفافیت اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ تعلیم اور فلاح کے مشن کو جاری رکھے گی۔

تعلیم کی روشنی، ہر بچے تک — یہی ہمارا عزم، یہی ہماری پہچان۔ 🌹

نصیر خان ایڈوکیٹ، صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن ٹوپی، وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان جناب امیر مقام صاحب سے تحص...
24/06/2026

نصیر خان ایڈوکیٹ، صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن ٹوپی، وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان جناب امیر مقام صاحب سے تحصیل بار ایسوسی ایشن ٹوپی کے لیے 20 لاکھ روپے (دو ملین) گرانٹ کا چیک وصول کر رہے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع صوابی کے صدر شیراز خان، ڈاکٹر تیمور، سینئر وکلاء اسرار خان ایڈوکیٹ، شمس بہادر خان ایڈوکیٹ اور امجد علی ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔

تحصیل بار ایسوسی ایشن ٹوپی وکلاء برادری کی فلاح و بہبود اور بار کے ادارہ جاتی استحکام کے لیے اس اہم مالی معاونت پر وفاقی حکومت، وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور بالخصوص وفاقی وزیر جناب امیر مقام صاحب کی تہہ دل سے مشکور ہے۔

یہ گرانٹ وکلاء برادری کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور بار ایسوسی ایشن کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی وکلاء برادری کی فلاح اور قانونی اداروں کے استحکام کے لیے ایسے مثبت اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تحصیل بار ایسوسی ایشن ٹوپی

🌸 ٹوپی میں پہلی خواتین کھلی کچہری، مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ کے عملی اقدامات 🌸ٹوپی: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یام...
24/06/2026

🌸 ٹوپی میں پہلی خواتین کھلی کچہری، مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ کے عملی اقدامات 🌸

ٹوپی: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یامین ثناء کی صدارت میں ٹی ایم اے ہال ٹوپی میں خواتین کے لیے خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین نے صحت، تعلیم، ٹی ایم اے، پولیس اور محکمہ مال سمیت مختلف شعبوں سے متعلق اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کیں۔

کھلی کچہری میں ڈی ایس پی ٹوپی شکیل خان، ایس ڈی او پیسکو ٹوپی مقبول شاہ سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر یامین ثناء نے متعلقہ محکموں سے موقع پر جواب طلب کرتے ہوئے عوامی مسائل کے فوری حل اور شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں۔

ڈاکٹر یامین ثناء نے اپنے خطاب میں کہا کہ کافی عرصے سے یہ محسوس کیا جا رہا تھا کہ خواتین کو اپنے مسائل اور شکایات براہِ راست انتظامیہ تک پہنچانے کا مناسب موقع فراہم کیا جائے۔ خوشی کی بات ہے کہ ٹوپی میں اس اقدام کو عملی شکل دی گئی، جس سے خواتین نے بھرپور انداز میں اپنے مسائل اجاگر کیے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین اپنے حقوق، مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے مکمل آگاہی رکھتی ہیں اور تحصیل انتظامیہ ان کے مسائل کے حل، فلاح و بہبود اور بہتر عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے سنجیدگی سے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

خواتین نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے براہِ راست رابطے اور مسائل کے حل کی کوششوں کو سراہا۔

Address

Muhammad Sher Market Main Bazar Near Bank Of Khyber Topi
Swabi
23460

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swabi Social Media Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Swabi Social Media Club:

Shortcuts

Share