Swati News

Swati News News Channel

نا امیدی کفر ہےزندگی کہیں سے بھی شروع ہو سکتی ہے
01/07/2025

نا امیدی کفر ہے
زندگی کہیں سے بھی شروع ہو سکتی ہے

01/07/2025
ملاکنڈ پیڈیا باجوڑ کے باسی اور باجوڑ 1845 کے دوران ۔ذیل میں باجوڑ کے اہم مقامات کا ذکر ہے:گنبد۔۔ یا گمبت یا کمبڑ۔۔ایک وا...
29/06/2025

ملاکنڈ پیڈیا
باجوڑ کے باسی اور باجوڑ 1845 کے دوران ۔
ذیل میں باجوڑ کے اہم مقامات کا ذکر ہے:

گنبد۔۔ یا گمبت یا کمبڑ۔۔
ایک وادی میں واقع ہے جو مشرق کی طرف ہے، میاں صاحب کے زیرِ انتظام ہے۔ یہاں سے 300 توپچی (ماچس بندوق چلانے والے) فراہم کیے جاتے ہیں۔ آمدنی نقد اور اجناس میں 3,000 روپے ہے۔ پہاڑوں میں لوہے کی ایک کان موجود ہے۔ پہلے یہ علاقہ غفار خان کے زیرِ اثر تھا، اب میر عالم خان کے ماتحت ہے۔ یہاں کے لوگ دریا کی ریت سے لوہا نکالتے ہیں۔ میاں صاحب کی تنخواہ 800 روپے ہے۔
جندول۔
یہ براؤل کے پہاڑوں کی ایک وادی ہے جو شمال کی طرف دیر تک پھیلی ہوئی ہے۔ یہ صفت خان کے زیرِ اثر ہے۔ یہاں 4,000 ماچس بندوق چلانے والے افراد ہیں، اور آمدنی 5,000 روپے ہے۔ ایک لوہے کی کان بھی کام میں لائی جا رہی ہے۔ صفت خان کی تنخواہ 1,000 روپے ہے۔
ایک اور گاؤں
یہ میدان کی وادی میں واقع ہے، جو شمال میں کشکر کے پہاڑوں سے شروع ہو کر مشرق کی جانب جاتی ہے۔ اس کے باشندے "پُر مولی" (یا "برہوئی؟") ہیں اور میر امان خان کے ماتحت ہیں۔ یہاں 2,000 ماچس بندوق چلانے والے موجود ہیں۔ آمدنی 3,500 روپے ہے، اور سردار (میر امان خان) کی تنخواہ 400 روپے ہے۔ میدان کی وادی میں بھی ایک لوہے کی کان ہے اور ایک دریا شمال سے جنوب کی طرف بہتا ہے۔

