Daily News Gadoon

  • Home
  • Daily News Gadoon

Daily News Gadoon ڈیلی نیوز گدون ہر لمحہ با خبر

😢 افسوس ناک خبر 💔فلسطین کے لیے راشن لے جانے والے اور حق میں نکلنے والے مرد مجاہد سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیلی فوج نے گر...
02/10/2025

😢 افسوس ناک خبر 💔
فلسطین کے لیے راشن لے جانے والے اور حق میں نکلنے والے مرد مجاہد سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کر لیا ہم پاکستانی حکومت اور ارمی چیف سے اپیل کرتے ہیں کہ اسرائیل حکومت سے بات چیت کرے اور 24 گھنٹوں کے اندر اندر سینیٹر مشتاق احمد خان کو اور ان کے قافلے صحیح سلامت رہا کیا جائے ... اللہ تعالی کی رضا کے لیے اس پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ پاکستانی حکومت اور ارمی چیف کو یہ پہنچ جائے اور جلد اس بات پر ایکشن لیا جائے تاکہ سینیٹر مشتاق احمد خان اور ان کے قافلے کو کوئی نقصان نہ پہنچے 😔💔

*انا للہ و انا الیہ راجعون*  اعلان غم گدون گاؤں چنئی  سے  تعلق  رکھنے والے سید کریم شاہ کا بیٹا مکمل شاہ، اکرم شاہ کے بڑ...
20/09/2025

*انا للہ و انا الیہ راجعون*
اعلان غم
گدون گاؤں چنئی سے تعلق رکھنے والے سید کریم شاہ کا بیٹا مکمل شاہ، اکرم شاہ کے بڑے بھائ اور رحمان شاہ مشوانی ارشید مشوانی عاقل مشوانی کے چچا زاد بھائ میر اکبر شاہ مشوانی جوانی میں اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئے۔ انکی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ بتاریخ 20 ستمبر 2025 بوقت 5 بجے چنی اڈا میں ادا کی جاۓ گی
اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرمائے، قبر کو نور سے بھر دے، درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ 😥😢💔آمین۔

حافظ محمد ابراھیم ولد محمد ارشاد ساکن پکراڑی گدون سے ٹوپی بازار میں سکول سرٹیفکیٹ ، فارم ب اور حفظ سند گر گیا ہے۔ براہِ ...
18/09/2025

حافظ محمد ابراھیم ولد محمد ارشاد ساکن پکراڑی گدون سے ٹوپی بازار میں سکول سرٹیفکیٹ ، فارم ب اور حفظ سند گر گیا ہے۔ براہِ کرم جس کسی کو ملا ہو تو پلیز اس نمبر 03497768763 پر رابطہ کریں۔۔۔۔ شکریہ

17/09/2025

""بیرگلی گدون امازئی روڈ عوام کے لیے دردِ سر بن گیا""

بیرگلی گدون امازئی کی مرکزی سڑک پچھلے چار سالوں سے زیرِ تعمیر ہے مگر اب تک مکمل نہیں ہو سکی۔ جگہ جگہ سڑک کی ٹوٹ پھوٹ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ تیرہ سالوں سے ایک ہی جماعت کی حکومت ہونے کے باوجود یہ اہم شاہراہ تاحال مرمت یا مکمل تعمیر نہ ہو سکی۔

اس سڑک کی خستہ حالی خصوصاً مریضوں اور ایمرجنسی کی صورت میں شدید مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ ایمبولینس اور دیگر گاڑیاں اکثر خراب راستے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو جاتی ہیں، جس سے متاثرہ مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کو ذہنی اور جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس مرکزی روڈ کی تعمیر مکمل کی جائے تاکہ عوام کو سہولت مل سکے اور روزمرہ زندگی میں آسانی پیدا ہو۔

ڈیلی نیوز گدون
---

حالیہ بننے والی گندف روڈ میں ہر کلومیٹر سے کمفاصلےپرسپیڈ بریکرز بننے جارہے ہیںحکام کی نگرانی درکار ہے سپیڈ بریکر تو ہسپت...
16/09/2025

