Ahmad Ali

Ahmad Ali Promote Tourism and sharing personal experiences.

اس پر افسوس نہیں، قہقہ بنتا ہے۔ بھلا جوکرز بھی معیشت ٹھیک کر سکتے ہیں؟
29/11/2025

اس پر افسوس نہیں، قہقہ بنتا ہے۔ بھلا جوکرز بھی معیشت ٹھیک کر سکتے ہیں؟





28/11/2025

کل 27 نومبر کو حرم شریف مصر سے تعلق رکھنے والے ورکر (جو کہ ڈریس کوڈ سے فورمین نظر آتا ہے) کو تانبے کے تاروں کو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔
ایسے مقدس جگہ میں ایسی حرکت کی بھی کوئی جسارت کر سکتا ہے یہ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتا تھا، لیکن اپنے آنکھوں سے ہوتا ہوا دیکھا میں نے۔
یہاں سے مسلمانوں کی پستی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ 😢

12/11/2025

وہ ملک جس کی45 فیصد یا پھر11سے15کروڑ آبادی دن میں فقط تین ڈالر یا پھر900 روپے کماتی ہو، اور اس45 فیصد میں سے16.5% آبادی دن میں فقط دو ڈالر یا اس کے مساوی کماتی ہو،اُسکے بارے میں جب دانشور اپنے لفافے وصول ہونے کےبعد ترمیموں کےحق میں ہکلاتے ہوئے یہ کہتے ہیں کہ یہ عوام ایسا سلوک ہی ڈیزرو کرتی ہے،انکو جوتے کےبغیر سیدھا نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ یہ اپنے حق کے لئے بولنا نہیں جانتی اور ملکی مفاد ان پندرہ کروڑ کا پیٹ بھرنے سے زیادہ مقدم ہیں۔۔
تو یہ پڑھ اور سن کر دل کرتا ہےکہ بندہ اپنا جوتا اتار لےاوران دانشوروں کی تب تک چھترول کرے،جب تک انہیں یہ احساس نا ہو جائے کہ لفافوں کے بغیر، سارا دن گدھے کی طرح محنت کرکے بھی فقط تین ڈالر یا اس سے کم کمانا اور پھر اس سے پانچ یاچھ افراد کا گھرانہ چلانا کتنا مشکل ہوتا ہے۔۔
مجھے ان فکری مشت زنی کرتےہوئے لفافہ خوروں کو پڑھ پڑھ کر شدید غصہ آ رہا ہے۔۔۔مانا آپ کو ترمیموں کےحق میں بولناہے،آپکی مجبوری ہے،لیکن ان غریبوں کی تذلیل کرنے سے پہلے آپ کو سوچ لینا چاہیے کہ ہر کوئی آپکی طرح اٹھانےکا ہنر سیکھ کر پیدا نہیں ہوتا ہے۔۔
یہ غریب بائی چوائس غریب نہیں ہیں۔ ان کو غلطی سے بھی غلط کہنا میرے نزدیک ایک گناہ ہے۔۔۔کیونکہ ان کا واحد قصور غریب پیدا ہونا ہے ورنہ یہ بیچارے تو اپنی زندگیوں کی ایک چیز کا فیصلہ کرنے کا بھی اختیار نہیں رکھتے۔۔
سختی ان غریبوں پر نہیں آپ جیسے لفافہ خوروں پر کرنی چاہیے۔دنیا میں انٹیلیکچوئل عوام کوجگاتے ہیں ہمارا انٹیلیکچوئل بلکہ انٹیلیک“چول”طبقہ خودلفافے کھا کر ان غریبوں سے مطالبہ کرتا ہےکہ یہ باہر نکلیں، وہ غریب جس کی ایک دیہاڑی چھٹ جانے سے ہفتے کا بجٹ خراب ہو سکتا ہے وہ باہر نکلے۔۔۔؟ بھائی شرم کرو، بلکہ شرم سے ڈوب مرو۔۔
ضیغم قدیر