کامبٹ۔۔
یہ 9,000 گھروں پر مشتمل ہے، جن کے ساتھ چھوٹے دیہات بھی شامل ہیں۔ یہاں 5,000 ماچس بندوق والے موجود ہیں۔ قریبی پہاڑوں میں، جو کشکر کی سرحد سے ملتے ہیں، لوہا پایا جاتا ہے۔ سردار کا نام میر امان خان ہے، جو میر عالم خان کا بیٹا ہے۔ آمدنی نقد اور اجناس میں 10,000 روپے ہے۔
مایار کی جاگیر شیخ عمر چمکنی کی ملکیت ہے، جو بغیر لگان کے دی گئی ہے۔ اس جاگیر سے 7,000 روپے آمدنی ہوتی ہے اور اس وقت شیخ عمر کی بیٹی کے زیر انتظام ہے۔ اس علاقے میں تقریباً 3,000 مکانات اور چالیس دکانیں ہیں۔ یہاں تاجر کاشغر سے آ کر ریشمی شالیں اور چغے لاتے ہیں، اور بدلے میں نمک، کپڑا اور کپاس لے جاتے ہیں۔ یہاں کے رہائشی پہلے غفار خان کے رعایا تھے، اب میر عالم خان کے ماتحت ہیں۔
مایار سے شمال کی طرف زر منڈو تک، شیخ خیل قبیلے کے چار قلعے واقع ہیں، جن کے سربراہ دولا ہیں، جو مرحوم مجاہد خان کے بھائی ہیں۔ ان کے پاس 2,000 بندوق بردار سپاہی (ماچلاک والے) اور 4,500 مکانات ہیں۔ ان کا دستور یہ ہے کہ جو شخص تین پاپتوں میں زمین رکھتا ہے، اسے ایک بندوق بردار سپاہی حکمران کے لیے دینا لازم ہے۔ ایک پاپتہ زمین میں تین خرور بیج لگتے ہیں۔
منڈہ۔ ایک جاگیر ہے جو امیر محمد خان المعروف کوچے کو دی گئی ہے، جو میر عالم خان کے قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک بہادر سپاہی سمجھے جاتے ہیں۔ ان کے زیرِکمان 12,000 پیادہ بندوق بردار اور 100 سوار ہیں۔ بعض اوقات وہ میر عالم خان کے خلاف بغاوت بھی کرتے ہیں۔
ایک اور گاؤں ایک وادی میں ہے جسے بعض لوگ شیخہ کہتے ہیں، یہاں آٹھ قلعے ہیں، جن پر اتمانخیل قبیلہ قابض ہے۔ یہ قبیلہ کسی بھی سردار کی ماتحتی قبول نہیں کرتا، اور نہ ہی کبھی کیا۔ جب میر عالم خان ان پر چڑھائی کرتے ہیں تو وہ زبانی طور پر اطاعت کا اظہار کرتے ہیں، اور میر عالم خان ان کی اس رسمی اطاعت پر قناعت کر کے واپس لوٹ جاتے ہیں۔
واحد یا وادح بانڈہ کے نام سے مغرب میں چار قلعے ہیں، جو جمعہ خان کی جاگیر ہیں۔ وہ میر عالم خان کے بھائی ہیں اور ان کے پاس 6,000 بندوق بردار اور چالیس سوار ہیں۔ وہ دن رات اتمان خیلوں سے برسرِپیکار رہتے ہیں۔ ان کی جاگیر سے 7,000 روپے آمدنی ہوتی ہے۔
شہر (شَہَر) یا خار، یعنی باجوڑ کا دارالحکومت، خود میر عالم خان کی رہائش گاہ ہے۔ یہاں ایک ہزار مکانات اور اسی دکانیں ہیں، اور یہ ایک تجارتی مرکز ہے۔ اس سے 9,000 روپے سالانہ آمدنی ہوتی ہے۔
مغرب کی پہاڑیوں میں، رودبار کی وادی میں محمودی یا مہمندی قبیلہ آباد ہے، جن کے پاس 10,000 بندوق بردار ہیں۔ ان کا کوئی سردار (مالک) نہیں۔ اگر حکمران طاقتور ہو تو یہ لوگ محصول ادا کرتے ہیں، ورنہ انکار کر دیتے ہیں۔ یہاں سے آمدنی 4,000 روپے ہے۔
شمال کی طرف بابوکارہ کی وادی میں پشت نامی گاؤں واقع ہے، جو میر عالم کے بھائی پائندہ خان کی جاگیر ہے۔ ان کے ماتحت 4,000 بندوق بردار ہیں۔ یہ سالارزئی ابراہیم خیل قبیلے سے ہیں، اور اس علاقے کی آمدنی 7,000 روپے ہے۔
ایک اور گاؤں مغرب میں واقع ہے، جس کا نام چہار منگ ہے، جہاں سے 3,000 بندوق بردار مہیا کیے جاتے ہیں، اور یہ بھی میر عالم خان کے زیرِ کمان ہیں۔

