14/10/2025
*سوات پولیس، پاک آرمی اور سی ٹی ڈی کا تحصیل مٹہ کے علاقہ بیاکند ،انظر گے کے میں مشترکہ سرچ آپریشن*
تفصیلات کے مطابق: آج بروز منگل قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روزتحصیل مٹہ کے علاقہ بیاکند روڈ،اینزرگے ڈاگ میں نا معلوم مسلح افراد نے پولیو ڈیوٹی پر مامور سوات لیویز فورس کے اہلکار عبد الکبیر کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر کر شہید کر دیا گیا۔
واقع کا اطلاع ملتی ہی ڈی پی او سوات محمد عمر خان پولیس افسران کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر ایس پی سی ٹی ڈی پیر زردبادشاہ و دیگر پولیس افسرا ن بھی موجود تھے۔ وقوعہ کے بعد سوات پولیس ، پاک آرمی اور کاونٹرٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا جو تا حال جاری ہے۔