Swat Vibes

Swat Vibes We are trying to prvide accurate, authentic, and unexpected news with close to home human interests

20/09/2024

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی،
ڈی سی لاہور نے قصور روڈ کے مقام پر جلسہ کرنیکا این او سی جاری کردیا

منگورہ شہر کے چینہ بازار کے صدر سہیل خان رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ۔۔۔
19/09/2024

منگورہ شہر کے چینہ بازار کے صدر سہیل خان رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ۔۔۔

19/09/2024

کولیسٹرول بڑھ جائے کاربوہائیڈریٹس گھٹائیں
بلڈ پریشر بڑھ جائے کاربوہائیڈریٹس گھٹائیں
شوگر بڑھ جائے کاربوہائیڈریٹس گھٹائیں
وزن گھٹانا ہے تو کاربوہائیڈریٹس گھٹائیں

18/09/2024

کبل کے علاقے تاران دیولئی میں دیور کی ف ا ئ رنگ بھابھی کو غیرمردسمیت ق ت ل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے

18/09/2024

صوبائی حکومت نے نگران حکومت کے پارٹیوں کے کوٹہ سسٹم کی بنیاد پر بھرتی کیے گئے 1800 ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا اعلان ،

کانجو بائی پاس اور کانجو شاہی بازار سڑک کی خستہ حالی سے انتظامیہ کی بدبودار کارکردگی سامنے آگئی، پیدل چلنے والوں کو مشکل...
18/09/2024

کانجو بائی پاس اور کانجو شاہی بازار سڑک کی خستہ حالی سے انتظامیہ کی بدبودار کارکردگی سامنے آگئی، پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا ، حادثات کا بھی سنگین خطرہ، بائی پاس پر جگہ جگہ کام ادھورا چھوڑا گیا،گندہ پانی جمع ہونے سے بیماریوں کی فیکٹری وجود میں آنے کا خطرہ،کانجو بائی پاس سڑک کی خستہ حالی اور سڑک پر بنے گہرے گڑھوں میں گندہ پانی جمع ہونے سے علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے ، مکینوں نے بارہا متعلقہ انتظامیہ کو اس صورتحال سے آگاہ کیا ہے،مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ انتظامیہ نے اس سنگین مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی ۔۔

18/09/2024

چترال سے دیر ، آنے والی سوزوکی پناہ کوٹ میں کھائی میں جا گری، 3 افراد جاں بحق

 #کانجو بازار میں ٹریفک کا المناک حادثہ، چار افراد جان بحق، 2 زخمی، زخمیوں کو فوری اطبی ا امداد کے لئے سیدد ھسپتال پہنچا...
17/09/2024

#کانجو بازار میں ٹریفک کا المناک حادثہ، چار افراد جان بحق، 2 زخمی، زخمیوں کو فوری اطبی ا امداد کے لئے سیدد ھسپتال پہنچایا، واقعہ ٹرک اور سوزوکی کے تصادم کی وجہ سے پیش آیا، اطلاع ملتے ہی کانجو پولیس سٹیشن کے انچارج ایس ایچ او گوہر پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،

16/09/2024

حکومت عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم بل کی منظوری کے لیے درکار دو تہائی ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام

15/09/2024

احمد شاہ آف برہ بانڈئی انتقال کرگئے ، وہ شہاب خان اور ایاز خان کے ولد اور پروفیسر ریاض احمد اور سراج احمد اور افتخار احمد اور فیاض احمد دادا کانجو کے بہنوئی تھے ، نماز جنازہ آج 2:00 براہ بانڈی میں ادا کی جائے گی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ۔

سوات ( ) جہانزیب کالج، سیدو ڈگری کالج اور مختلف سکنڈری کالجوں کے طلبا ء کا سوات پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں احتج...
14/09/2024