ایک اور گاؤں ہے جس کا نام کوٹکی (Kotakee) ہے، جہاں:
تین ہزار پیدل سپاہی (ماچس بندوق والے)ایک ہزار سوار (گھڑ سوار) موجود ہیں۔
یہ گاؤں میر امان خان، جو میر عالم خان کا بیٹا ہے، کو جاگیر میں دیا گیا ہے۔
اس گاؤں کی آمدنی دو ہزار روپے ہے۔
ایک اور گاؤں ہے جس کا نام ناوگئ ہے، جو امیر خان کی رہائش گاہ ہے،جو کہ میر عالم خان کا دشمن ہے۔
وہاں ایک قلعہ بھی ہے جو ایک بلند، پتھریلی اور دشوار گزار پہاڑی پر واقع ہے،
اور اس قلعے کے اندر ایک چشمہ بھی ہے۔
قلعے میں آٹھ برج (مینار) ہیں۔قلعے کے مشرق و مغرب میں، وادیوں کے اندر، دائیں اور بائیں طرف مکانات موجود ہیں،
اور ان وادیوں سے گزرنے والی سڑک شمال سے جنوب کی طرف جاتی ہے۔قلعے کی فوج میں:500 پیدل سپاہی400 سوار شامل ہیں۔
قلعے کی فصیل کے گرد (چھوٹے توپچی یا مسلح افراد) تعینات ہیں،اور دو توپیں بھی موجود ہیں۔
امیر خان کے پاس مجموعی طور پر 2000 سپاہی (پیدل و سوار) ہیں،
اور اس کے اخراجات 20,000 روپے سالانہ ہیں۔
وہ اپنی آمدنی کلنگ (ایک قسم کا محصول) کے ذریعے جمع کرتا ہے۔یہ قلعہ ایک مضبوط مقام پر واقع ہے،
اور میر عالم خان اس کے خلاف کچھ نہیں کر سکتا۔
امیر خان کے تعلقات دوستانہ ہیں:
غفار خان سے ،سید بھاؤ الدین بادشاہ، جو کنڑ کا ہے، امیر دوست محمد خان سے، جو کابل کے ہیں، اور فتح اللہ خان کے بیٹوں، جو گُشتہ سے ہیں،
امیر خان ایک طاقتور، صلح پسند اور فراخ دل شخص ہے،
اور اسے اپنے تمام رعایا پر مکمل اختیار حاصل ہے۔
سرخ کنڑ کے صافی بھی امیر خان کے ماتحت ہیں،
جن کی تعداد 6,000 ماچس بندوق والے سپاہی ہے۔
یہ لوگ پہاڑوں کی وادیوں میں رہتے ہیں،
ان کی کاشتکاری بارش پر منحصر ہے،
اور انہیں اور ان کے مویشیوں کو پینے کے لیے بمشکل پانی میسر آتا ہے۔۔
امجد علی اتمانخیل آرکائیوز ۔بحوالہ ایشیاٹک سوسائٹی بنگال 1945

Tirat barkaly
28/06/2025

Tirat barkaly

 #پشتون قبائل کے رسم و رواج کے رنگ..👇پشتون قبائل اپنے رسم و رواج کے مندرجہ ذیل رنگ رکھتے ہیں.  ڈز بندی, وڑپڑ,روغہ, ننوات...
28/06/2025

