Abdur rashid swati

Abdur rashid swati *واسطہ پڑتا ہے تو نسلوں کا پتا چلتا ہے*
*باتوں سے تو ہر کوئی خاندانی لگتا ہے*

26/08/2026

*سخت الفاظ بولتے وقت انسان کو یہ یاد نہیں رہتا🥺
*کہ سننے والے کو یہ الفاظ کب تک یاد رہیں گے ❤️‍🩹🥲
*عبد*

26/08/2026

لگ وخان دے😜😜😜😜
゚viral

25/08/2026

للَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا قَبْلَ الْمَوْتِ وَارْحَمْنَا عِنْدَ الْمَوْتِ 💞💞
゚viral

سکون چیزوں کے ملنے سے نہیں، دل کے مطمئن ہونے سے ملتا ہے۔ 💞اور دل کی سیٹسفیکشن یاد الٰہی میں ہےاور ہم اسے دنیاوی چیزوں او...
24/08/2026

سکون چیزوں کے ملنے سے نہیں، دل کے مطمئن ہونے سے ملتا ہے۔ 💞
اور دل کی سیٹسفیکشن یاد الٰہی میں ہےاور ہم اسے دنیاوی چیزوں اور عارضی خواہشوں میں ڈھونڈتے ہیں۔۔
ہم اکثر سمجھتے ہیں کہ فلاں چیز مل جائے تو دل کو سکون مل جائے گا، مگر خواہش پوری ہونے کے بعد بھی ایک نئی خواہش جنم لے لیتی ہے۔
حقیقی سکون ہمارے پاس موجود چیزوں میں نہیں، بلکہ ہمارے دل کی کیفیت میں ہوتا ہے۔
جب دل شکر، صبر اور اللہ کی رضا سے جڑ جائے تو کم میں بھی اطمینان مل جاتا ہے۔ 💞💞

23/08/2026

خائستہ اخلاق ساتہ💔💔💔
゚viral

💞ضرور پڑھیں 💞۱۔ جو شخص اپنے خلوص کی قسمیں کھائے، اس پر کبھی اعتماد نہ کرو۔۲۔ شیطان کا ڈر، خدا پر شک کرنے کی ایک صورت ہے۔...
23/08/2026

💞ضرور پڑھیں 💞

۱۔ جو شخص اپنے خلوص کی قسمیں کھائے، اس پر کبھی اعتماد نہ کرو۔

۲۔ شیطان کا ڈر، خدا پر شک کرنے کی ایک صورت ہے۔

۳۔ عشق وہ آگ ہے کہ درویش کے دل کے علاوہ اس آگ کا کہیں ٹھکانہ نہیں۔

۴۔ چاند کے بغیر رات بے کار ہے اور علم کے بغیر ذہن۔

۵۔ بدصورت چہرہ بدصورت دماغ سے بہتر ہے۔

۶۔ محنت ایک پھول ہے جو کبھی نہیں مرجھاتا۔

۷۔ دنیا میں نیک کام کر کے مر جانا آبِ حیات پینے سے بہتر ہے۔

۸۔ اچھا سوال آدھا علم ہے۔

۹۔ دوستی کے بندھن کو مضبوط بنانا چاہتے ہو تو ملتے رہیے، اگر بہت ہی مضبوط بنانا ہو تو کبھی کبھی ملیے۔

۱۰۔ ہر رات کے بعد دن ضرور طلوع ہوتا ہے، اور جو رات صبر سے گزاری جائے اس کی سحر بہت حسین ہوتی ہے۔

۱۱۔ انسان کو بادِ صبا کی طرح ہونا چاہیے کہ ہر کوئی اس کے آنے کا انتظار کرے۔

۱۲۔ یہ دنیا دریا ہے اور آخرت کنارہ، کشتی تقویٰ ہے اور لوگ مسافر۔

۱۳۔ بیماریوں میں بڑی بیماری دل کی ہے، اور دل کی بیماریوں میں سب سے بڑی دل آزاری ہے۔

