12/07/2026
شالپین ایلمانے چورلکه: پانی اسکیم میں مزدوروں کو ادائیگی نہ ہونے اور پائپوں کی مبینہ چوری کے الزامات
تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے شالپین ایلمانے چورلکه میں جاری پانی اور پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے مقامی مزدوروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں تاحال اپنی مزدوری ادا نہیں کی گئی۔
مزدوروں نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ منصوبے میں استعمال ہونے والی پانی کی کچھ پائپیں ایک ٹھیکہ دار نے مبینہ طور پر غائب کر دی ہیں۔ متاثرہ مزدوروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی واجب الادا رقم فوری طور پر ادا کی جائے، بصورتِ دیگر وہ متعلقہ ٹھیکہ دار کی تصویر اور متاثرہ مزدوروں کی فہرست منظرِ عام پر لانے کا اعلان کر رہے ہیں۔
اس معاملے میں متعلقہ ٹھیکہ دار اور ذمہ دار حکام کا مؤقف موصول ہونے پر اسے بھی من و عن شائع کیا جائے گا تاکہ عوام تک متوازن اور حقائق پر مبنی معلومات پہنچ سکیں۔
#سوات #شالپین #مزدور
::