سوات ( ) جہانزیب کالج، سیدو ڈگری کالج اور مختلف سکنڈری کالجوں کے طلبا ء کا سوات پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاج و مظاہرہ، مظاہرین نے ایف اے، ایف ایس سی کے موجودہ سالانہ نتائج کو مسترد کرتے ہوئے سوات بورڈ میں شفافیت اور میرٹ کے بنیادوں پر نظام کو یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا، ایمپرومنٹ اور ری چیکنگ کے داخلوں کی فیس ختم کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا، مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر شیراز خان، جنرل سیکرٹری ملک فرہان علی شہزاد اور دیگر نے کہا کہ سوات بورڈ میں اقربا پروری کی وجہ سے اہل طلباء کی حق تلفی کی جا رہی ہے، امتحانی مراکز باقاعدہ فروخت کئے جاتے ہیں جس میں نا اہل طلباء نقل کے ذریعے پاس ہوجاتے ہیں اور محنت کرنے والے قابل طلباء و طالبات ناکام رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایمپرومنٹ اور ری چیکنگ کے لئے دوبارہ طلباء و طالبات سے فیس لی جاتی جو طلباء و طالبات کے ساتھ سراسر ظلم ہے اسلئے ایمپرومنٹ اور ری چیکنگ کی مد میں لی جانے والی فیس کو ختم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ موجودہ ایف اے، ایف ایس سی سالانہ تنائج کو ہم یکسر مسترد کرتے ہیں کیونکہ اس میں بھی اقربا پروری کی وجہ سے اہل طلباء و طالبات کی حق تلفی کی گئی، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جائے تاکہ اصل تحقیقات سامنیآ سکیں، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو ہم کالجوں کی بجائے سڑکوں آکر احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے، اس حوالے سے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سوات کے کنٹرولر محمد اسحاق نے طلباء کے احتجاج پر موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے پرچے قابل اور سینئیر اساتذہ او پروفیسرز نے چیک کئے ہیں یہی وجہ ہے کہ صوبائی سطح پر کراس ویلیڈیشن میں ہماری پیپر مارکنگ کی تعریف کی گئی ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ ہم نے کسی تعلیمی ادارے یا طالب علم کا حق مار کر انہیں کم نمبر دئے ہیں،رزلٹ کی تیاری میں بھی اس بات کا بہت خیال رکھا گیا ہے کہ کسی بچے کے ساتھ زیادتی نہ ہو، انہوں نے کہا کہ جن بچوں اور تعلیمی اداروں کو رزلٹ پر تحفظات ہیں وہ بورڈ آ سکتے ہیں اور اپنے پیپرز چیک کرسکتے ہیں، بورڈ انتظامیہ ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریگی.

سوات ( ) صوبائی وزیر لائیوسٹاک و فشریز فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ کلاس فور ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے اسمبلی فل...
14/09/2024

سوات ( ) صوبائی وزیر لائیوسٹاک و فشریز فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ کلاس فور ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے اسمبلی فلور پر آواز اٹھاونگا، پیش کردہ مسائل کے حل کیلئے متعلقہ ادارے کردار ادا کرینگے، ہیلتھ پروفیشنل الاونس، ٹائم سکیل کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے بات کرونگا،کلاس فور ملازمین محکموں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے آل درجہ چہار ملازمین ایسو سی ایشن محکمہ صحت ضلع سوات کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان، صوبائی صدر اکبر خان مہمند، آل کلرکس ایسو سی ایشن ضلع سوات کے صدر علی رحمن، ڈاکٹر خالد محمود خالد،ڈویژنل صدر سید خطاب، صوبائی نائب صدر اکرام اور دیگر نے بھی خطاب کیا، تقریب میں دیگر سیاسی جماعتوں کے مشران نے بھی شرکت کی جبکہ صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے اس موقع پر کابینہ عہدیداروں محکمہ صحت کے صدر سرزمین خان، سوات کے چیئرمین خورشید شان، محکمہ صحت کے چیئرمین فضل سبحان، ڈپٹی چیئرمین رضوان احمد، سربست اعلیٰ عبدالاکبر، سینئر نائب صدر ظہور خان، جونیئر نائب صدر اول اختر محمد، سینئر نائب صدر دوم محمد علی، جنرل سیکرٹری اصغر شاہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلمان، پریس سیکرٹری فضل حکیم شاہ، فنانس سیکرٹری طوطی گل اورافس سیکرٹری شاہ فہد سے ان کے عہدوں کا حلف لیا، اس موقع پر ضلعی صدر محکمہ صحت نے مسائل پر مبنی سپاس نامہ صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کو پیش کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے یقین دہانی کرائی کہ ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے،ایچ پی اے، ٹائم سکیل، چارکول، چوکیداروں کواوور ٹائم کی فراہمی جیسے مسائل کے حل کیلئے سیکرٹریٹ کے سطح پر اقدامات کرینگے۔

Address

Swat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swat Vibes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share