۱۴۔ نہ گرنا کمال نہیں، کمال یہ ہے کہ تم گرو اور پھر از سرِ نو اٹھ کر کھڑے ہو جاؤ۔

۱۵۔ جب آدمی کا ماضی اور حال لٹ چکا ہو، اس وقت بھی اس کا مستقبل محفوظ رہتا ہے۔

۱۶۔ قرآن ایک ایسا دریچہ ہے جس سے ہم اگلی دنیا کو دیکھ سکتے ہیں۔

۱۷۔ اتنا مت سوچو کہ وقت گزر جائے اور ہم سوچتے رہ جائیں۔

۱۸۔ انسان کو اس کے اوصاف عظیم بناتے ہیں، کیونکہ کوا بلند مینار پر بیٹھنے سے عقاب نہیں بن جاتا۔

۱۹۔ تنہائی میں ذہنی صلاحیتیں بیدار ہوتی ہیں۔

۲۰۔ خود کو عام کرنے والے لوگ جلد بھلا دیے جاتے ہیں۔

۲۱۔ مزا تو تب ہے جب باہر شام ڈھل رہی ہو اور آپ کے اندر سورج طلوع ہو رہا ہو۔

۲۲۔ ذہن میں اچھے خیالات کو جگہ دیجیے، آپ ہر وقت خیر خواہ دوستوں میں رہیں گے۔

۲۳۔ فرمانِ خداوندی ہے کہ نعمت کا ملنا ایک آزمائش ہے کہ تم شکر کرتے ہو یا ناشکری۔

۲۴۔ زنگ آلود ہونے سے بہتر ہے تھک جانا۔

۲۵۔ تعمیری کام کرنے سے تین برائیوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے: بوریت، غربت اور گناہ۔

۲۶۔ بدبخت ہے وہ شخص جو خود مر جائے لیکن اس کا گناہ نہ مرے۔

۲۷۔ بدلہ لینے کی ذمہ داری اور حق اللہ نے اپنے پاس رکھا ہے۔

۲۸۔ آپ کسی انسان سے سب کچھ چھین سکتے ہیں لیکن اس کے جذبے کبھی نہیں۔

۲۹۔ اس زندگی کی حقیقت صرف اور صرف جدوجہد ہے۔

۳۰۔ جوانی میں دن مختصر ہوتے ہیں اور سال طویل، لیکن بڑھاپے میں سال مختصر ہوتے ہیں اور دن طویل۔

۳۱۔ جب پیسہ بولتا ہے تو سچائی خاموش ہو جاتی ہے۔

۳۲۔ ہم انصاف کو تو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں لیکن انصاف کرنے والوں کو بہت کم۔

۳۳۔ دروازے ہمیشہ کھلے رکھو کیونکہ بعض لوگ دستکوں کے قائل نہیں ہوتے۔

۳۴۔ مطالعہ غم اور اداسی کا بہترین علاج ہے۔

۳۵۔ دنیا میں صرف ان لوگوں کی عزت ہوتی ہے جنہوں نے استادوں کا احترام کیا۔

۳۶۔ آسمان پر ضرور نگاہ رکھو، لیکن یہ نہ بھولو کہ پاؤں زمین پر ہی رکھے جا سکتے ہیں۔

۳۷۔ جس کے پاس زیادہ ہوتا ہے، اس کو اور بھی زیادہ کی خواہش ہوتی ہے۔

۳۸۔ اس دنیا میں بدمعاشوں کی نسبت بے وقوف زیادہ کر گزرتے ہیں۔

۳۹۔ کسی کو اتنا مت آزماؤ کہ آزمانے کے چکر میں تم خود تو دوسرے پر اعتماد قائم کر لو، مگر تم پر سے دوسرے کا اعتماد ختم ہو جائے۔

