07/08/2026
کتابوں سے کوئلہ کان تک... 865 نمبر لینے والا ابو سفیان زندگی کی بازی ہار گیا ہے
شانگلہ کے ہونہار طا۔لب علم ابو سفیان نے سوات تعلیمی بورڈ کے میٹرک سالانہ امتحان 2026 میں 1100 میں سے 865 نمبر حاصل کیے، مگر افسوس کہ وہ اپنی کامیابی دیکھنے کے لیے اس دنیا میں موجود نہیں۔ل
والد کی بیماری اور شدید غربت نے ابو سفیان کو کم عمری میں ہی ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھانے پر مجبور کر دیا دسویں کے امتحانات ختم ہوتے ہی وہ گھر کا سہارا بننے کے لیے کوئٹہ کی کوئلہ کانوں میں مزدوری کرنے چلا گیا
بدقسمتی سے کان میں پیش آنے والے ایک حادثے میں وہ جان کی بازی ہار گیا آج جب اس کا شاندار رزلٹ سامنے آیا تو اس کے 865 نمبر اس کی محنت کی گواہی دے رہے ہیں، مگر انہیں دیکھنے والی آنکھیں ہمیشہ کے لیے بند ہو چکی ہیں
ابو سفیان کی کہانی صرف ایک طالب علم کی نہیں، بلکہ اس تلخ حقیقت کی عکاسی ہے کہ غربت کتنے ہی خواب راستے میں چھین لیتی ہے شانگلہ کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن افسوس کہ یہاں ان کے لیے کوئی روزگار نہیں، کوئی سہولیات نہیں۔اسلیے زیادہ تر نوجوان میٹرک کے امتحان کے بعد کالج اور یونیورسٹی کی بجائے کوئلہ کانوں کی روح کرتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق شانگلہ کے چھ ہزار سے زائد لوگ کوئلہ کانوں میں شہ۔د ہوچکے ہیں، حکومت حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ شانگلہ کہ اس مسلے کو سنجیدگی سے کے اور اسکے لیے عملی اقدامات اٹھائے تاکہ شانگلہ کے مستقبل روشن ہوسکے