18/09/2025
*جنرل ریٹائرڈ فضل حق خیبر پختون خواہ کے بڑے دبنگ گورنر گزرے ہیں. کہتے ہیں کہ ایک روز وہ اسلام آباد سے پشاور آرہے تھے. جب اٹک پہنچے تو کیا دیکھتے ہیں کہ آٹے کی بوریوں سے لدھے کئی ٹرک قطار میں کھڑے ہیں. انہوں نے گاڑی روکی اور پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے. تو بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے خیبر پختون خواہ کو آٹے کی سپلائی بند کر رکھی ہے. وہ گاڑی میں سوار ہو کر پشاور آگئے اور فوراً پنجاب پر بجلی کی سپلائی لائن بند کرنے کا حکم دیا. تب کیا تھا پنجاب حکومت کی چیخیں نکل گئیں اور بجلی بحال کرنے کی منتیں کرنے لگے. گورنر فضل حق نے جواب میں کہا کہ جب تک خیبر پختون خواہ کو آٹے کی سپلائی بحال نہیں ہوجاتی، پنجاب پر بجلی بند رہے گی. پنجاب پر*
*بجلی بند کرنے کا نتیجہ یہ نکلا کہ دو گھنٹے گزرے نہیں تھے کہ اٹک پر کھڑے آٹے کے تمام ٹرک پشاور پہنچ گئے اور اس کے بعد پنجاب کی بجلی بحال کردی گئی. اب بھی خیبر پختونخوا میں گورنر بھی موجود ہیں اور وزیر اعلیٰ بھی لیکن جنرل فضل حق مرحوم کی طرح جرآت کہاں.....*