Online katchery
عوامی مسائل کے حل کے لئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا ایک اہم اقدام۔
صوبے کی تاریخ پہلی دفعہ آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد۔
وزیر اعلی نے آج پہلی آن لائن کچہری میں پسماندہ ضلع ٹانک کے عوامی مسائل سن لئے۔
وزیر اعلی نے ان عوامی مسائل کے حل اور شکایات کے آزالے کے لئے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے۔
متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلی حکام بھی آن لائن کچہری میں شریک تھے۔
یہ پہلی دفعہ ہے کہ کسی وزیر اعلی نے کچہری کا انعقاد کرکے براہ راست عوامی مسائل سنے۔
#KPUpdates #kp360 #KhyberPakhtunkhwa #Tank
Balochistan
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان کا بھیج دیا۔
کامران بنگش اور بیرسٹر محمد علی سیف نے امدادی سامان کا کھیپ بلوچستان روانہ کردیا۔
امدادی سامان سینکڑوں ٹن غذائی اورغیر غذائی اشیاء پر مشتمل ہیں۔
امدادی سامان میں1000 خیمے،1000 چٹائیاں ،1000 حفظان صحت کی کٹس، 1000 کمبل، 1000بسترے،1000 ترپالین شیٹس،1000 مچھر دانیاں،20 ڈی واٹرنگ پمپس شامل ہیں۔
امدادی سامان میں اشیائے خوردونوش کے ایک ہزار پیکچ بھی شامل ہیں۔
فی فوڈ پیکج 40 کلو آٹا،5 کلو چاول،تین کلو کوکنگ آئل،تین کلو چینی، تین کلو دال اوردیگر ضروری اشیاء پر مشتمل ہے۔
امدادی سامان میں ضروری ادویات بھی شامل ہیں۔
متاثرین کے لئے بھیجی گئی ادویات میں ایک ہزار او آر ایس کی بوتلیں، 58836 پیریٹون کی گولیاں، 49980 کوٹر یمو کسازول کی بوتلیں ، ایک لاکھ تک ڈکلوفینک سوڈیم کی گولیاں، 75 ہزار سے زائد میٹرونیڈازول ٹبلیٹس اور دیگر ادویات شامل ہیں۔
مشکل کی اس گھڑی میں خیبر پختونخواہ کی حکومت اور عوام بلوچستان کے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، محمود خان
صوبائی حکومت بلوچستان کے متاثرین سیلاب کو تنہا نہیں چھوڑے گی، وزیر اعلی خیبر پختونخوا
#baluchistanflood #flood2022 #FloodRelief #flood #kp360
#KP360Updates
a pleasant sunny day in saleem khan village.
#beauty #villagephotography #Swabi #SaleemKhan