#پشتون قبائل کے رسم و رواج کے رنگ..👇
پشتون قبائل اپنے رسم و رواج کے مندرجہ ذیل رنگ رکھتے ہیں. ڈز بندی, وڑپڑ,روغہ, ننواتے, عُذر ,عزیز ولی,ناغہ, تور, کوشندو, ولور, سورہ, برآمتہ, غونڈی, لوہے ورکول, لشکر, چِغہ, تڑ, ملاتڑ, بدرگہ, بدنڑ, بیلگا, بوتا, برآمتہ, اشر, میراتہ, ساز, ہمسایہ,
1.ڈز بندی.. قبائلی علاقوں میں اگر دو فریقین کے درمیان کسی مسئلے پر فائرنگ شروع ہوجائے تو فوراً علاقے کے سُفید ریش ملکان جمع ہوجاتے ہیں,سُفید چادریں ہلا کر ,نعرے لگا کر یا اندھیرے میں لالٹین وغیرہ کی روشنی دکھا کر فریقین کے درمیان فائر بندی کرواتے ہیں اور پھر مصالحتی جرگہ فریقین سے دو یا تین تین بندوقیں بطور ضمانت وصول کرتے ہیں اور اُسکے بعد دونوں فریقین کو خبردار کیا جاتا ہے کہ اگر ایک خاص میعاد تک دونوں فریقین میں سے کسی نے بھی فائر بندی کی خلاف ورزی کی تو اُسکے بندوق ضبط کئے جائے گے اور اسکے ساتھ ساتھ جرمانے کی رقم بھی وصول کی جائے گی. قبائلی اصطلاح میں اس کو ڈز بندی صُلح کہتے ہیں .
2. وڑ پڑ .. جب قبائلی علاقوں میں دو فریقین کے درمیان جائداد یا رقم کے لین دین پر تنازعہ پیدا ہوتا ہے تو اسکے حل کے لئے علاقہ کے سُفید ریش ملکان دونوں فریقوں سے کہتے ہیں کہ وہ حق اور ناحق معلوم کرنے کے لئے اپنا اختیار پانچ چھ بُزرگوں کو دے اور وہ بُزرگ جو بھی فیصلہ کرے وہ دونوں فریقوں کے لئے قابل قبول ہوگا, اس قسم کے اختیار کو قبائلی اصطلاح میں واک اور اسکے بعد ہونے والے فیصلے کو وڑ پڑ کہتے ہیں. اس قسم کے فیصلے میں کوئی فریق فیصلہ ماننے سے انکار نہیں کرسکتا.
3.روغہ ...دو فریقوں کے درمیان جب جرگہ کامیاب ہوتا ہے اور غلطی کرنے والا فریق اپنی غلطی مانتا ہے تو پھر جرگہ کے ملکان دونوں فریقوں کو باہم بغلگیر کرواتے ہیں اور غلطی کرنے والا فریق پھر ایک بڑی ضیافت کا انتظام کرتا ہے. مقامی زُبان میں اس کو روغہ صُلح کہتے ہیں.
4.ننواتے...وہ رسم جس میں دُشمنوں میں سے کسی ایک فریق کو اپنی شدید غلطی کا اعتراف ہو اور دُشمن فریق کے مقابلے میں کمزوری محسوس کرتا ہو اور مُخالف فریق جرگہ کے ذریعے مصلحت کے لئے تیار نہ ہو تو اس حالت میں غلطی تسلیم کرنے والا فریق عُمر رسیدہ خواتین اور بُزرگوں کے ساتھ مُخالف فریق کے گھر جاتا ہے اور اُن سے معافی طلب کرتا ہے. قبائلی اصطلاح میں اسکوں ننواتے کہتے ہیں.
5.عُذر....جب کوئی معمولی لڑائی جھگڑے یا کسی کی تذلیل کے بعد سُفید ریش بُزرگوں کے ساتھ اُس شخص کے گھر جاتا ہے جنکی بےعزتی کی گئ ہو تو غلطی کرنے والا اُن سے معافی مانگتا ہے اور اُسی وقت اپنی طرف سے دو دُنبے ذبح کرکے لوگوں کی دعوت کرتا ہے.قبائلی اصطلاح میں اسکوں عُذر کہتے ہیں.
6.عزیز ولی... جب دو فریقین کے درمیان دُشمنی ہو تو ہر فریق اپنے گروھ کو مضبوط کرنے کی خاطر مزید لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کرتا ہے اس مقصد کے لئے اپنے ہم خیال لوگوں کو ساتھ ملاتے ہیں اور پھر دونوں مُخالف فریق سے لڑتے ہیں .قبائلی زُبان میں اسکوں عزیز ولی کہتے ہیں.
7.ناغہ....کسی قوم ,گاؤں کی مشترکہ پہاڑی, جنگلات ,درختوں کو تباہی اور فروخت کرنے سے بچانے کے لئے انکی کٹائی پر پابندی کو ناغہ کہتے ہیں اور تمام قبائل اس پر سختی سے عمل کرنے کے پابند ہوتے ہیں.
