14/10/2025
وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام کی مٹہ، سوات میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت، شہید لیویز اہلکار کو خراج عقیدت
وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے سوات کی تحصیل مٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
امیرمقام کی فائرنگ کے نتیجے میں لیویز فورس کے بہادر اہلکار عبدالکبیر کی شہادت پر خراج عقیدت۔
اپنی جان کا نذرانہ دے کر قومی فریضے کی ادائیگی دینے والے کو قوم کے ہیرو ہیں۔
دہشت گرد عناصر قوم کے بچوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں، جنہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام کی شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
حکومت شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی مکمل معاونت کی جائے گی۔