
13/07/2025
سوات میڈیا کلب نے کابینہ کا اعلان کردیا، وحید اللہ سواتی چیئرمین، واحد زمان جنرل سیکرٹری منتخب، سوات میڈیا یونین آف جرنلسٹس کے لئے رفیع اللہ خان کو صدر اور عباس یوسفزئی کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے لئے صمد انجم صدر، ملک قوت خان کو جنرل سیکرٹری جبکہ سوات سوشل میڈیا کے لئے سلمان یوسفزئی کو صدر اور سلمان جان کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ اسی طرح سوات میڈیا کلب کے دیگر عہدیداروں میں اسماعیل بابر کو نائب صدر، ابرار خان جائنٹ سیکرٹری اور نثار باچہ آفس سیکرٹری چن لئے گئے۔
سوات میڈیا یونین آف جرنلسٹس کے دیگر عہدیداروں میں کرم خان سواتی کو جوائنٹ سیکرٹری جبکہ ارشد علی کو آفس سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔
سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں میں صلاح الدین نائب صدر، عجب خان جوائنٹ سیکرٹری، لعل شیر خان پریس سیکرٹری جبکہ حبیب خان کوآفس سیکرٹری چن لیا گیا۔
سوات سوشل میڈیا کے دیگر عہدیداروں میں سعید اقبال کو سینئر نائب صدر، فیاض خان نائب صدر، شوکت میر خیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری،بلال احمد جوائنٹ سیکرٹری، حبیب احمد پریس سیکرٹری جبکہ عبداللہ گل کو آفس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
سوات میڈیا کلب کے چھتری تلے تمام کابینہ کے عہدیداروں کا انتخاب عرصہ تین سال کے لئے کیا گیا ہے جو کارکن صحافیوں کے حقوق اور ان کے گلاح و بہبود کے لئے عملی جدوجہد کرینگے۔