8.لشکر....اگر قبائلی علاقوں میں کوئی شخص جائداد وغیرہ کی خاطر کسی کے خاندان پر بُہت ظلم کرے ,مردوں کو قتل کرے عورتوں بچوں کو گھروں سے نکال دے تو اس صورت میں قبائلی ملکان تمام عوام کو لشکر تیار کرنے اور ظالم شخص کے گھر کو مسمار کرنے کا حُکم دیتا ہے. عام زُبان میں اسکوں لشکر کہتے ہیں.
9.اشر یا حشر...قبائلی علاقوں میں فصل کی کٹائی کے دوران تمام لوگ ایک ساتھ ملکر فصل کی کٹائی کرتے ہیں, اس دوران اُنکی خاص مدارت کی جاتی ہے, عام زُبان میں اسکوں اشر کہتے ہیں.
10. بدرگہ... .. اگر کوئی دُشمن شخص قبائلی علاقوں میں اپنے عزیز و اقارب کے ہاں کسی خاص کام کی وجہ سے جائے تو واپسی پر اُنکی حفاظت کی خاطر کُچھ لوگ روانہ ہوجاتے ہیں اور خطرے کے حدود سے اُسے نکالتے ہیں مقامی زُبان میں اسکوں بدرگہ کہتے ہیں.
11.تور... جب کسی نوجوان لڑکی لڑکے یا مرد و عورت پر جنسی تعلقات یا مرضی کی شادی کرنے اور گھر سے بھاگ جانے کا الزام لگتا ہے تو اسکوں عام زُبان میں تور کہتے ہیں.
12.کوشندو....اگر کسی قتل کا راضی نامہ کرنے والا جرگہ یہ فیصلہ کرے کہ قاتل کو علاقہ بدر کیا جائے اور باقی خاندان کے ساتھ معمول کے تعلقات رکھے جائے تو اس صورت میں علاقہ بدر شخص کو کوشندو کہتے ہے.
13. ولور... ولور اُس رقم کو کہتے ہے جو لڑکی کے والدین اپنی بیٹی کا رشتہ دیتے وقت لڑکے پر دینا لازمی قرار دیتے ہیں.
14.سورہ..سورہ عورت کے لئے زہرِ قاتل ہے ,اکثر قاتل خاندان کا کوئی شخص اپنی بہن یا بیٹی کا رشتہ مقتول خاندان کے افراد کے ساتھ کرتا ہے تاکہ اس سے دُشمنی ختم ہوسکے..
15.برآمتہ..برآمتہ ک معنی نکال لینے کے ہے جسکا مطلب اسلحے کی زور پر ایک فریق دوسرے فریق سے اپنے پیسے( جوقرض کی مد میں ہوتے ہیں) واپس لیتا ہے.
16.غونڈی..جو اصل میں غونڈہ سے ماخوذ ہے اسکا مطلب باہمی اتفاق و اتحاد ہے. جو قبائل آپس میں غونڈہ کرکے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرتے ہیں تو پھر وہ اپنے دُشمن کے خلاف ایک ہوکر لڑتے ہیں. اور اسکے علاوہ ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی معاملات بھی چلاتے ہیں.
17.لوہے ورکول. اسکا مطلب برتن دینے کے ہیں لیکن پشتون قبائل اس سے الگ مطلب یہ لیتے ہیں کہ ایک کمزور قبیلہ کسی جانور بھیڑ بکری کو ایک طاقتور قبیلے کو اس عرض سے دیتا ہے کہ وہ اب اُنکی حفاظت کرے گا. جب ایک طاقتور قبیلہ یہ لوہے ورکول قبول کرتا ہے تو وہ پھر اُس کمزور قبیلے کی حفاظت کی ذمہ داری اپنا فرض سمجھتا ہے.
18.چِغہ..چِغہ جسکا مطلب ایک ساتھ نکلنا. دوسرے الفاظ میں اگر گاؤں میں کوئی چور, ڈاکو داخل ہوجائے تو سب گاؤں والے چِغہ لگا کر ایک ساتھ نکلتے ہیں.
19.تڑ..A mutual Accord between two tribes or villages with regards to a certain matter is called Tarr .
20.ملاتڑ. ملاتڑ کا مطلب کسی خاندان یا قبیلے کے تمام افراد کا اسلحہ اُٹھانا ہیں. اور دُشمن کے خلاف لڑنا ہے.
21.بدنڑ.
Badanrr is specifically used for a ban on cutting woods from hills.
22.بیلگا...جس کا مطلب کسی چیز کا چُرانا ہے.
According to custom a man is held responsible for a dacoity ,theft, or burglary if any of the stolen articles recoverd from his house .in such a case he is obliged to make good the loos sustained by the affected person.
23.بوتا یا بوٹا...
Bota Mean Carrying Away. It is sort of retaliatory action against an aggressor.

