09/08/2025
8-8-2025
بروز جمعہ ویلج کونسل گوگدرہ میں ایک جرگہ ہوا جس میں گوگدرہ کے علماء مشران اور نوجوانوں نے شرکت کی جرگہ کا مقصد اپنے گاؤں کے قبرستانوں کو محفوظ کرنے اور گاؤں کے قبرستانوں میں قبر پکی کرنے والوں کو قبریں پکی نہ کرنے کی تاکید کی گئی اور مستقبل میں گاؤں کیلئے قبرستان کیلئے زمین خریدنے کی بھی حکمت عملی بنائی گئی جس کیلئے جرگہ کے دوران ہی لوگوں نے ایک خطیر رقم جمع کی ، گوگدرہ کے علماء اور عوام نے ملکر اس کیلئے باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دی اور وہ کمیٹی اب باقاعدہ قبرستان کی زمین خریدنے کیلئے باقاعدہ چندہ مہم کا آغاز کریں گے اپ سب سے درخواست ہے کہ اس مہم میں بر پور حصہ لیں
نوٹ اس مہم کیلئے باقاعدہ کمیٹی کے ممبران کا جوائنٹ اکاؤنٹ بنایا جائے گا جو اگلے کچھ دنوں میں ہم اپ کے ساتھ شیئر کرینگے کیمٹی ممبران کے علاؤہ کسی کو بھی اپنا اس کام کیلئے نہ دیں کیونکہ اس کام کیلئے باقاعدہ کمیٹی موجود ہے
جس میں قاری مطیع الرحمان قاری صدام قاری ایوب اور قاری رحمت علی خان جی شامل ہیں
یے پوسٹ صرف اپ سب کو اطلاع دینے کیلئے باقی معلومات اپ کو باقاعدہ اگلے پوسٹ میں مل جائے گی
شکریہ