حالیہ بننے والی گندف روڈ میں ہر کلومیٹر سے کم
فاصلےپرسپیڈ بریکرز بننے جارہے ہیں
حکام کی نگرانی درکار ہے
سپیڈ بریکر تو ہسپتال ،سکول یا کسے شاخ کے سامنے بنتے
ہیں اگر اسطرح غیر ضروری بریکرز بنتے ہیں تو لوگوں ۔
کوسڑک سے سہولت کم اور اذیت زیادہ ملے گی ۔
براہ کرم متعلقہ حکام سمیت ایم پی اے نوٹس لے
شکریہ
((عوام کا مطالبہ)))

داخلے جاری ہےرابطہ نمبر 03475955051
14/09/2025

داخلے جاری ہے
رابطہ نمبر 03475955051

10/09/2025

ضلع صوابی ,علاقہ گدون
پناؤل گاؤں میں غیرت کے نام لڑکا ,لڑکی قتل ,تھانہ اتلہ میں ایف آئی آر درج
10/09/2025

09/09/2025

Urgent 🙏.خون کی اشد ضرورت ہیں AB+۔
فیملی کیئر ہاسپٹل نزد الھادی ھسپتال صوابی
Contact.03119316177

صوابی:*پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے لیے Online سہولت کا آغاز*:-انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی ہدایت پ...
09/09/2025

صوابی:*پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے لیے Online سہولت کا آغاز*:-

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی ہدایت پر عوام کی سہولت اور آسانی کے پیشِ نظر پولیس سہولت مراکز کی مختلف خدمات کو آن لائن کر دیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت شہری گھر بیٹھے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ، کرایہ دار رجسٹریشن اور دیگر سہولیات کے لیے online apply کر سکتے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق یہ اقدام جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے عوامی خدمت کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ اس سہولت سے نہ صرف وقت اور وسائل کی بچت ہوگی بلکہ شہریوں کو بروقت خدمات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔

مزید براں عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس جدید online سسٹم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور کسی بھی رہنمائی یا شکایت کی صورت میں پولیس سہولت مرکز سے رابطہ کریں۔

شہری آن لائن اپلائی کرنے کے لیے خیبر پختونخوا پولیس کے آفیشل پورٹل پر وزٹ کریں:
👉 https://play.google.com/store/apps/details?id=com.xtremessoft.sahulatmarkaz

(((سٹیفانہر میں 9 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا)))صوابی:جھنڈا روڈ پرتوحید آباد کا رہائشی 9 سالہ فرقان سٹیفانہر میں ڈوبنے...
07/09/2025

(((سٹیفانہر میں 9 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا)))
صوابی:جھنڈا روڈ پرتوحید آباد کا رہائشی 9 سالہ فرقان سٹیفانہر میں ڈوبنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے ذریعے بچے کی لاش نکالی اور ورثاء کے حوالے کر دی۔(ڈیلی نیوز گدون).

ڈسٹرکٹ پولیس صوابیپریس ریلیز — مورخہ 05 ستمبر 2025*صوابی۔تھانہ ٹوپی پولیس کی بروقت کارروائی، نوجوان نصراللہ کے قاتل کو 2...
05/09/2025

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی

پریس ریلیز — مورخہ 05 ستمبر 2025
*صوابی۔تھانہ ٹوپی پولیس کی بروقت کارروائی، نوجوان نصراللہ کے قاتل کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا گیا*

*آلہٴ قتل پستول بھی برآمد*

ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول اور ملزم آپس میں قریبی دوست تھے جبکہ واقعے کی وجہ عناد رقم کے لین دین کا تنازعہ بتائی جاتی ہے۔

صوابی: مورخہ 04 ستمبر 2025 کو مدعی رحمانی گل ساکن گندف نے تھانہ ٹوپی میں رپورٹ درج کروائی کہ وہ شیرین ونڈ میں موجود تھا کہ اچانک ملزم حفیظ اللہ ساکن کلکوٹ، دیر بالا نے پستول نکال کر ان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان نصراللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع پر *ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ضیاء الدین احمد* نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل ٹوپی حسین خان اور ایس ایچ او تھانہ ٹوپی نعیم خان کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔

پولیس ٹیم نے بغیر وقت ضائع کیے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے صرف 24 گھنٹوں کے اندر ملزم حفیظ اللہ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے آلہٴ قتل پستول بھی برآمد کرلیا۔
مزید تفتیش جاری ہے۔
* #ترجمان ضلعی پولیس صوابی*

Address


Telephone

+923239986972

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily News Gadoon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily News Gadoon:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share