24.میراتہ...یہ ایک قبیح عمل جس کے مطابق اکثر لوگ اپنے رشتہ داروں کی تمام اولاد کو ناحق قتل کرکے اُسکے جائداد پر قابض ہوتے ہیں.
Merata Means complete annihilation of The male members of a family by brutal assassination.
25.ساز...
The word Saz is used for blood money or compensation in lieu of killing.
26.ہمسایہ.جسکا مطلب پڑوسی کے ہے لیکن پشتون قبائل اسے ایک رسم رواج کے طور پر اسطرح استعمال کرتے ہیں. اگر کوئی شخص دُشمنی میں اپنا گھر بار چُھوڑ جائے تو اسکا قریبی پڑوسی ہمسائے کے طور پر رکھوالی کرتا ہے. اور دُشمن شخص کسی دوسری جگہ پناہ لینے پر مجبور ہوتا ہے.

آگر قبائل اس روایت کو برقرار رکھا تو یقین مانے کہ ہم آیک طاقتور قوم بنے سکتے ہیں آور آمن وامن خوشحالی آئے گی قبائلی علاقوں میں فاٹا بلجبر انضمام بدامنی کا جڑ ہے جب تک قبائل بلجبر انضمام کے مخالف نہیں نکلتے ہیں تو قبائلی علاقوں سے بدامنی ختم نہیں ہوسکتا ہیں




فاٹا درہ آدم خیل
゚viralシ

میرے دیس میں کرکٹ کے میدان سکُھانے اور ناشتے لے کر جانے کے لئے ہیلی کاپٹر موجود ہیں لیکن درجنوں انسانی جانیں بچانے کے لئ...
27/06/2025

میرے دیس میں کرکٹ کے میدان سکُھانے اور ناشتے لے کر جانے کے لئے ہیلی کاپٹر موجود ہیں لیکن درجنوں انسانی جانیں بچانے کے لئے نہیں۔۔ افسوس

ایٹمی ملک میں سینکڑوں ہیلی کاپٹروں کی موجودگی میں دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد سینکڑوں لوگوں کے سامنے ڈوب گ...
27/06/2025

ایٹمی ملک میں سینکڑوں ہیلی کاپٹروں کی موجودگی میں دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد سینکڑوں لوگوں کے سامنے ڈوب گئے۔ اگر اس میں کسی بڑے سیاستدان کا بیٹا یا بیٹی ہوتی تو پانچ منٹ میں ہیلی کاپٹر پہنچ جاتا ۔بس دو دن سوشل میڈیا کی گرما گرمی ہے اسکے بعد انکا کوئی ذکر نہیں ہوگا ۔ کیونکہ یہ ایک ناکام ریاست کے شہری تھے انکو جینے کا کوئی حق نہیں تھا ،😭😭

27/06/2025

دہ برکلی دہ بشیر رحمان دہ کور سرہ چی کومہ خوڑگئ دہ دا ھغہ راوتلے وہ دہ دا ھغے اوبہ دی

27/06/2025

دہ تیرات خوڑ 26 جون 2025

27/06/2025

دہ تیرات خوڑ 26 جون 2025

Address

Swat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swati News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share