
13/01/2025
الحمد للّٰہ
ضلع شانگلہ کے گاؤں سانگڑی رانیال کے تین کان کن جو کہ درہ آدم خیل کے ایک کول مائن میں راستہ سلائیڈ ہونے کی وجہ سے اتوار کی شب 11بجے سے محصور ہو کر رہ گئے تھے کوئلہ کان کے مزدوروں کی انتھک محنت کی وجہ سے آج پیر کے رات تقریباً 9 بجے زندہ نکال لئے گئے ہیں ۔بتایا جا رہا ہے کہ ان بندوں کو مائن سے پانی نکالنے والے پائپوں کے ذریعے پانی اور آکسیجن پہنچا دی گئی ۔ ان تینوں کی معجزانہ طور بچ جانے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور ان تمام نوجوانوں کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جان پر کھیل کر ان کی زندگیاں بچائی ۔