07/08/2024
سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے تھانہ غالیگے, گارد گیمن پل, گارد گورتی , پولیس پوسٹ نواگئی اور چیک پوسٹ کڑاکر کا دورہ۔
تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ حالات کی پیش نظر تھانہ غالیگے کی سیکیورٹی معائنہ کیا جہاں انہوں نے متعلقہ ایس ایچ او اور محرر سٹاف کو سیکیورٹی کے متعلق احکامات جاری کئیں۔ اس موقع پر انہوں نے تھانہ غالیگے کے حوالات, مالخانہ, مین گیٹ, صفائی کا بھی معائنہ کیا۔
مزید انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گارد گیمن, گارد گورتئی, پولیس پوسٹ نواگئی, اور چیک پوسٹ کڑاکڑ کا بھی سرپرائز ویزٹ کیا۔ جہاں انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات انچارجان و پولیس جوانوں کو سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس لئے موجودہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنائے، دوران ڈیوٹی ہیلمٹ و جیکٹ کی استعمال کو یقینی بنائے اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اور دوران ڈیوٹی ہمہ وقت الرٹ رہیں۔ اُنہوں نے محرر سٹاف کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوششیں کی جائیں۔ مزید انہوں نے شاہراہوں پر تعینات پولیس رائیڈرز کو بھی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران الرٹ رہیں اپنے ارد گرد مشکوک افراد اور مشکوک گاڑیوں پر نظر رکھیں۔