۴۰۔ بڑی بڑی آرزوؤں کے لئے قبر کے سوا کسی جگہ منبر نہیں۔

۴۱۔ جو بات کان میں بتلائی جائے، وہ اکثر سو سو میل کے فاصلے سے سنی جاتی ہے۔

۴۲۔ شب و روز میں ایک مرتبہ کھانا صوفیوں کا طریقہ ہے۔

۴۳۔ خواہ ایک جھوٹ تیز ہی ہو، مگر سچ اس کو جا پکڑتا ہے۔

۴۴۔ دوست کی ناکامی پر مغموم ہونا اتنا دشوار نہیں جتنا اس کی کامیابی پر مسرور ہونا مشکل ہے۔

۴۵۔ ایک لمبی زبان زندگی کو چھوٹا بنا دیتی ہے۔

۴۶۔ ایک جھوٹ سے بہت سے جھوٹ لازم آتے ہیں۔

۴۷۔ زندگی کا اصل مقصد خدائی حکومت کا قیام ہے، یہ صرف دیانت اور سچائی کے ساتھ حاصل ہوتا ہے۔

💓💓💓منقول

22/08/2026

ضرور شیر کریں💞💞💞
22/08/2026

ضرور شیر کریں💞💞💞

22/08/2026

مولانا بجلی گھر 💞💞💞

*ایک عجیب و غریب تاریخی واقعہ*نیشاپور میں جب امیر ناصر الدین سبکتگین ملازمت کے زمانے میں تھے، اُس وقت ان کے پاس صرف ایک ...
21/08/2026

*ایک عجیب و غریب تاریخی واقعہ*

نیشاپور میں جب امیر ناصر الدین سبکتگین ملازمت کے زمانے میں تھے، اُس وقت ان کے پاس صرف ایک گھوڑا تھا۔ وہ اکثر اسی گھوڑے پر سوار ہو کر جنگل کی طرف جاتے اور شکار کیا کرتے تھے۔

ایک دن جنگل میں اُن کی نظر ایک ہرنی اور اُس کے ننھے بچے پر پڑی۔ سبکتگین نے گھوڑا دوڑایا اور ہرنی کے بچے کو پکڑ لیا۔ اُس کے ہاتھ پاؤں باندھے اور اپنی زین سے باندھ کر شہر کی طرف روانہ ہوگئے۔

ابھی کچھ ہی دور گئے تھے کہ پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہ ہرنی بھی اُن کے پیچھے پیچھے چلی آ رہی تھی۔ اُس کے انداز اور حرکات سے صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ وہ اپنے بچے کی جدائی میں بے حد پریشان اور غمگین ہے۔

یہ منظر دیکھ کر سبکتگین کا دل پسیج گیا۔ اُنہیں اُس بے زبان جانور پر رحم آگیا اور انہوں نے فوراً ہرنی کے بچے کو آزاد کر دیا۔

بچے کو آزاد دیکھ کر ہرنی بے حد خوش ہوئی۔ وہ اپنے بچے کو ساتھ لے کر جنگل کی طرف چل پڑی، مگر کچھ دور جا کر بار بار مڑ کر سبکتگین کی طرف دیکھتی، گویا اپنی خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کر رہی ہو۔

اسی رات سبکتگین نے خواب میں رسول اللہ ﷺ کی زیارت کی۔

آپ ﷺ نے فرمایا:

“اے ناصر الدین! تم نے ایک بے زبان جانور پر جو رحم کیا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں بہت مقبول ہوا ہے۔ اس لیے تمہیں چاہیے کہ ہمیشہ رحم و شفقت کا یہی طریقہ اختیار کرو اور کبھی رحم کو اپنے ہاتھ سے نہ جانے دو، کیونکہ یہی دین و دنیا کا سرمایہ ہے۔”

سبق:
رحم و شفقت صرف انسانوں کے ساتھ نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ کی ہر مخلوق کے ساتھ بھلائی کا نام ہے۔ کبھی کبھی ایک بے زبان مخلوق پر کیا گیا معمولی سا رحم بھی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ہماری بڑی نیکی بن جاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی تمام مخلوقات کے ساتھ رحم و شفقت کا معاملہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 💕💕

Address

Swat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abdur rashid swati posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share