10/11/2025

تاحیات_

10/11/2025

امپائر ساتھ ملا لیے۔ بلا چھین لیا۔ ہاتھ پاؤں باندھ دیے۔ اسکور کارڈ بدل ڈالا۔ ٹیم تقسیم کی۔ مخالف تمام ٹیمیں ساتھ ملا لیں۔ پھر بھی ہار گئے۔ تو اب مسلسل گیم کے رولز بدلتے جا رہے ہیں، بدلتے جا رہے ہیں اور شرم بھی نہیں آ رہی۔۔ ثمینہ پاشا

خبر کا سورس لنک پہلے کمنٹ میں ۔۔

Seriously ? 😂😂
09/11/2025

Seriously ? 😂😂


05/11/2025

اس طرح فراڈی پوسٹ سے خبر رہے ،
مثلاً اس گاڈی کے مارکیٹ میں 11لاکھ سے لیکر 15 تک ہے اور یہ لوگ اس گاڈی کی قیمت 3لاکھ لیکھ دیا ہے تو اگر ہمارے ایک سادہ بھائی اس سے رابطہ کرے تو یہ فراڈی کہتا ہے کی ادوانس میں کچھ رقم بھیج دو جب کوئی رقم بھیج دی تو پھر یہ آدمی نمبر بلاک کر دیتا ہے تو ہوشیار رہیں پوسٹ کو شیئر کرے شکریہ

05/11/2025

یہ پوسٹ اُن سب کے لیے ہے جو اندھا اعتماد کر کے ڈاکٹر کے کہنے پر فوراً فیصلہ کر لیتے ہیں۔ ہمیشہ دوسرا مشورہ ضرور لیں۔ زندگی قیمتی ہے، کسی کے لالچ کی نذر نہ کریں۔

پچھلے چند دنوں سے زکام کی وجہ سے ناک بند تھی، سانس لینے میں بھی مشکل ہو رہی تھی۔ سوچا کسی اچھے ڈاکٹر کو دکھایا جائے، تو پشاور کے ایک بڑے سرکاری ہسپتال میں پرائیویٹ اپوائنٹمنٹ لی۔ فیس تھی 1500 روپے۔

ڈاکٹر صاحب آئے، ناک چیک کی، اور فوراً بولے: “آپ کی ناک کی ہڈی ٹیڑھی ہے، آپریشن کرنا پڑے گا۔”
میں نے کہا: “ڈاکٹر صاحب، بس دو تین دن سے زکام ہے اور ناک بند ہے، شاید اسی وجہ سے ہو رہا ہو۔”
لیکن وہ بضد تھے کہ ہڈی ٹیڑھی ہے، اور ساتھ ہی “آفر” بھی دے دی —
“دوسرے ہسپتالوں میں یہ آپریشن 50 ہزار کا ہوتا ہے، میں یہاں 35 ہزار میں کر دوں گا۔”

ان کے لہجے میں کاروباری انداز نے شک پیدا کیا۔ میں فوراً ایک دوسرے پرائیویٹ ہسپتال چلا گیا، وہاں ایک اور ENT اسپیشلسٹ نے چیک اپ کیا۔ اس نے میری پرانی فائل دیکھی اور بغیر پوچھے مسکرا کر کہا:
“آپریشن لکھ دیا گیا ہوگا نا؟”
پھر ناک چیک کی اور صاف کہہ دیا:
“ہڈی بالکل سیدھی ہے، کوئی آپریشن کی ضرورت نہیں۔ بس نزلے سے ہلکا سا انفیکشن ہے، دوا لے لیں، دو دن میں ٹھیک ہو جائے گا۔”

واقعی دو دن میں واضح بہتری آ گئی۔

سوچنے والی بات یہ ہے کہ بڑی داڑھی، بڑا عہدہ، سرکاری منصب — لیکن دل میں نہ خوفِ خدا، نہ انسانیت۔
1500 روپے فیس لے کر لوگوں کو ڈرا کر غیر ضروری آپریشن کی بات کرنا… یہ علاج نہیں، کاروبار ہے۔
ایسے “مسیحا” دراصل انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں۔
تحریر جواد خان ایڈوکیٹ #

Address

Mohallah Naimat Khel
Swat
19060

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahmad Ali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share